مبارکباد محمد تابش صدیقی بھائی کے آٹھ ہزار مراسلے

اردو محفل کی زرخیز پچ پر محمد تابش صدیقی بھائی نے آٹھ ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔ یہ آٹھ ہزار مراسلے صرف ڈیڑھ سال یعنی لگ بھگ ساڑھے پانچ سو دنوں میں کیے ہیں گویا تقریباً پندرہ مراسلے روزآنہ کے حساب سے۔

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
یہ بندہ بڑی چیز ہے۔ ہمیں شبہ پہلے بھی تھا۔ اب یقین ہوتا جا رہا ہے۔
خاموشی سے بڑے بڑے کام کرنے والے، کیمرے کی آنکھ میں دل کے تاثرات سمونے والے، بےجا بحثوں سے گریز اور ناگزیر مباحثوں میں تحمل سے کام لینے والے اور محفل کے شاید سب سے زیادہ متنوع دلچسپیاں رکھنے والے پیارے بھائی کو ہماری جانب سے بھی دلی مبارک باد۔ اور صحت، سلامتی اور کامیابی کے لیے بہت سی دعائیں بھی! :redheart::redheart::redheart:
 
مابدولت کو اپنا وہ مراسلہُ تہنیت یومِ گذشتہ کی ہی بات لگتی ہے جس میں مابدولت نے برادرم تابش کو، ان کی برق رفتاریُ مراسلہ نگاری کی بناُ پر ، شکار پر جھپٹے ہوئے کسی تیندوے سےتشبیہ دی تھی۔ تاہم فی الفور مابدولت مذید تشبیہات عطاکرنے سے اپنے تئیں تہی دست پاتے ہوئے محض " آپ کو منصبِ ہشت ہزاری بہت مبارک ہو ،برادرم محمد تابش صدیقی ، کہنےپر ہی اکتفاکرتے ہیں!:):)
 
فرقان احمد

محفلین
چار برس ہوئے، ہم سے تو آٹھ سو کا ہندسہ پار نہ ہو پایا :atwitsend:۔۔۔ ڈیڑھ برس میں آٹھ ہزار مراسلوں کا ہدف پار کرنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں، اس برق رفتاری پر بے پناہ داد! آپ ایسے اصحاب کے باعث اردو محفل کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے تابش صاحب، سلامت رہیے!
 
بہت شکریہ خلیل بھائی، محبتیں ہیں آپ احباب کی.
وجہ تو محفل کا زرخیز ہونا ہی ہے. :)
 
یہ بندہ بڑی چیز ہے۔ ہمیں شبہ پہلے بھی تھا۔ اب یقین ہوتا جا رہا ہے۔
خاموشی سے بڑے بڑے کام کرنے والے، کیمرے کی آنکھ میں دل کے تاثرات سمونے والے، بےجا بحثوں سے گریز اور ناگزیر مباحثوں میں تحمل سے کام لینے والے اور محفل کے شاید سب سے زیادہ متنوع دلچسپیاں رکھنے والے پیارے بھائی کو ہماری جانب سے بھی دلی مبارک باد۔ اور صحت، سلامتی اور کامیابی کے لیے بہت سی دعائیں بھی! :redheart::redheart::redheart:
آمین. جزاک اللہ
یہ مراسلہ پڑھ کر میری معلومات میں کافی اضافہ ہوا ہے. اللہ تعالیٰ آپ کا حسنِ ظن اور حسنِ نظر برقرار رکھے. آمین.
 
مابدولت کو اپنا وہ مراسلہُ تہنیت یومِ گذشتہ کی ہی بات لگتی ہے جس میں مابدولت نے برادرم تابش کو، ان کی برق رفتاریُ مراسلہ نگاری کی بناُ پر ، شکار پر جھپٹے ہوئے کسی تیندوے سےتشبیہ دی تھی۔ تاہم فی الفور مابدولت مذید تشبیہات عطاکرنے سے اپنے تئیں تہی دست پاتے ہوئے محض " آپ کو منصبِ ہشت ہزاری بہت مبارک ہو ،برادرم محمد تابش صدیقی ، کہنےپر ہی اکتفاکرتے ہیں!:):)
ہم اپنی عملی زندگی کی کاہلی کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے عزت مآب امین صدیق المعروف مابدولت کی جانب سے عطا کردہ خطاب پر شاداں و فرحاں ہیں. اور اسے شکریہ کے ساتھ قبول کرتے ہیں. :)
 
چار برس ہوئے، ہم سے تو آٹھ سو کا ہندسہ پار نہ ہو پایا :atwitsend:۔۔۔ ڈیڑھ برس میں آٹھ ہزار مراسلوں کا ہدف پار کرنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں، اس برق رفتاری پر بے پناہ داد! آپ ایسے اصحاب کے باعث اردو محفل کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے تابش صاحب، سلامت رہیے!
شکریہ جناب. اور اب جلد از جلد 200 پسندیدہ اشعار پوسٹ کر کے ہزاری بن جائیے. :)
بہت بہت مبارک ہو تابش بھائی!
شکریہ بدر بھائی
 
Top