انٹرویو محمد بلال اعظم

تعبیر

محفلین
جی بلال نئے سوالات حاضر ہیں :)

:rose:کچھ اپنے بچپن کے بارے میں بتائیں کہ آپ کیسے بچے تھے؟؟؟شرارتی،سنجیدہ،روندو وغیرہ
اس حوالے سے کچھ شئیر کرنا چاہیں کوئی واقعہ شاقیہ

:rose:بڑے ہو کر کیا بننا چاہیں گے؟(دولہا بننے کے علاوہ :p )

:rose:وہ باتیں یا چیز جو آپ کو خوش کر دیتی ہیں

:rose:وہ باتیں یا چیز جو آپ کو اداس کر دیتی ہیں یا آپکا موڈ خراب کر سکتی ہیں؟

:rose:کیا زندگی میں کوئی "کاش" ہے؟

:rose:زندگی کا کوئی خوشگوار لمحہ

:rose:کس طرح کے لوگوں میں جلد گھل مل جاتے ہیں؟

:rose:پسندیدہ کتاب اور مصنف

:rose:آل ٹائم فیورٹ غزل اور شعر
:rose:ٹی وٰ دیکھتے ہیں؟اگر ہاں تو آپکا پسندیدہ چینل اور پروگرام

:rose:محفل میں پسندیدہ سیکشنز

:rose:محفل کے وہ تین ممبران جن سے بات کیے بغیر محفل کے وزٹ کو ادھورا سمجھتے ہیں؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی بلال نئے سوالات حاضر ہیں :)
:rose:کچھ اپنے بچپن کے بارے میں بتائیں کہ آپ کیسے بچے تھے؟؟؟شرارتی،سنجیدہ،روندو وغیرہ
اس حوالے سے کچھ شئیر کرنا چاہیں کوئی واقعہ شاقیہ
میں بچپن میں شرارتی تو خیر اتنا نہیں لیکن یہ بات پکی ہے کہ اب کی نسبت زیادہ سنجیدہ تھا۔ اور رہ گئی بات روندو کی تو اگر کرکٹ میں مَیں آؤٹ ہو جاتا تو اکثر اوقات جب آؤٹ ہونے کو دل نہ کر رہا ہوتا، کوئی ٹیکنیکل لاجک لا کے خود کو بہت خوبصورتی اور صفائی سے ناٹ آؤٹ منوا لیتا تھا۔
مجھے یاد پڑتا ہے اسی طرح میں نے ایک دوست کے سات میچ کھیلا تا اور اس نے مجھے 37 پہ بولڈ بی کر دیا تھا لیکن میں نے اپنی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کی بال کو نو بال قرار دے دیا اور بیچارے نے مجبوراً مان بھی لیا لیکن یہ غلطی اُسے بہت مہنگی پڑ کیونکہ پھر بعد میں اُسی میچ میں مَیں نے 137 کا انفرادی ٹوٹل سکور بورڈ پہ سجایا تھا اور یہ میری زندگی کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔
:rose:بڑے ہو کر کیا بننا چاہیں گے؟(دولہا بننے کے علاوہ :p )
ہاہاہا۔ یہ بھی خوب کہی آپ نے۔
میری دلی خواہش ہے کہ اینکر پرسن، بیوروکریٹ اور فزکس میں ریسرچر بنوں۔
:rose:وہ باتیں یا چیز جو آپ کو خوش کر دیتی ہیں
بہت سی باتیں ہیں مثلاً کہیں بھی کچھ اچھا ہو رہا ہے، انصاف سے کام لیا جا رہا ہے، کسے کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آ جایا یا اس طرح کی کوئی بھی بات، جس سے لوگ خوش ہوں، مجھے دلی سکون ملتا ہے۔ مختصراً یہ کہہ لیں کہ میری تمنّا ہے کہ
تیری زمیں پہ اے خدا، محبتوں کا راج ہو
:rose:وہ باتیں یا چیز جو آپ کو اداس کر دیتی ہیں یا آپکا موڈ خراب کر سکتی ہیں؟
ایک انبار لگا ہے لیکن بقولِ محسن نقوی
وہی قصّے ہیں، وہی بات پرانی اپنی
کون سنتا ہے بھلا رام کہانی اپنی
ہر ستمگر کو یہ ہمدرد سمجھ لیتی ہے
کتنی خوش فہم ہے کمبخت جوانی اپنی
:rose:کیا زندگی میں کوئی "کاش" ہے؟
اب کیا بتاؤں کہ کتنے "کاش" ہیں۔ لیکن زیادہ تر "کاش" تو "کاش" رہتے ہیں۔
:rose:زندگی کا کوئی خوشگوار لمحہ
بہت سے ہیں، جن میں سے گھر میں تو بہت سے خوشگوار لمحات روزانہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔
لیکن دو واقعات ایسے ہیں، جن کو یاد کر کے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔
