ببوی شوہر سے جھگڑتے ہوئے بولی: مجھے نہیں معلوم تھا کہ تم اس قدر بزدل آدمی ہو:eek: :eek: شادی سے پہلے تو میں تمہیں بہادر سمجھتی تھی :unsure:
شادی سے پہلے میرے بارے میں دوسرے لوگوں کی بھی یہی رائے تھی:angel3: شوہر نے اطمینان سے جواب دیا:devil3:
 
بیوی کا گلہ :( :آپ نے مجھے شادی سے پہلے کیوں نہیں بتایا کہ آپ پہلے سےشادی شدہ تھے:ROFLMAO:
شوہر : بتایا تو تھا:sneaky: کہ میں تمہیں بالکل "رانی" کی طرح رکھوں گا:devil3:
 
میاں بیوی دیکھ رہے تھے کہ ان کے سامنے والے گھر میں جھگڑا ہورہا تھا
آوازیں زیادہ ہوگئیں۔ جھگڑا بڑھ گیا تو بیوی نے اپنے میاں سے ہمدردانہ انداز میں کہا
"اجی سنتے ہو ! سامنے والوں کے گھر میں بڑی دیر سے جھگڑا ہورہا ہے۔ہمارے پڑوسی ہیں۔ تم ذرا جاؤ نا "
شوہر نے دھیمے انداز میں کہا
"بیگم ! میں ایک دو بار گیا تھا ۔ اسی وجہ سے جھگڑا ہورہا ہے":silent3:
 
لڑکی نے نماز ادا کی اوراپنی شادی کیلئے دعا مانگنے لگی مگر شرما گئی اور بات بدل کر بولی یااللہ میں اپنے لئے کچھ نہیں مانگتی بس میری ماں کو اچھا سا داماد دے دے۔


کچھ دنوں بعد اس کی چھوٹی بہن کی شادی ہوگئی


مورال: دعاؤں‌میں چالاکی نہیں دکھانی چاہئے
 
ایک مولوی صاحب بازار سے گوشت خرید کے گھر جارہے تھے کہ ایک کوے نے جھپٹا مارا اور ان کے ہاتھ سے گو شت کا لفافہ لے کر اڑا اور دیوار پر جا بیٹھا ۔
مولوی صاحب نے غصے سے اسے کہا: جلدی سے اس گوشت کو واپس کرو نہیں تو میں لاؤڈ سپیکر پر اعلان کرتا ہوں کہ" کوا حلال ہے"
کوے نے گوشت کا لفافہ واپس کر کے کہا: میں تے مذاق وچ کھیڈاں کر ریا سی تسی تے سیریس ہوگئے او:eek:
 
اس زمانے میں
فوج کی ایک بٹالین کو کھانے کے لئے باسی کھانا دیا گیا:ROFLMAO: سپاہیوں نے احتجاج کےطور پر وہ کھانا کھانے سے انکار دیا گیا:shameonyou:
بٹالین کے صوبیدار نے سپاہیوں سے کہا:" اگر نپولین کی فوج یہ کھانا کھا لیتی تو پوری دینا فتح کرلیتی":thinking:
سپاہیوں نے کہا: سر بےشک وہ فتح کر لیتے کیونکہ یہ کھانا اس زمانے میں تازہ ہوگا:devil3:
 
دو پروفیسر آپس میں بات کررہے تھے ۔ دونوں کا خیال تھا کہ ان کے بیٹے دنیا کے احمق اور گاؤدی ترین انسان ہیں ۔ جب دونوں اپنی اپنی بات پر اڑے رہے تو وہ اپنے بیٹوں کو عملی طور پر آزمانے پر آگئے ۔ طے یہ پایا کہ دونوں اپنے بیٹوں کو بلا کر کچھ نہایت ہی احمقانہ کام کرنے کو کہیں گے ، اگر انہوں نے کرلیا تو فیصلہ ہوجائے گا کہ کون واقعی احمق ہے اور کون نہیں ؟
ایک نے اپنے بیٹے کو بلایا اور کہا کہ دوڑ کے جاؤ اور دیکھو کہ میں اپنے دفتر میں ہوں یا نہیں ؟ اگر میں وہیں پر ہوں تو مجھے کہنا کہ گھر آئیں کھانا تیار ہے ۔ لڑکے نے باپ کا حکم سنا اور یہ جا وہ جا ۔ وہاں سے دوڑتا باہر نکل گیا ۔ باپ نے کہا ۔ " دیکھا ، ذرا بھی نہیں سوچا اور نکل گیا۔" دوسرے نے کہا۔" ابھی ٹھہرو! مجھے اپنے سپوت کو بلانے دو۔ اس کی عقلمندی کا مظاہرہ بھی دیکھ لینا پھر فیصلہ ہوگا "
اس نے اپنے بیٹے کو آواز دیکر بلایا ۔ اور اس کو روپے روپے کے دو سکے دئیے اور کہا کہ ایک روپے سے کار خریدنا اور دوسرے سے ٹی وی ۔ ۔ لڑکے نے باپ کی بات سنی ، روپے پکڑے اور چلا گیا۔۔۔ اس کو بھیج کر دوسرے پروفیسر نے پہلے کی طرف دیکھ کر پوچھا۔ اب تمہارا کیا خیال ہے ؟ کون زیادہ احمق ہے ؟
پہلے نے کہا ۔ " سچ کہتے ہو ۔ دونوں ایک دوسرے سے بڑھ کے ہیں "
اور ادھر باہر گلی میں:پہلا لڑکا دوسرے کو بتارہا تھا کہ اس کا باپ بھی کتنا نکما ہے ، ابھی تک پچھلی صدی میں جی رہا ہے، مجھے دفتر میں اپنا پتہ کرنے بھیجا ہے ۔ یہ کام تو وہ فون کر کے بھی کرسکتا تھا
دوسرا لڑکا کہنے لگا۔ " میرے باپ کو بھی دیکھو ۔ مجھے دو روپے دیکر کار اور ٹی وی خریدنے بھیجا ہے ، یہ تو انہوں نے بتایا ہی نہیں کہ کس روپے سے کار خریدنی ہے اور کس سے ٹی وی۔۔۔۔ بڑے پروفیسر بنے پھرتے ہیں ۔ کلاس میں کیا پڑھاتے ہوں گے؟ تبھی تو ملک کا یہ حال ہے ۔"
 
