انٹرویو محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
:rainbow:
* کیا آپکی کوئی عجیب و غریب خواہش ہے؟؟؟​
بہت سی بقولِ چچا​
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے​
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پر بھی کم نکلے​
لیکن ایک کہوں تو یہ کہ خلائی سفر کا بہت شوق ہے۔​
:rainbow: *کس قسم کی نصیحتیں بری لگتی ہیں؟؟؟

یہ تو موڈ پہ ہے کہ کب کس کس قسم کی نصیحت سننے کا موڈ نہ ہو۔


:rainbow:سیاست سے کوئی دلچسپی ہے؟اگر ہاں تو آپکی پسندیدہ سیاسی پارٹی کونسی ہے اور کیوں؟
سیاست میں بھی دلچسپی ہے اور بیوروکریسی میں بھی۔ پاکستان تحریکِ انصاف، مسلم لیگ نواز اور جماعتِ اسلامی پسند ہیں۔


:rainbow:*کس طرح کے لوگ سخت برے لگتے ہیں؟
دوغلے اور غصے والے


:rainbow:*دوسروں کی کوئی ایسی بات یا عادت جوآپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

جھوٹ







:rainbow:*اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو کیسے بیاں کریں گے؟

معصوم،چلبلا اور حساس



اگر کوئی آپکی تعریف کرے تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا؟

خوشی ہوتی ہے۔



اگر کوئی آپکی فیور کرے تو اسکا جواب کیسے دیتے ہیں؟
کوئی ایک آدھ شعر سنا دیتا ہوں۔​
اگر برا سلوک کرے تو اسکا بدلہ کیسے لیتے ہیں؟
میں بدلہ لینے کو سخت نا پسند کرتا ہوں۔

:rainbow:*زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جسے یاد کرکے روح کانپ جاتی ہو؟
آج سے تین سال پہلے کا وہ دن، جس کا تذکرہ میں اکیلے میں بھی نہیں کرتا۔

:rainbow:محفل پر تین پسندیدہ سمائلیز اور آپ کونسی زیادہ تر استعمال کرتے ہیں اور کیوں؟
:)
:p
:D
تینوں ہی استعمال کرتا ہوں۔



:rainbow:محفل سے اب تک کیا سیکھا
بہت کچھ سیکھا، دھیما لہجہ، غصے کو کنٹرول کرنا، فزکس کے سوالات حل کرنا وغیرہ وغیرہ​
 
Top