سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

السلام علیکم ،
الحمدللہ !!!!!!
ہم سب مل کر اردو ویب اور اردو محفل فورم کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں ۔ہم سب محفلین کی کوشش یہی ہے کہ بہت پرمسرت انداز میں سالگرہ کو پر رونق بنائیں ،
ہم نے سالگرہ کی تیاریوں کے حوالے سے بنائی گئی لڑی میں چند گزارشات پیش کی تھیں ،
ہماری ایک تجویز تھی کہ اس سالگرہ کے موقع پر محفل سے وابستہ قابل قدر شخصیات کے علم سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور اپنے علم کی پیاس کو محفلین کی ذہانت اور تجربے کے دریا سے سیراب کیا جائے ۔
اس لڑی کے آغاز کا بیڑا اپنے سر اٹھاتے ہوئے ہم آپ سب کو دعوت پیش کرتے ہیں کہ آپ اپنے پسندیدہ محفلین کو ٹیگ کرتے ہوئے اس کے حضور اپنا سوال پیش کریں ۔
سوال ذاتی زندگی کے حوالے سے نہ ہو ۔آپ محفل اور کسی بھی علمی نوعیت کا معلوماتی سوال پوچھ سکتے ہیں۔
شرپسند،سیاسی اختلافات ،مذہبی اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خوشی کا موقع ہے ہمیں مل کر اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہے ۔
 
آخری تدوین:
لڑی کا آغاز ہماری جانب سے ہوا ہے تو لڑی کا پہلا سوال کرنے کی ابتداء بھی ہم ہی کرتے ہیں۔
ہمارا پہلا سوال جناب قبلہ محمد وارث صاحب سے ہے ،
آپ کے پسندیدہ شاعر مرزا اسد اللہ غالب ہیں ،اس پسندیدگی سے تقریبا سب ہی واقف ہیں۔آپ غالب کی شاعری سے اتنا کیوں متاثر ہیں ،آپ کو ان کی شاعری میں ایسی کون سی لذیذ ملی کہ آپ انھیں اپنا مرشد بنا بیٹھے ؟
 
محمد وارث

لائبریرین

شکریہ محترم نقیبی صاحب۔

غالب کے کیا کہنے، اردو شاعری میں غالب سے بڑا شاعر مجھے تو کوئی اور نظر نہیں آتا۔ باقی غالب کی شاعری کے بارے میں کیا عرض کر سکتا ہوں یہ تو بڑے بڑے نقادوں کا کام ہے، ہم جیسوں کے لیے تو بس مرشدی کے الفاظ میں :
ع ۔ کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور
:)
 
بے شک ،
شکریہ قبلہ محترم ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا سوال بھی محمد وارث بھائی سے ہے اگر آپ اردو کے دس بڑے شعراء کی فہرست مع درجہ بندی بنائیں تو وہ کون کون سے شعراء ہوں گے اور کس کس درجہ پر
شکریہ برادرم۔ یہ ذرا پیچیدہ سوال ہےکیونکہ شاعری کا تعلق مزاج اور کیفیت کے ساتھ ہے سو اپنے اپنے مزاج اور اپنی اپنی کیفیات اور احساسات کے ساتھ قارئین کو مختلف شعرا کرام پسند ہو سکتے ہیں۔ پھر اس میں زمان کا بھی پورا عمل دخل ہے، کسی کو کلاسیکی شاعر پسند ہیں تو کسی کو عصر حاضر کے۔ پھر شاعری کی اصناف، مجھ جیسے غزل کے قتیل ہیں تو تو بے شمار نظم پسند کرتے ہیں وغیرہ۔

اگر کوئی بڑے سے بڑا نقاد بھی ایسی کوئی کوشش کرے گا تو یقین مانیے سب اس پر متفق نہیں ہونگے اور نہ ہو سکتے ہیں۔ سب سے بڑا شاعر تو میں غالب ہی کو مانتا ہوں، اس سے ظاہر ہے آپ حضرات اختلاف کر سکتے ہیں اور میں اس اختلاف کا احترام کرتا ہوں۔ بس آپ کے سوال کو سامنے رکھتے ہوئے ایک فہرست حاضر ہے، یعنی پسند اپنی اپنی۔ :)

1۔ غالب
2- میر تقی میر
3- علامہ اقبال
4 - جوش ملیح آبادی
5 - فیض احمد فیض
6 - داغ دہلوی
7- مومن خان مومن
8 - جگر مراد آبادی
9- اصغر گونڈوی
10- احمد فراز
 