پہلا واقعہ تو تب کا ہے جب میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں تھا۔ کمانڈ گروپ آف کالجز کے انٹرنل امتحانات میں مَیں تمام کالجز میں اوّل آیا تھا اور اس پہ مجھے ہمارے چئیرمین جناب وحیدالحق صاحب کی طرف سے وفاقی وزیرِ تعلیم (جو ہمارے اپنے شہر ہی کے تھے اور نام اُن کا شاید مہر غلام فرید کاٹھیا تھا) کے ہاتھوں ست "سرور جاوی" کی شاعری کی کتاب "پورے سال کا دن" انعام کے طور پہ ملی تھی۔
اور دوسرا واقعہ یہ ہے ہم نے کالج کے دوستوں نے مل کے ایک دوستانہ میچ رکھا تھا، جس میں ہم بُری طرح ہار رہے تھے۔ یہ وہ دور تھا جب مجھے کرکٹ چھوڑے 3 سال کا عرصہ ہو گیا تھا اور میں کرکٹ کھیلنی بالکل ہی بول گیا تھا۔ ہماری ٹیم ہار رہی تھی۔ ایسے موقع پہ مجھ جیسے کھلاڑی کو اوور دینا صریح غلطی تھی لیکن پھر بی مجے اوور دیا گیا اور میں نے ایک چوکے کے ساتھ 8 یا 9 رنز دیے تھے اور ایک وکٹ بھی لی تھی جبکہ ایک رن آؤٹ کا چانس بھی مِس ہو گیا تھا۔ اُسی میچ میں آخری اوور کی آخری گیند پہ مخالف ٹیم کو ایک چھکے کی ضرورت تھی۔ ہمارا کپتان محمد نعیم، جو میرا رشتہ دار اور ساہیوال کا مانا ہوا پلئیر ہے، باؤلنگ کروا رہا تھا، میری فیلڈنگ straight hit
پہ تھی، سامنے کلیم اللہ صاحب سٹرائک پہ تھے۔ نعیم نے گیند کروائی اور کلیم اللہ نے straight ایک جاندار ہِٹ لگائی۔ اب سب کی نظریں میری جانب تھیں کہ کیچ ہو گا یا ڈراپ ہو جائے گا۔ میں باؤنڈری لائن سے صرف ایک انچ کے فاصلے پہ تھا لیکن پھر بھی میں نے اپنی پوری جان لگاتے ہوئے خود کو ایک کُرو کی شکل میں ڈالتے ہوئے اپنے ہاتھ پیچھے کیے اور ایک زبردست کیچ لیا۔
کالج میں ایک عرصے تک اُس کیچ کی بابت گفتگو ہوتی رہی تھی۔
:rose:کس طرح کے لوگوں میں جلد گھل مل جاتے ہیں؟
جن کا مزاج تھوڑا شاعرانہ، تھوڑا فلسفیانہ ہو اور دل کے سچے ہوں۔ ویسے یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اب تک جتنے بھی دوست ملے ہیں وہ زیادہ تر میری طرح کے ہی ہیں۔ اس لئے انڈر سٹینڈنگ میں آسانی ہوتی ہے۔
:rose:پسندیدہ کتاب اور مصنف
پسندیدہ کتابیں تو بہت سی ہیں جن میں
نثر میں خان آصف کی ایک کتاب تھی جس میں امام ابو حنیفہؒ، امام ابو مالکؒ اور دو اور شخصیات کے کے بھی حالاتِ زندگی رقم کئے گئے، نام یاد نہیں آ رہا۔
اس کے علاوہ ہاشم ندیم کی "خدا اور محبت"، عمیرہ احمد کی "پیرِ کاملﷺ" ہیں۔
اور شاعری میں علامہ محمد اقبالؒ اور احمد فراز کی ساری کتابیں ہی شامل ہیں۔
:rose:آل ٹائم فیورٹ غزل اور شعر
علامہ اقبالؒ کا شعر ہے کہ
ارادے جن کے پختہ ہوں، نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
اور احمد فراز کی غزل
سلسلے توڑ گیا، وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تھے، کہ آتے جاتے
شکوۂ ظلمتِ شب سے، تو کہیں‌ بہتر تھا
اپنے حِصّے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی، جان سے جاتے جاتے
جشنِ مقتل ہی نہ برپا ہوا، ورنہ ہم بھی
پابجولاں ہی سہی، ناچتے گاتے جاتے
اُس کی وہ جانے اُسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فراز! اپنی طرف سے تو، نبھاتے جاتے
:rose:ٹی وٰ دیکھتے ہیں؟اگر ہاں تو آپکا پسندیدہ چینل اور پروگرام
دنیا ٹی وی زیادہ پسند ہے اور دنیا ہی کے پروگرامز جن میں "حسبِ حال" اور "کامران شاہد کا ٹاک شو پسند ہے۔ اس کے علاوہ جیو سوپر پہ "بولیں کیا بات ہے" اور "ٹھنڈا گرم" دیکتا۔
میں ٹی وی بہت کم دیکھتا ہوں۔
:rose:محفل میں پسندیدہ سیکشنز
بزمِ سخن، گپ شپ، تعارف و انٹرویو، متفرقات، سائنس اور ہماری زندگی
:rose:محفل کے وہ تین ممبران جن سے بات کیے بغیر محفل کے وزٹ کو ادھورا سمجھتے ہیں؟

