انٹرویو محمد بلال اعظم

زبیر مرزا

محفلین
آثار بتلاویں ہیں کہ یہ بچہ بہت نام کماوے گا یا پھررہے سہے کو بٹا لگاوے ہی لگاوے اتی سی عمر اوربات بے بات
شعرکہہ وے ہے وہ بھی مشکل مشکل سے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آثار بتلاویں ہیں کہ یہ بچہ بہت نام کماوے گا یا پھررہے سہے کو بٹا لگاوے ہی لگاوے اتی سی عمر اوربات بے بات
شعرکہہ وے ہے وہ بھی مشکل مشکل سے

نام ہی کماووں تو اچھا ہے
اگر بٹہ لگا دیا تو پھر مجھے بٹہ لگ جائے گا وہ بھی سامنے والی کھڑکی سے;)

جذبِ دل آزما کے دیکھ لیا
اس نے پھر مسکرا کے دیکھ لیا
ہائے ہائے
 

زبیر مرزا

محفلین
نام ہی کماووں تو اچھا ہے
اگر بٹہ لگا دیا تو پھر مجھے بٹہ لگ جائے گا وہ بھی سامنے والی کھڑکی سے;)

جذبِ دل آزما کے دیکھ لیا
اس نے پھر مسکرا کے دیکھ لیا
ہائے ہائے
پاکستان میں اگرعاشقی کے لیے لائیسنس کی شرط ہوتی تو بہت سے لوگ آدھی عمرلائین میں لگے گزاردیتے
(ہر نئے عشق پرلائیسنس رینیو بھی شرط ہوتی یوں نادرا کوبھی سیاپا پڑارہتا )
 

مقدس

لائبریرین
تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں

مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں
جون ایلیا
لیکن یہ کسی اور بات پہ یاد آیا تھا۔

اب اس کا مطلب بھی سمجھائیں ذرا
اور کس بات پر یاد آیا۔۔ یہ بھی بتائیں ناں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہیں تو بھیا
ہی ہی ہی ہی

حق ھا
شعر کی تشریح سب سے مشکل کام لگتا ہے مجھے لیکن پھر بھی

مطلب کہ تم (جس سے شاعر مخاطب ہے) بہت حسین ہے، خوبصورت ہے لیکن یہ زندگی نہ تو حسین ہے اور نہ ہی خوبصورت و آرام دہ ہے۔
جو سبق زندگی نے مجھے سکھائے ہیں، وہ تمہاری خوبصورتی تمہیں نہیں سکھا سکتی۔ لہٰذا مجھ سے بحث کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ حُسن کی دلیلیں زندگی کے تجربات پہ حاوی نہیں ہو سکتی ہیں۔

اور جس بات پہ یہ یاد آیا تھا، اس کو رہنے دیتے ہیں میرے خیال میں۔
 
Top