اقتباسات محمد ولی رازی کی سیرت نبوی ؐ کی غیر منقوط کتاب 'ہادی عالم ' سے اقتباس

سید زبیر

محفلین
محمد ولی رازی کی سیرت نبوی کی غیر منقوط کتاب 'ہادی عالم ' سے اقتباس
مولود مسعود
ہادیٔ اکرم ﷺ کے والد مکرم اس مولود مسعود کی آمد سے کئی ماہ اُ دھر راہیٔ ملک عدم ہُوۓ رسولؐ اللہ کی والدہ مکرمہ سے مروی ہے کہ وہ رسولؐ اللہ کی حاملہ ہو کر دور حمل کے ہر دُکھ اور ہر الم سے دور رہیں اور دل کو اک طرح کا سرور سا رہا ۔سال مولود کہ ماہ سوم کی دس اور دو ہے ۔سوموار کی سحر ہوئی اور مآل کار وہ لمحہ مسعود آکے رہا کہ رسولؐ اللہ کی والدہ کی گود اس ولد مسعود سے ہری ہوئی اور وہ اہل عالم کی اصلاح کے لیے مامور ہو کر مولود ہوا اسی لمحہ مسعود محمود کے لئے سارا عالم مادی کھڑا رہا اور اسی ولد مسعود کو لو لاک کا عہدہ مکرم عطا ہوا​
اللہ اللہ ! وہ رسول امم ؐ مولود ہوا کہ اس کے لئے صد ہا سال لوگ دعا گو رہے اہل علم کی مرادوں کی سحر ہوئی ۔دلوں کی کلی کھلی ، گمراہوں کو ہادی ملا ، گلے کو راعی ملا ، ٹوٹے دلوں کو سہارا ملا ، اہل درد کو درماں ملا ، گمراہ حاکموں کے محل گرے سالہا سال کی دہکی ہوئی وہ آگ مٹ کے رہی کہ لاکھوں لوگ اسکو الٰہ کر کے اُس کے آگے سر ٹکائے رہے اور رود سادہ ماءِ رواں سے محروم ہُوا۔ رسولؐ اللہ کے مکرم دادا کو اطلاع وہ اولاد کے ہمراہ گھر دوڑے اور ولد مسعود کو گود لے کر اللہ کے گھر گئے اور وہاں آکر اس طرح دعا کی​
' ہر طرح کی حمد ہے اللہ کے لئے کہ اک ولد ِطاہر و مسعود ہم کو عطا ہوا وہ لڑکا کہ گہوارے ہی سے سارے لڑکوں کا سردار ہوا اِس لڑکے کو اللہ کے حوالے کر کے اُس کے لئے دعا ہوں کہ اللہ اِس کا سہارا ہو اور وہ اِس کو ہر مکروہ امر سے دور رکھے اور اِس کو عمر عطا کر اور حاسدوں سے دور رکھے ۔ "​
پس تحریر :
اس موقع پر حرم آکر حضرت عبدالمطلب نے یہ اشعار پڑھے​
الحمد وللٰہ الذی اعطانی ھٰذا الغلام الطیب الاردان​
قد ما ؤنی المھد علی الغلمان اعیذہُ باللہ ذی الارکان​
حتیٰ اراہ بالغ البنیان اعیذہُ من شر ذی شنان​
من حاسد مضطرب العنان​
ٍُ​
 
تلمیذ

لائبریرین
شراکت کا بے حد شکریہ، محترم۔
بغیر نقطے کے کچھ تحریر کرنا بھی مصنف کی قابلیت اور موضوع پر حاوی ہونے کا ثبوت ہے۔ اگلے زمانوں میں اس طرح کی تحریریں عام تھیں۔ آج کل تو نہیں دیکھنے سننے میں نہیں آتیں۔
 
نورمحمد

محفلین
بلا شبہ آپ بجا فرما رہے ہیں۔ ۔ آجکل کے دور میں تو ہمیں غیر منقوط ایک جملہ لکھنا بھی دشوار ہے ۔ ۔ ۔

شکریہ زبیر صاحب ۔۔ ۔

اچھا ایک بات بتا دیں ۔۔۔ درج بالا تحریر میں 2-3 حرف منقوط دیکھنے ملے ہیں ۔ ۔ ۔ مثلا" "ہیں "" ایک" اور " لیے " ۔۔ ۔ کیا یہ ٹائپنگ کی غلطی ہے یا اس طرح کی کتا بوں میں کچھ حد تک منقوط الفاظ لکھنے کی گنجائش ہوتی ہے ؟ ؟ ؟