انیس الرحمن بھائی، عسکری بھائی، محمداحمد بھائی۔ اور دو لوگ وہ بھی جو محفل پہ بہت کم کم آتے ہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے خود یقین نہیں آرہا۔۔۔ :shock:
یہ صبح صبح میں کیا پڑھ رہا ہوں ہمارے اتنے چاہنے والے ہو گئے یہاں :grin:
یہ کہیں چارہ تو نہیں ڈالا جا رہے ہمیں کسی چکر میں پھنسانے کے لیے :(

لگتا ہے کسی سیانے نے صحیح کہا ہے "عزت کسی کسی کو ہی راس آتی ہے"۔:D:grin:
 

عسکری

معطل
لگتا ہے کسی سیانے نے صحیح کہا ہے "عزت کسی کسی کو ہی راس آتی ہے"۔:D:grin:
ہم نے خود یہ فرمایا تھا جناب پر ہم اپنی اوقات سے زیادہ عزت کو اب کیا نام دیں ؟ اگر کوئی امیر آدمی ساتھ کے 3 مرلے کے گھر کے باہر مرسڈیز کھڑی کر جائے اور کنگلے کے دروازے پر بھوکے ننگے بچے کو چابی اور پیپر دے کہ یہ اپنے ابو کو دے دینا یہ گفٹ ہے تو اگلا کیا سوچے گا آپ ہی بتائیں؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہم نے خود یہ فرمایا تھا جناب پر ہم اپنی اوقات سے زیادہ عزت کو اب کیا نام دیں ؟ اگر کوئی امیر آدمی ساتھ کے 3 مرلے کے گھر کے باہر مرسڈیز کھڑی کر جائے اور کنگلے کے دروازے پر بھوکے ننگے بچے کو چابی اور پیپر دے کہ یہ اپنے ابو کو دے دینا یہ گفٹ ہے تو اگلا کیا سوچے گا آپ ہی بتائیں؟

یہ تو اُسی سے پوچھنا پڑے گا:D
 

تعبیر

محفلین
بلال بچے بہت بہت شکریہ جوابات کے لیے اب کچھ اور نئے سوالات :):):)
اب مجھے نہیں یاد کہ ان میں سے کون کونسے سوالات پہلے ہو چکے ہیں اگر کوئی سوال دوبارہ سے پوسٹ ہو جائے تو اسکا جواب اسکپ کر دیجئے گا۔

:rainbow: * کیا آپکی کوئی عجیب و غریب خواہش ہے؟؟؟


:rainbow: *کس قسم کی نصیحتیں بری لگتی ہیں؟؟؟


:rainbow:سیاست سے کوئی دلچسپی ہے؟اگر ہاں تو آپکی پسندیدہ سیاسی پارٹی کونسی ہے اور کیوں؟​


:rainbow:*کس طرح کے لوگ سخت برے لگتے ہیں؟


:rainbow:*دوسروں کی کوئی ایسی بات یا عادت جوآپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟


:rainbow:*اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو کیسے بیاں کریں گے؟


:rainbow:
اگر کوئی آپکی تعریف کرے تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا؟
:rainbow:
اگر کوئی آپکی فیور کرے تو اسکا جواب کیسے دیتے ہیں؟
:rainbow:
اگر برا سلوک کرے تو اسکا بدلہ کیسے لیتے ہیں؟
:rainbow:*زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جسے یاد کرکے روح کانپ جاتی ہو؟
:rainbow:محفل پر تین پسندیدہ سمائلیز اور آپ کونسی زیادہ تر استعمال کرتے ہیں اور کیوں؟​
:rainbow:محفل سے اب تک کیا سیکھا​
 
Top