محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کا انٹرویو

لاريب اخلاص

لائبریرین
مخلص اور شفقت کرنے والی شخصیت سے سوال نہیں کرتی۔ دعا ہے اللہ جی آپکو اچھی صحت کیساتھ بہت خوشیوں اور سکون والی زندگی دیں آمین۔
 
شمشاد خان

محفلین
دکھی انسانیت کی خدمت،
اپنے من پسند افراد کے ساتھ وقت گزار کر،
جاب پر توجہ کے ساتھ کام کرنے پر،
وہ کام جس سے دل و دماغ مطمئن نہیں مگر باحالات مجبور کرنا پڑے تو کوفت ہوتی ہے ۔ بہت زیادہ بولنے والے بندے سے اور کبھی کبھی اپنے آپ سے بھی کوفت کا شکار ہوجاتا ہوں ۔
کوئی ایسا کام تو تحریر کریں جس سے دل و دماغ تو مطمئن نہیں تھا لیکن باحالت مجبوری کرنا پڑا۔
اپنے آپ سے کیسے کوفت ہو سکتی ہے؟
 
شمشاد خان

محفلین
۱) "آ بیل مجھے مار" کبھی اس پر عمل کیا، کیا نتیجہ نکلا؟
۲) اگر کسی کو آپ کی جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
۳) پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
۴) جب غصہ آئے یا ٹینشن میں ہوں تو کیا کرتے ہیں؟
۵) آپ کی نظر میں انٹرنیٹ کی دنیا میں بننے والے رشتے کتنے پائیدار ہوتے ہیں؟
۶) انگریزی میں کہتے ہیں کہ First impression is the last impression آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
۷) اگر کوئی آپ کی تعریف کرئے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟
۸ ) اگر کوئی آپ کی پیٹھ پیچھے برائی کرئے اور آپ کو معلوم ہو جائے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟
۹ ) مستقل مزاج ہیں یا غیر مستقل مزاج؟
۱۰) دوستی کن شرائط پر کرتے ہیں؟
۱۱) کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
۱۲) اختتام ہفتہ کیسے گزارتے ہیں؟
۱۳) کیا آپ کے پاس آپ کا کوئی ذاتی کتب خانہ ہے؟ اگر ہے تو اس میں کتنی کتابیں ہیں اور کس قسم کی ہیں؟ کیا آپ نے ان کی کوئی فہرست بنا رکھی ہے؟
۱۴) نئے زمانے کی نئی ایجاد "موبائیل فون" نئی نسل اور خاص کر بچوں کے لیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟

فی الوقت اتنا ہی۔
 
کوئی ایسا کام تو تحریر کریں جس سے دل و دماغ تو مطمئن نہیں تھا لیکن باحالت مجبوری کرنا پڑا۔
اپنے آپ سے کیسے کوفت ہو سکتی ہے؟
معذرت چاہوں گا نجی زندگی کے حالات یہاں بیان کرنے سے قاصر ہوں ۔
 
موقع سے فائدہ اٹھانا ہی مقصد ہوتا ہے یا موقع محل سے نقصان بھی ہو سکتا ہے؟
یقینا نقصان سے تو ہر کوئی بچنا چاہے گا مگر وقت کی قدر کرنے سے یہ نعمت میسر تو آجائے گی کہ نقصان ہونے کی صورت میں بر وقت خبردار ہو جائیں گے ۔
 
آخری تدوین:
اس کی تھوڑی وضاحت کر دیں۔
کیسی وضاحت بھائی ،سیدھا سا فلسفہ ہے بھائی کہ مرنے سے پہلے خاک ہونے کی کوشش ہے۔
اب آپ اتنی عام سے بات بھی نہ سمجھ پائیں تو بتائیں کہ اور والے معاملات بھلا پھر کیسے آگے بڑھے گے ۔
 
شمشاد خان

محفلین
مرنے سے پہلے خاک ہونے کی کوشش ہے

کیسی وضاحت بھائی ،سیدھا سا فلسفہ ہے بھائی کہ مرنے سے پہلے خاک ہونے کی کوشش ہے۔
اب آپ اتنی عام سے بات بھی نہ سمجھ پائیں تو بتائیں کہ اور والے معاملات بھلا پھر کیسے آگے بڑھے گے ۔

مرنے سے پہلے خاک کیسے ہو سکتے ہیں؟
موتو قبل ان تموتو کا جو مفہوم ہم نے سمجھا تھا اس کا مطلب تو یہی تھا کہ اپنے نفس کو مار کر زندگی بسر کی جائے.
 
سید رافع

محفلین
عدنان بھائی ماشاء اللہ۔ آپ کی باتیں پڑھ کر بہت سرور آیا۔ میرا ایک سوال ہے کہ آپکے سلسلے کی کوئی ویب سائٹ، یوٹیوب چینل، فیس بک پیج یا کتاب کی پی ڈی ایف مل جائے گی۔ بہت خوشی ہو گی کہ اگر ایسا ہو۔ اللہ آپکو سلامتی و عافیت کے ساتھ یونہی ترقی کرتے رکھے۔ آمین
 
فیس بک
سلسلہ عالیہ نقیبیہ
 
مرنے سے پہلے خاک کیسے ہو سکتے ہیں؟
دنیاوی عیش و آرائش سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلام احکامات کے مطابق زندگی گزارنا۔
ہر جائز کام میں اللہ کریم کی رضا اور خوشنودی کی آرزو رکھنا۔
یہ ہے مرنے سے پہلے اپنی ہستی کو خاک کرنا ۔دنیا کی ہر لذت کی نفی کرتے ہوئے اللہ کریم کی واحدنیت کا ہر سانس کے ساتھ اقرار کرنا ۔
 
اللہ تعالٰی کی طرف سے دی گئی ہر لذت سے ایک حد کے اندر لطف اندوز ہونا بھی تو اللہ کی خوشنودی کا باعث ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 
آخری تدوین:
۱) "آ بیل مجھے مار" کبھی اس پر عمل کیا، کیا نتیجہ نکلا؟
جی بلکل عمل کرتے رہے ہیں،اس فعل کا شغل اپنی ازواجی دور سے پہلے کیا کرتے تھے ۔زیادہ تر نتیجہ ہمارے مخالف ہی رہتا ۔
۲) اگر کسی کو آپ کی جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
پہلا انکشاف جو سامنے آئے گا ،
وہ ہماری سستی اور لاپرواہی پر مبنی ہوگا ۔
 
۳) پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
ملاقاتی کے انداز بیاں اور لب لہجے کا ۔
۴) جب غصہ آئے یا ٹینشن میں ہوں تو کیا کرتے ہیں؟
شاید اس سوال کا جواب ہم پچھلے صفحات میں دے چکے ہیں ۔
 
Top