مخاطب آپ سب ہیں

زوجہ اظہر

محفلین
اپنی ذات کی آگاہی

یہ شعورکہ ہم نے اپنی شخصیت کے اس پہلو پر کام نہ کیا تو آگے جاکر مشکل میں پڑ سکتے ہیں
پھر وہ غصہ ہو، تعلقات ہوں ، بچپن کاکوئی قصہ
کچھ بھی۔۔۔۔
کہیں نہ کہیں کوئی گتھی ہوتی ہےجو ایک پیشہ ورانہ ماہر کی مدد سے سلجھ جاتی ہے اور آپ اپنے موجودہ یا آنے والے دور کے مسائل یا پریشانیوں سے مزید بہتر طریقے سے گزرنے کے قابل ہوجاتے ہیں
بس۔۔
زیادہ نہ سوچیے اور اپنے آپ کو تیار کریں
بات کرنے کے لئے۔۔

جویریہ اظہر
10 اکتوبر 2022
ذہنی صحت سے آگاہی کا دن
 

زوجہ اظہر

محفلین
اپنے بچوں (خصوصا ٹین ایجر ) کی
" چھوٹی سی بہتری " (improvement) چاہے وہ رویے (attitude ) کی ہو یا اسکول نتائج (results ) کی

مانیے (acknowledgement) اور
اس کے سامنے اعترافی کلمات بھی ادا کیجئے

پھر دیکھیے۔۔۔۔
آپ کی شاباشی کے دو بول اس کو مزید کچھ کرنے کی ہمت دیں گے

11 اکتوبر 2022
 

محمداحمد

لائبریرین
اپنے بچوں (خصوصا ٹین ایجر ) کی
" چھوٹی سی بہتری " (improvement) چاہے وہ رویے (attitude ) کی ہو یا اسکول نتائج (results ) کی

مانیے (acknowledgement) اور
اس کے سامنے اعترافی کلمات بھی ادا کیجئے

پھر دیکھیے۔۔۔۔
آپ کی شاباشی کے دو بول اس کو مزید کچھ کرنے کی ہمت دیں گے

11 اکتوبر 2022

یہ بہت اچھی بات ہے۔

بچے کسی عمل کو جاری رکھنے یا چھوڑنے کا فیصلہ اکثر اریب قریب کے لوگوں کے فیڈ بیک کو دیکھ کر ہی کرتے ہیں۔ :)

کچھ بچے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں اور اُن کے بڑے ہنس ہنس کر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جب بچے دیکھتے ہیں کہ اس سے تو لطف لیا جا رہا ہے تو وہ ان حرکتوں کو مستقل کر دیتے ہیں یا اور بڑھا دیتے ہیں۔

اس لئے صرف اچھی باتوں پر پسندیدگی ظاہر کرنی چاہیے اور جو بات زیادہ اچھی نہ ہو اُسے نظر انداز کر دینا چاہیے۔
 
مخاطب آپ سب ہیں

اتار چڑھاو رنج و غم اور مشکلات سب زندگی کا حصہ ہیں عموما ہم ان سے نکل بھی آتے ہیں لیکن بعض اوقات چیزوں میں اتنی شدت یا وہ اتنی مسلسل ہوتی ہیں کہ سنبھلنا آسان نہیں لگتا اور جمود کی کیفیت طاری ہوتی ہے
کیا حرج ہے کہ کسی ماہر کی مدد لے لی جائے
برائے مہربانی باہر نکلئے
اس سوچ سے کہ اپنے مسئلے کے حل کے لئے کسی ماہر نفسیات سے بات کرنے کا سیدھا سیدھا مطلب ہے کہ
ہمارا دماغ خراب ہے
یا
ہم پاگل ہیں
یا کسی ذہنی بیماری کا شکار ہیں

ایک ماہر آپکو ان پہلووں سے روشناس کراتا ہے جن کو سمجھنا مشکل ہورہا ہوتا ہے
سوچ کو نئے زاویے ملتے ہیں کہ جنکی بدولت حل تک پہنچا جا سکتا ہے
سوچیے کہ اس سے پہلے دیر ہو.... گفتگو کرنے سے نہ جھجھکیں

عالمی ذہنی صحت کے دن کے موقع پر
بہت ہی خوبصورت اور اہم پیغام! یہ درست ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کو سمجھنا اور ان پر بات کرنا نہایت ضروری ہے۔ ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مطلب صرف اپنی زندگی کو بہتر بنانا ہے، اور اس میں کوئی شرمندگی نہیں۔

ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنی اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی ذہنی صحت کا خیال رکھیں۔ گفتگو کرنے سے نہ گھبرائیں، کیونکہ یہ پہلا قدم ہے کسی مسئلے کے حل کی جانب۔ آپ کے اس پیغام کے ذریعے شعور اجاگر کرنے کا شکریہ!
 
Top