مبارکباد محمد شکیل خورشید بھائی کو شادی مبارک !!! جس گھر میں ھو ایسی بھابھی اس گھر کی قسمت جاگی !🎊🎉

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي الْخَيْرِ
شکیل صاحب ، آپ کو بہت بہت مبارک ہو! اللّٰہ کریم آپ کو اور آپ کی شریکِ حیات کو اپنی رضا والی خوش و خرم طویل رفاقت عطا فرمائے ۔ آمین ۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمد شکیل خورشید بھائی، اللہ پاک اس خیر کے کام کو دنیاوی اور اخروی خیر سے بھر دے۔ ڈھیروں مبارک اور نیک تمنائیں

آپ نے سب کو بتایا ہو گا کہ میں ایک سے دو ہو رہا ہوں۔
میری دعا ہے کہ آپ دونوں ایک ہو کر رہیں۔
 
تمام احباب کا بے حد شکریہ اتنی اپنائیت کے ساتھ میری خوشی میں شریک ہونے کا، خاص طور پر میری محفلین بہنوں سیما علی اور گُلِ یاسمیں کا جنہوں نے شادی سے پہلے اور بعد میں رونق لگائے رکھی
اور معذرت خواہ ہوں کہ کچھ دن مصروفیت کے باعث محفل میں حاضری نہ لگا سکا
 

سیما علی

لائبریرین
تمام احباب کا بے حد شکریہ اتنی اپنائیت کے ساتھ میری خوشی میں شریک ہونے کا، خاص طور پر میری محفلین بہنوں سیما علی اور گُلِ یاسمیں کا جنہوں نے شادی سے پہلے اور بعد میں رونق لگائے رکھی
اور معذرت خواہ ہوں کہ کچھ دن مصروفیت کے باعث محفل میں حاضری نہ لگا سکا
بس ہر مصروفیت کے ساتھ محفل میں حاضری بھی بہت ضروری ہے بھائی 😊😊😊😊😊
 
محمد شکیل خورشید
بھائی کو شادی مبارک !!!

سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کو سنت فرمادیا ہے ، حدیث شریف کا مفہوم ہے: نکاح میری سنت ہے۔ ایک دوسری حدیث کا مفہوم ہے کہ: جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں۔۔نکاح ایک بابرکت عمل ہے ، جس کا حکم اسلام دیتا ہے۔ اسی بابرکت عمل کو انجام دیتے ہوئے ہماری اردو محفل کے شکیل بھائی کو اس خوشی کے موقع پر تمام محفلینِ اردو محفل کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں !!!
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شکیل بھائی اور بھابھی اور تمام اہل خانہ کے دلوں کو ایک دوسرے کی محبت سے بھر دے اور یہ نکاح خیر و برکت اور دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ ثابت ہو۔ آمین
محمد شکیل خورشید بھائی اور بھابھی کو بہت بہت مبارک ہوں شادی کی خوشیاں آمین!
 
Top