گُلِ یاسمیں
لائبریرین
بالکل ایسا ہی ہے۔بالکل صحیح ہمارے گلے بیٹھ گئے گانے گا گا کے !!! اور اب بھائی سُن ہی نہیں رہے !!!!
اب آپ آواز دیجئے۔ شاید آپ کی آواز پہنچے
بالکل ایسا ہی ہے۔بالکل صحیح ہمارے گلے بیٹھ گئے گانے گا گا کے !!! اور اب بھائی سُن ہی نہیں رہے !!!!
یہاں سالگرہ نہیں بلکہ ایک اس سے کہیں بڑا موقع وارد ہوا ہے ۔@محمد شکیل خورشید صاحب کو سالگرہ مبارک ہو۔
ابھی بلاتے ہیں بٹیا دولہا بھائی کہہ کر بلانا پڑے گا 🤓🤓🤓🤓🤓ایسی بھی کیا مصروفیت کہ بہنوں کو بھول گئے۔
سیما آپا ہم احتجاج کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔ آ جائیے آپ بھی۔
پہنچ گئی پہنچ گئی
بس ہر مصروفیت کے ساتھ محفل میں حاضری بھی بہت ضروری ہے بھائی 😊😊😊😊😊تمام احباب کا بے حد شکریہ اتنی اپنائیت کے ساتھ میری خوشی میں شریک ہونے کا، خاص طور پر میری محفلین بہنوں سیما علی اور گُلِ یاسمیں کا جنہوں نے شادی سے پہلے اور بعد میں رونق لگائے رکھی
اور معذرت خواہ ہوں کہ کچھ دن مصروفیت کے باعث محفل میں حاضری نہ لگا سکا
محمد شکیل خورشید بھائی اور بھابھی کو بہت بہت مبارک ہوں شادی کی خوشیاں آمین!محمد شکیل خورشید
بھائی کو شادی مبارک !!!
سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کو سنت فرمادیا ہے ، حدیث شریف کا مفہوم ہے: نکاح میری سنت ہے۔ ایک دوسری حدیث کا مفہوم ہے کہ: جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں۔۔نکاح ایک بابرکت عمل ہے ، جس کا حکم اسلام دیتا ہے۔ اسی بابرکت عمل کو انجام دیتے ہوئے ہماری اردو محفل کے شکیل بھائی کو اس خوشی کے موقع پر تمام محفلینِ اردو محفل کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں !!!
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شکیل بھائی اور بھابھی اور تمام اہل خانہ کے دلوں کو ایک دوسرے کی محبت سے بھر دے اور یہ نکاح خیر و برکت اور دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ ثابت ہو۔ آمین