محمد وارث
لائبریرین
"فارسی ادب کے چند گوشے" انور مسعود صاحب کی کتاب ہے، جس میں ان کے کچھ مضامین ہیں، کچھ شعرا پر اور ایک اکبر علی دہخدا پر جن کی لغت فارسی کی مستند ترین لغات میں سے سمجھتی جاتی ہے۔ یہ ایک اچھی کتاب ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو پروفیسر یوسف سلیم چشتی صاحب کی اقبال کی فارسی شروح مل جائیں تو عام معلومات کے لیے وہ بھی عمدہ کتب ہیں، خاص طور پر "جاوید نامہ" کی شرح، کیونکہ اس میں بہت سے مشاہیر کا نام ہے سو پروفیسر صاحب نے بہت وضاحت سے ان کا ذکر کیا ہے۔وارث صاحب، سلام و رحمت
ایک سوال ہے کہ فارسی شعر و ادب سے روشناس ہونے کے لیے کون سی کتب اچھی ہیں؟
(اردو قارئین کے لیے)
اپنا ذکر کروں تو میں نصاب کی فارسی کتابیں بھی مارا مارا ڈھونڈتا پھرتا تھا، ایف اے، بی اے فارسی کی کتابیں، جن سے عمدہ معلومات مل جاتی ہیں اور کلام کا ترجمہ بھی ہوتا ہے۔