۔ ۔ نوٹ : یہا ں ایک کو "اک" اور لیے "لئے" اسطرح بھی لکھا جا سکتا ہے شاید ؟؟؟
 
سید زبیر

محفلین
نور محمد صاحب ! حوصلہ افزائی کے لیےشکر گزار ہوں
آپ نے بالکل درست نشان دہی کی یہ ٹائپنگ ہی کی غلطی ہے اصل بالکل ویسے ہی ہے جیسا آپ نے فرمایا ۔
یعنی ہے ، اک اور لئے اس کے علاوہ ان ہی کی ایک نعت بھی ہے وہ بھی اپنی مثال آپ ہے
 
اردو محفل پر غیر منقوط الفاظ لکھنے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ وہاں پر اسی کتاب کا ذکر ہوا تھا۔

اتفاق دیکھیں کہ غیر منقوط کتاب کے مصنف کا نام اور چھاپنے والے ادارے کا نام بھی غیر منقوط ہے۔

کھیل ہی کھیل میں غیر منقوط الفاظ لکھیے
رازی میں نقطہ ہے ۔
 
اچھا ایک بات بتا دیں ۔۔۔ درج بالا تحریر میں 2-3 حرف منقوط دیکھنے ملے ہیں ۔ ۔ ۔ مثلا" "ہیں "" ایک" اور " لیے " ۔۔ ۔ کیا یہ ٹائپنگ کی غلطی ہے یا اس طرح کی کتا بوں میں کچھ حد تک منقوط الفاظ لکھنے کی گنجائش ہوتی ہے ؟ ؟ ؟

۔ ۔ نوٹ : یہا ں ایک کو "اک" اور لیے "لئے" اسطرح بھی لکھا جا سکتا ہے شاید ؟؟؟

نور محمد صاحب ! حوصلہ افزائی کے لیےشکر گزار ہوں
آپ نے بالکل درست نشان دہی کی یہ ٹائپنگ ہی کی غلطی ہے اصل بالکل ویسے ہی ہے جیسا آپ نے فرمایا ۔
یعنی ہے ، اک اور لئے
ان دونوں الفاظ کی تدوین کردی ہے البتہ 'رہیں' رہ گیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
روزنامہ منصف حیدر آباد کے جمعہ اڈیشن ’مینارہء نور‘ میں عرصے سے یہ قسط وار شائع ہو رہی ہے، میں نے بھی ابٹر نیٹ پر تلاش کی کہ کہیں یونی کوڈ میں ہو، مگر نہیں ملی۔
 
نورمحمد

محفلین
اردو محفل پر غیر منقوط الفاظ لکھنے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ وہاں پر اسی کتاب کا ذکر ہوا تھا۔

اتفاق دیکھیں کہ غیر منقوط کتاب کے مصنف کا نام اور چھاپنے والے ادارے کا نام بھی غیر منقوط ہے۔

کھیل ہی کھیل میں غیر منقوط الفاظ لکھیے

سبحان اللہ ۔ ۔ ۔
 
روزنامہ منصف حیدر آباد کے جمعہ اڈیشن ’مینارہء نور‘ میں عرصے سے یہ قسط وار شائع ہو رہی ہے، میں نے بھی ابٹر نیٹ پر تلاش کی کہ کہیں یونی کوڈ میں ہو، مگر نہیں ملی۔
لیجیے آج سید شہزاد ناصر بھائی نے اسے اسکربڈ پر شیئر کردیا۔سیرت کے زمرے میں ملاحظہ فرمائیے
 
مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ
غیر منقوط الفاظ میں سیرتِ طیبہ کو احاطہء تحریر میں لانا کچھ آسان نہ تھا لیکن محترم محمد ولی صاحب نے اس کام کو کرکے ثابت کردیا کہ محبتِ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم سچی ہو تو ایسے ایسے کارنامے وجود میں آتے ہیں جن کو سوچنے سے عقل عاجز رہتی ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ہر سطر اس کی اسوہ ہادیؐ کی ہو گواہ
اس طرح حال احمدؐ مرسل کہا کروں
 
آخری تدوین:
Top