خوش آمدید محمد احمد صاحب! ذرا یہ بھی بتائیے گا کہ آپ کے پسندیدہ شعرا کرام کون سے ہیں - عنائت ہوگی!
سخنور صاحب،
بے حد نوازش۔ رہی بات پسندیدہ شعراء کرام کی تو بات کچھ یوں ہے کہ ہر اچھا شعر بلا امتیازِ زمان و مکان اچھا لگتا ہے اور پھرا س شعر یا اشعار کی نسبت سے وہ شاعر بھی اپنی جگہ بنا ہی لیتا ہے۔ غالب و میر کو تو سب ہی پسند کرتے ہیں۔ اور ان کے ہم عصر بھی جو آج تک یاد کیے جاتے ہیں تو یہ یقیناً یہ اُن کے کلام کا ہی اعجاز ہے۔
میرا مطالعہ کچھ زیادہ نہیں ہے لیکن جتنا کچھ میں نے پڑھا ہے، مجھے (جن کے نام یاد آرہے ہیں لکھ رہا ہوں)اقبال، فیض احمد فیض، عبدالحمید عدم،ابنِ انشا، ناصر کاظمی، احمد فراز، احمد ندیم قاسمی، بشیر بدر، منیر نیازی، افتخار عارف، عبیداللہ علیم، مظفر وارثی، امجد اسلام امجد، ریاض مجید، پیرزادہ قاسم، وسیم بریلوی، نواز دیوبندی،گلزار، جاوید اختر اور جون ایلیا پسند ہیں۔اور بھی کئی نام ہیں جو اس وقت یاد نہیں۔
اور جو ہر وقت یاد رہتے ہیں وہ دو نام لیاقت علی عاصم اور عزم بہزاد کے ہیں۔۔