شکریہ محترم نقیبی صاحب۔

غالب کے کیا کہنے، اردو شاعری میں غالب سے بڑا شاعر مجھے تو کوئی اور نظر نہیں آتا۔ باقی غالب کی شاعری کے بارے میں کیا عرض کر سکتا ہوں یہ تو بڑے بڑے نقادوں کا کام ہے، ہم جیسوں کے لیے تو بس مرشدی کے الفاظ میں :
ع ۔ کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور
:)
کیا آپ اس خیال سے اتفاق رکھتے ہیں کہ غالبؔ کا بیشتر ابتدائی کلام اہلِ دلی کو ’’امپریس‘‘ کرنے کے لیے دانستہ بےمعنی مشکل گوئی پر مشتمل تھا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا آپ اس خیال سے اتفاق رکھتے ہیں کہ غالبؔ کا بیشتر ابتدائی کلام اہلِ دلی کو ’’امپریس‘‘ کرنے کے لیے دانستہ بےمعنی مشکل گوئی پر مشتمل تھا؟
دو سو سال پرانی بات ہے، تب شعرا لڑکپن ہی میں شاعری شروع کر دیتے تھے۔ غالب نے بھی اسی عمر میں کی ہوگی اور نوعمری میں منفرد نظر آنے کے لیے مشکل گوئی کا راستہ بھی اپنایا، بیدل کے غائبانہ "مرید" ہو گئے اور بیدل بس یوں سمجھیں کہ فارسی کے "مشکل گو غالب" ہیں۔ غالب کا اس زمانے کا کلام ناقابل فہم حد تک مشکل ہے۔ بعد میں زیادہ تر کلام قلم زد بھی کر دیا جس کو اب بہت سے نقاد اور محقق کھود کھود کر نکال رہے ہیں۔ لیکن آپ اور ہم سب جانتے ہیں کہ غالب کے مروجہ مختصر سے دیوان میں جتنے اچھے اشعار اور غزلیں ہیں وہ بڑے بڑے شعرا کو چھ چھ ضخیم دیوان لکھ کر بھی حاصل نہیں ہوئے اور پھر اپنا کلام قلم زد کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، یہ توفیق غالب ہی کو ملی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک تجویز پیش کرنا چاہوں گا۔ تمام محفلین سے ایک ہی لڑی میں سوالات کرنے کی بجائے اگر الگ لڑیاں شروع کی جائیں تو بہتر رہے گا۔ اس طرح برادرم محمد وارث سے کی گئی معلوماتی گفتگو کا ربط بھی برقرار رہے گا۔
 
نبیل بھائی آپ کی تجویز بہت عمدہ ہے ،مگر اس طرح کرنے سے لڑی انٹرویو کی جانب گامزن ہو جائے گی ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
دو سو سال پرانی بات ہے، تب شعرا لڑکپن ہی میں شاعری شروع کر دیتے تھے۔ غالب نے بھی اسی عمر میں کی ہوگی اور نوعمری میں منفرد نظر آنے کے لیے مشکل گوئی کا راستہ بھی اپنایا، بیدل کے غائبانہ "مرید" ہو گئے اور بیدل بس یوں سمجھیں کہ فارسی کے "مشکل گو غالب" ہیں۔ غالب کا اس زمانے کا کلام ناقابل فہم حد تک مشکل ہے۔ بعد میں زیادہ تر کلام قلم زد بھی کر دیا جس کو اب بہت سے نقاد اور محقق کھود کھود کر نکال رہے ہیں۔ لیکن آپ اور ہم سب جانتے ہیں کہ غالب کے مروجہ مختصر سے دیوان میں جتنے اچھے اشعار اور غزلیں ہیں وہ بڑے بڑے شعرا کو چھ چھ ضخیم دیوان لکھ کر بھی حاصل نہیں ہوئے اور پھر اپنا کلام قلم زد کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، یہ توفیق غالب ہی کو ملی۔
وارث بھائی، آپ کی قابلیت اور مدلل انداز نے ہمیشہ متاثر کیا۔ غالب کو پسند کرنے کی وجوہات بھی جان کر ایک بار پھر متاثر ہونا پڑا ۔ اگرچہ عدنان بھیا نے ہم سے سوال نہیں پوچھا مگر آپ کا جواب دیکھ کر بےساختہ اپنے کالج کا زمانہ یاد آگیا کہ ہمیں جوں ہی معلوم ہوا کہ غالب کا اسٹار کیپری کارن ہے ہم نے انہیں سب سےبڑا اور اپنا پسندیدہ شاعر مان لیا ۔( یقینا اس بات پر کوئی بھی صاحبِ علم سر پیٹ سکتا ہے ۔) قائدِاعظم اور نیوٹن کی عظمت کا راز بھی اس وقت یہی وجہ معلوم ہوتی تھی ۔
پی ایس ۔ آپ کا اسٹار کیا ہے بھلا ؟؟
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی، آپ کی قابلیت اور مدلل انداز نے ہمیشہ متاثر کیا۔ غالب کو پسند کرنے کی وجوہات بھی جان کر ایک بار پھر متاثر ہونا پڑا ۔ اگرچہ عدنان بھیا نے ہم سے سوال نہیں پوچھا مگر آپ کا جواب دیکھ کر بےساختہ اپنے کالج کا زمانہ یاد آگیا کہ ہمیں جوں ہی معلوم ہوا کہ غالب کا اسٹار کیپری کارن ہے ہم نے انہیں سب سے پڑا اور اپنا پسندیدہ شاعر مان لیا ۔( یقینا اس بات پر کوئی بھی صاحبِ علم سر پیٹ سکتا ہے ۔) قائدِاعظم اور نیوٹن کی عظمت کا راز بھی اس وقت یہی وجہ معلوم ہوتی تھی ۔
پی ایس ۔ آپ کا اسٹار کیا ہے بھلا ؟؟
ستاروں کے بارے میں ہمارے ہی شہر کے علامہ فرما گئے ہیں کہ

ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فراخیِ افلاک میں ہے خوار و زبُوں

لیکن یہ کہ میری اور غالب کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے، کوئی پونے دو سو سال کے فرق سے۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
سب سے بڑا شاعر تو میں غالب ہی کو مانتا ہوں، اس سے ظاہر ہے آپ حضرات اختلاف کر سکتے ہیں اور میں اس اختلاف کا احترام کرتا ہوں
اوالاً تو اس سے اختلاف نہیں ہونا چاہیے اور اگر کوئی کرے تو اس کا احترام۔۔۔۔ ٹھیک ہے کر لیتے ہیں پر دل سے نہیں۔
بڑے بڑے شعرا کو چھ چھ ضخیم دیوان لکھ کر بھی حاصل نہیں ہوئے
صاحبِ شش دواوین ضخیم آپ کی فہرست میں نمبر دو پہ ہیں۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
اوالاً تو اس سے اختلاف نہیں ہونا چاہیے اور اگر کوئی کرے تو اس کا احترام۔۔۔۔ ٹھیک ہے کر لیتے ہیں پر دل سے نہیں۔

صاحبِ شش دواوین ضخیم آپ کی فہرست میں نمبر دو پہ ہیں۔:)
ان کو" خدائے سخن" کا خطاب ایسے ہی نہیں ملا، اور بقولِ جون ایلیا ، "اردو غزل کا ہر اچھا شعر میر کا شعر ہے، چاہے اسے کسی نے بھی کہا ہو"۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بس۔۔۔۔۔۔
یہ کچھ ایسا بھی فرق نہیں ہے
اس کائنات کی حیات کے مقابلے میں تو آپ دونوں کو ہم عمر بھی کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے :)
کیا یاد دلا دیا آپ نے ہم عمری سے۔ ہماری زوجہ اکثر فرماتی ہیں کہ تم اگر غالب کے زمانے میں ہوتے تو غالب کے خادمِ خاص ہوتے، پاؤں بھی دابتے جاتے، شعر بھی سنتے جاتے اور غالب کو پیالے بھی بھر بھر کے دیئے جاتے، اللہ اللہ یہ رتبہ بلند ہماری قسمت میں کہاں، بس یہی "پونے دو سو سال" نگوڑے مار گئے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میرا سوال محترم محمّد احسن سمیع :راحل: اور محترم سید عاطف علی سے ہے کہ کیا شاعری محض فنی جمالیات کا نام ہے یا اس کی اصل اس کا مضمون ہے؟
کیونکہ ہم فنی اعتبارات سے میر و غالب کو یقیناً شاعری کی معراج کہہ سکتے ہیں لیکن جس طرح کردار سازی کا کام علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری نے کیا اردو میں ایسی مثال نہیں ملتی
 
Top