مبارکباد محمد عبدالرؤوف کے محفل پہ چار سال

جاسمن

لائبریرین
IMG-20230916-114536.jpg
@محمد عبدالرؤوف اردو محفل کے ایک بہت اچھے شاعر، بیبے محفلین اور کھیل ہی کھیل کے کھلاڑی ہیں۔ بہت اچھی حسِ مزاح رکھتے ہیں لیکن جہاں سنجیدہ موضوعات چل رہے ہوں تو اپنی بے لاگ رائے دینے سے نہیں ججھکتے۔ البتہ احترام کا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں بلکہ کچھ زیادہ ہی :) رکھتے ہیں ماشاءاللہ۔
کئی لڑیوں میں ان کے صبر و برداشت کی معترف ہوئی ہوں۔
محفل میں ان کی چوتھی سالگرہ پہ ہم سب محفلین انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
IMG-20230916-114550.jpg
IMG-20230916-114604.jpg
IMG-20230916-114619.jpg

اللہ سے دعا ہے کہ عبدالرؤف اور ان سے جڑے ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں، ترقیاں ، اپنا فضل، کرم اور رحم عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ کی دعاؤں پر آمین، اللّٰہ پاک یہ دعائیں تمام محفلین کے حق میں بھی منظور و مقبول فرمائے
بہت شکریہ جاسمن آپا، سلامت رہیں۔ شاد و آباد رہیں۔
میں چار سال کا ہو گیا اور مجھے علم ہی نہیں 😊
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مابدولت عزیزی عبدالرؤوف کو اردو محفل میں عرصۂ چار سال مکمل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
:a6: :congrats: ہو۔:):)
تشکّر عزیزم محمد امین صدیق صاحب، شاد و آباد رہیں۔
آپ صحیح معنوں میں "مابدولت" کہنے کے حق دار ہیں کیونکہ آپ امین بھی صدیق بھی۔ 🙂
 
سیما علی

لائبریرین
بہت اچھی حسِ مزاح رکھتے ہیں لیکن جہاں سنجیدہ موضوعات چل رہے ہوں تو اپنی بے لاگ رائے دینے سے نہیں ججھکتے۔ البتہ احترام کا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں بلکہ کچھ زیادہ ہی :) رکھتے ہیں ماشاءاللہ۔
روفی بھیا بہت بہت مبارک اردو محفل میں چار چاند لگانے پر ۔یہ کہنا ضرور ہے ؀
جب تک نہ آپ آئے اجالا نہ ہو سکا
سلامت رہیے ہمارے روفی بھیا باادب و با نصیب ہیں ۔۔ ڈھیروں دعائیں ۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
روفی بھیا بہت بہت مبارک اردو محفل میں چار چاند لگانے پر ۔یہ کہنا ضرور ہے ؀
جب تک نہ آپ آئے اجالا نہ ہو سکا
سلامت رہیے ہمارے روفی بھیا باادب و با نصیب ہیں ۔۔ ڈھیروں دعائیں ۔۔۔
بہت شکریہ آپا ، شاد و آباد رہیں۔
 
سید عمران

محفلین
بہت شکریہ عدنان بھائی، سلامت رہیں۔
آپ کے دیرینہ بھیا کو چار کا ہندسہ تو بس ایک ہی معاملے میں موزوں لگتا ہے۔
نہ اس چار کا ہندسہ جائز ہوتا نہ ہم اس چار کا پرچار کرتے نہ آپ اس چار کی وجہ سے غیر مسوم بھیا سے تکرار کرتے نہ اس چار کے بارےمیں مابدولت سے آنکھیں چار کرتے نہ اس چار کے سبب ہمیں ٹیگ کرکے اس لڑی کی سماچار دیتے نہ ہم اس چار کا اچار ڈالنے یہاں آنا سوئیکار کرتے اور نہ آپ کو بہت بہت مبارک ہو روفی بھیا کہہ کر غیر مسوم بھیا کے ناجائز وچار کا انتم سنسکار کرتے!!!
 
اور نہ ہم چار کی تکرار سے دوچار ہوتے۔🙂
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کسی نے یہ کیوں نہ سوچا کہ آخر کو بھائی کس کے ہیں ۔۔۔۔ ہمارے نا :D
لیکن روفی بھیا یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کہ آپ سنجیدگی سے دل پر لے گئے ۔ آئندہ نہ بھی سمجھ آئی تو بھی کوئی دوسرا سوال نہیں کریں گے۔ تا کہ آپ کو یہ نہ کہنا پڑے کہ "لطیفہ ہے بھئی"
اب جلدی سے اس بچے کی تلاش چھوڑئیے۔ نہیں ملنے والا آپ کو۔
آ کر مبارک بادیاں وصول کیجئیے۔
 
Top