مبارکباد محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ہمارا تقرر

عاطف بٹ

محفلین
مبارک ہو عاطف۔ لیکن کیا ڈگری کالج کسی یونیورسٹی کے تحت نہیں ہوتا؟ یہاں ہندوستان میں تو تو یونیورسٹی یا کالج کا انتظامیہ ہی ملازمت دیتا ہے، صوبائی حکومت تو محض انٹر میڈئیٹ تک کا انتظام کرتی ہے، اور اس طرح اس صوبے کے اسکولوں یا جونیر کالجوں میں تقرر کیا جاتا ہے سرکاری محکمہ، سیکنڈری بورڈ یا انٹر میڈیٹ بورڈ کے تحت۔
بہر بہت مبارک ہو۔
سر، یہاں پاکستان میں نظامِ تعلیم تھوڑا مختلف ہے۔ یہاں ڈگری کالجوں کا الحاق تو بہرطور کسی یونیورسٹی کے ساتھ ہی ہوتا ہے مگر ان کا انتظام و انصرام صوبائی حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذمہ داری ہے۔
آپ کا بہت شکریہ اور اب آپ کی راہنمائی درکار ہوگی مجھے تدریس کے سلسلے میں!
 

عاطف بٹ

محفلین
ضرور ضرور نیکی اور پوچھ پوچھ ، اور اگر ایم اے انگلش پارٹ ٹو کے لیکچرز مل سکیں تو وہ بھی ہمیں چرا کے پی ایم کر دیجیے گا ۔
انگریزی زبان و ادب پڑھتے ہوئے کوئی بھی مسئلہ پیش آئے تو آنکھیں بند کرکے تین بار دل میں 'یا لالہ' پڑھنا میں حاضر ہوجاؤں گا اور پھر جو بھی مسئلہ ہوگا وہ حل کردیا جائے گا انشاءاللہ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انگریزی زبان و ادب پڑھتے ہوئے کوئی بھی مسئلہ پیش آئے تو آنکھیں بند کرکے تین بار دل میں 'یا لالہ' پڑھنا میں حاضر ہوجاؤں گا اور پھر جو بھی مسئلہ ہوگا وہ حل کردیا جائے گا انشاءاللہ۔
کیوں آپ کوئی جب بھوت ہیں کیا ؟:eek:
 
Top