تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

٩. کس قسم کے کھانے پسند کرتے ہیں ؟
مابدولت کو کھانوں میں
شیردل گھبرو جوانوں کے خوبصورت دیس پنجاب کے مرغ چھولے
علم و ادب ،تہذیب و ثقافت کے گہوارے سندھ کی سندھی بریانی
غیور ، جری ،جفاکش پٹھانوں کے بنائے ہوئے چپلی کباب
بہادر ،جانباز اور مردقول بلوچوں کی بنائی ہوئی مچھلیوں کے انواع و اقسام کی ڈشیں
ہندوستان سے آئے ہوئے شائستہ اطوار و خوش خلق مہاجرین کے بنائے ہوئے لذیذ نہاری
بہت پسند ہیں ۔:):)
 
١.مابدولت کو اتفاقاً شہنشاہِ اکبر جلال الدین سے ملاقات کرنے کا موقع پیش آئے تو اس وقت خود کو بندہء ناچیز کہیں گے یا مابدولت ہی کہلانا پسند فرمائیں گے؟
ہا ہا ہا ۔۔۔ اگر مابدولت جان کی امان پانے میں کامیاب ہوگئے ( جس کے لیے اگر مابدولت کو نو رتنوں کے سفارشی رقعے کی ضرورت پڑی تو اس کے حصول سے بھی چنداں دریغ نا کریں گے ) تو خود کو مابدولت ہی کہلوانا پسند کریں گے تاکہ کسی شعر کا یہ مصرعہ صادر آجائے
" خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو ۔:):)
 
آخری تدوین:
یہاں انٹرویو ٹیم کی طرف سے سوالات کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور اب یہ لڑی محفلین کی طرف سے سوالات کو خوش آمدید کہتی ہے۔ :)
 
Top