محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

شاہد شاہنواز

لائبریرین
میں نے تو دونوں کتابوں کو ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے ۔۔۔ کامیابی کے ساتھ۔۔۔ میرے پاس ان پیج پرانا موجود ہے۔۔۔
نئے ان پیج میں اگر Convertکیا جائے یعنی یونی کوڈ میں جائیں تو اس کے لیے UUS استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن ایسا ایک بار محفل کے ساتھ کر چکا ہوں۔۔۔ کچھ عرصے تک تو میری وہ پوسٹ درست نظر آتی رہی۔ بعد میں عجیب عجیب سے کیریکٹرز بن گئے تھے۔۔۔ اس لیے اس مسئلے کا کیا ہوسکتا ہے، کہہ نہیں سکتے۔۔۔
 
کچھ دوستوں کی کتابوں پر ’’تقریباتی‘‘ اظہارِ خیال ۔۔۔ ’’حرف سفیر‘‘
۔۔۔ ان پیچ فائل
http://www.4shared.com/file/KUXM8-5-/M_Y_Assy_Harf_Safeer.html?
۔۔۔ پی ڈی ایف فائل
http://www.4shared.com/office/gzYyhFMb/M_Y_Assy_Harf_Safeer.html?

محترمی جناب الف عین، جناب @فاتح، جناب محمد وارث، جناب @التباس، جناب محمد خلیل الرحمٰن، جناب محب علوی، عزیزہ مدیحہ گیلانی، ۔۔
آپ سب کی خصوصی توجہ کا طالب ہوں۔
 
’’شخصیات‘‘ ۔۔ یہ عنوان عارضی ہے۔
اس میں فی الحال دو اہم شخصیات کا تذکرہ ہے؛ پروفیسر انور مسعود اور سید علی مطہر اشعر
لنک حاضر کر رہا ہوں۔
ان پیج فائل
http://www.4shared.com/file/O2aAcnYF/Shakhsiyat.html?

پی ڈی ایف فائل
http://www.4shared.com/office/6qma4VBn/Shakhsiyat.html?

جناب محمد وارث، جناب التباس ، جناب الف عین، عزیزہ مدیحہ گیلانی، مادام @Gull Bano،
 
پنجابی نال پیار کرن والیاں لئی ۔۔۔۔۔۔
ہاڑا
سُن جوگیا راہواں بھُلیا، مڑ گھر نوں پھیرا پا
تیری جوگن پئی اڈیکدی، تکدی پئی سُنجے راہ
میں کُٹھی کرد پریم دی، میرا سنگھی دے وچ ساہ
نہ مردی نہ میں جیوندی، گئی لمّی عمر وہا
میں تتڑی تاڑ تریہہ دی، جیوں مچھی بِن دریا
ساہ ساہ وچ بھانبڑ مچدے، میرے لوں لوں لگی بھا
ہَڈ بالن کیتے ہجر نے، اتے جثہ وانگ سواہ
وے جے سندا ایں کوکاں میریاں، کوئی اُتّر چا پرتا
کوئی گھل سنیہا سکھ دا، کوئی پریم دا راگ سنا
میں راہیں جند وِچھا دیاں، کراں تیری آدربھا
سُن جوگیا راہواں بھلیا، مڑ گھر نوں پھیرا پا
***
پیراں وچ دھرتی کنبدی، مینوں انج نہ واجاں مار
اک تیر کلیجے ماریا، تیری ڈونگھی اکھ دی دھار
نی میں لمی واٹیں تر پیا، کچھ منزل سُدھ نہ سار
کتھے لبھاں اپنے آپ نوں، میں دتا جگت وسار
***
۴ مارچ ۲۰۱۱ء
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ان پیج ۲۰۰۹ کی سی ڈی بہ آسانی مل جاتی ہے۔ انسٹال کر ہی لیجئے۔
ان پیج 2009ء بھی وہی پرانا ہے۔۔۔ صرف کھال بدلی گئی ہے۔۔۔ ہاں یونی کوڈ ورژن میرے پاس ہے لیکن اس سے پرانی فائل کھولیں تو ’’خانہ خراب‘‘ ہوجاتا ہے۔۔ یعنی فائل ہی تباہ کردیتا ہے ’’موا‘‘۔۔۔
 
