امین بھائی سے مزید چند سوالات
١. مابدولت کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کسے حاصل ہے؟
٢. مابدولت اپنا کام شاہی خادموں سے لیتے ہیں یا خود مختاری / خود کفیلی کو ترجیح دیتے ہیں
٣. خوشی کے موقع پر دوستوں کے بیچ رہنا پسند کرتے ہیں یا فیملی کے ساتھ؟
٤. کراچی کی کوئی تین خصوصیات بیان کی جائیں جس سے مابدولت متاثر ہیں
٥. مابدولت کو کسی روز ایسا خیال آیا کہ بھئی اب بہت ہو گیا آج آسان اردو میں بات کرتے ہیں محفل پر ؟
٦. کوئی دوست مابدولت کی شان میں چھوٹی موٹی گستاخی کرتا ہوا پایا گیا تو اس سے انتقام لیتے ہیں یا درگزر کرتے ہیں؟
٧. مابدولت کو کونسی فلمیں پسند ہیں ؟ اور کونسا اداکار پسند ہے
٨. محفل پر کون سے رکن کی تحریر اور اشعار پسند آتے ہیں ؟
٩. کس قسم کے کھانے پسند کرتے ہیں ؟
١.مابدولت کو اتفاقاً شہنشاہِ اکبر جلال الدین سے ملاقات کرنے کا موقع پیش آئے تو اس وقت خود کو بندہء ناچیز کہیں گے یا مابدولت ہی کہلانا پسند فرمائیں گے؟