جناب محب علوی صاحب کی بات پر خیال آیا۔

پنجابی لوک شاعری کی ایک صنف ہے بولی۔ یہ ’’یک مصرعی‘‘ صنف ہے اور اس کی ایک مخصوص ’’چال‘‘ ہوتی ہے۔ ہم اردو میں ’’وزن‘‘ کہتے ہیں۔

ٹانگا آ گیا کچہریوں خالی، سجناں نوں قید بول گئی​
یار چھڈیا گلی دا پھیرا پنچاں دے تویت بدلے​
میرے ویر نوں سکا ٹُک دتا نی سسے تیری مَجھ مر جائے​
سارے جٹ قرضائی کیتے بانیاں نے اَت چک لئی​

۔۔۔۔ وغیرہ
 
ان بولیوں کا موضوع عام طور پر رومان ہی رہا ہے، اگرچہ دوسرے مضامین بھی آئے، جیسے اوپر نقل کی گئی آخری بولی میں ہے۔


میں نے اس لوک صنف کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس میں رومانی روایت کو بھی رکھا ہے اور دورِ حاضر کے غم شامل کرنے کی سعی بھی کی ہے۔

میرا سہمیا شہر کراچی، سمندراں چوں سَپ نکلے

موت پنڈ دیاں گلیاں چ نچدی حویلی چ دھمالاں پیندیاں

کندھاں چیچنیا دیاں چیکن دھرتی نے دھاڑاں ماریاں

بوسنیا چ بُسکن بچڑے، تے مانواں دیاں نینداں اُڈیاں

۔۔۔۔۔ جناب محب علوی ، جناب التباس
 
جناب محب علوی صاحب کی بات پر خیال آیا۔

پنجابی لوک شاعری کی ایک صنف ہے بولی۔ یہ ’’یک مصرعی‘‘ صنف ہے اور اس کی ایک مخصوص ’’چال‘‘ ہوتی ہے۔ ہم اردو میں ’’وزن‘‘ کہتے ہیں۔

ٹانگا آ گیا کچہریوں خالی، سجناں نوں قید بول گئی​
یار چھڈیا گلی دا پھیرا پنچاں دے تویت بدلے​
میرے ویر نوں سکا ٹُک دتا نی سسے تیری مَجھ مر جائے​
سارے جٹ قرضائی کیتے بانیاں نے اَت چک لئی​

۔۔۔ ۔ وغیرہ

زبردست آسی صاحب،
پڑھ کر لطف آ گیا ۔

ماہیے اور ٹپے بھی ہو جائیں تو لطف دوبالا ہو جائے گا۔ :)
 
آداب جنابِ محب علوی صاحب ۔
لوک ماہئے، ٹپے کبھی یاد ہوا کرتے تھے، اب کو بہت کچھ بھول بھال گئے۔ کہیں کتابی صورت میں ہوں تو مجھے علم نہیں ہے۔

میں نے کچھ اردو بولیاں کہنے کی کوشش کی ہے، وہ کسی وقت یہاں پیش کروں گا، ان شاء اللہ۔
 
آداب جنابِ محب علوی صاحب ۔
لوک ماہئے، ٹپے کبھی یاد ہوا کرتے تھے، اب کو بہت کچھ بھول بھال گئے۔ کہیں کتابی صورت میں ہوں تو مجھے علم نہیں ہے۔

میں نے کچھ اردو بولیاں کہنے کی کوشش کی ہے، وہ کسی وقت یہاں پیش کروں گا، ان شاء اللہ۔

کچھ یاد کیجیے آسی صاحب یا کسی اور دوست ، عزیز سے گفتگو کرکے باہم یاد کر لیں۔

بہت مزے کی چیز ہوتے ہیں ماہیے اور ٹپے ، سبق آموز بھی۔

میں بھی کوشش کروں گا کہ پاکستان جا کر اس پر کچھ لکھوں۔
 
Top