چپڑاسی:سر جب آپ نماز پڑھ رہے تھے تو "شہد" نے مس کال دی تھی
صاحب:"شاہد" کی کال تھی؟؟
چپڑاسی:نہیں سر "شہد"
صاحب:مگر "شہد" ہے کون؟؟
چپڑاسی:سر موبائل پر Honey لکھا ہوا تھا۔اب اتنی انگریزی تو میں جانتا ہی ہوں
 
آدمی زندگی میں کیا چاہتا ہے ؟

ایک ایسی شریک حیات جو اسے بہت پیار دے
ایک ایسی شریک حیات جو اس کے بچوں کی بہترین پرورش کرسکے
ایک ایسی شریک حیات جو اس کے والدین کو اپنے والدین کی جگہ سمجھے
ایک ایسی شریک حیات جو ہر دکھ سکھ میں اسکے شانہ بشانہ کھڑی ہو



اور








اور










اور








اور





یہ چاروں اتفاق سے اسکے ساتھ رہیں۔
 
میاں بیوی بستر پر لیٹے سونے کی تیاری کر رہے تھے۔ اچانک بیوی بولی

بیوی: سنو ! کیا تم میرے مرنے کے بعد دوسری شادی کر لو گے ؟؟
شوہر: نہیں‌بیگم۔ تمہیں پتہ ہے میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ میں دوسری شادی نہیں کرونگا۔
بیوی: لیکن تم اتنی لمبی زندگی تنہا بھی تو نہیں‌گذار سکتے ۔ شادی تو تمہیں کرنا ہو گی
شوہر: دیکھا جائے گا ۔ اگر ضروری ہوا تو کر لوں گا!!
بیوی: (دکھ بھری آواز میں ) کیا تم واقعی دوسری شادی کر لو گے ؟
شوہر: بیگم ! ابھی تم خود ہی تو زور دے رہی تھی۔
بیوی: اچھا کیا تم اسے اسی گھر میں لاؤ گے ؟
شوہر: ہاں۔ میرا خیال ہے ہمارا گھر کافی بڑا ہے اور اسے یہیں رہنا ہو گا
بیوی: کیا تم اسے اسی کمرے میں رکھو گے
شوہر: ہاں کیونکہ یہی تو ہمارا بیڈ روم ہے
بیوی: کیا وہ اسی بیڈ پر سوئے گی
شوہر: بھئی بیگم ظاہر ہے اور کہاں سوئے گی
بیوی: اچھا کیا وہ میری جیولری استعمال کرے گی؟؟
شوہر: نہیں اس جیولری سے تمہاری سہانی یادیں وابستہ ہیں ۔ وہ یہ استعمال نہیں کرسکے گی
بیوی: اور میرے کپڑے ؟؟
شوہر: پیاری بیگم ! اگر مجھے شادی کرنا ہوئی تو وہ کپڑے بھی خود ہی لے کر آئے گی۔
بیوی: اور کیا وہ میری گاڑی بھی استعمال کرے گی ؟؟
شوہر: نہیں ۔ اسے گاڑی چلانا نہیں آتی۔ بہت دفعہ بولا لیکن وہ سیکھنا ہی نہیں چاہتی ۔
بیوی: کیاااااااااااااااااااااااااااااااااا ؟؟؟
شوہر: اوہ شِٹ:doh:
 
ایک شخص ساری رات دوستوں کے ساتھ تاش کھلنے کے بعد گھر واپس آیا
خاتون خانہ نے غصے میں اسے سخت برا بھلا کہا اور پوچھا: ساری رات گذارنے کےبعد اب صبح سویرے کیا کرنے آئے ہو:mad:
شوہر :(معصومیت سے) ناشتہ کرنے:rolleyes:
 
ایک ملازم اچانک دفتر میں زیادہ دیر ٹھہر کر کام کرنے لگا اور کافی لیٹ گھر جانا شروع ہوگیا
اس کے باس نے اسے بلا کر زیادہ دیر تک کام کرتے رہنے کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا

“جناب میری بیوی نے بھی کام شروع کردیا ہے اور اگر میں اس سے پہلے گھر پہنچ جاؤں تو مجھے کچن کا سارا کام کرنا پڑتا ہے“:ROFLMAO:
 
میاں بیوی کی لڑائی ہو گئی:box:
بیوی نے بھنائے ہوئے لہجے میں کہا:“میں بہت بڑی بے وقوف تھی جو تم سے شادی کر بیٹھی “:doh:

میاں نے پرسکون انداز میں جواب دیا:“بالکل ٹھیک ڈارلنگ(y) میں اس وقت تمہارے پیار میں اتنا ڈوب چکا تھا کہ اس طرف دھیان نہ گیا“ :devil3:
 
“ ایک تو آج کل کے فقیر بہت دھوکے باز اور فراڈیئے ہو گئے ہیں۔ “ بیوی نے گھر میں داخل ہوتے شوہر کو اطلاعاً کہا۔

“ کیوں ؟ ایسا کیا ہوا ؟“ شوہر نے پوچھا

“ میں نے ایک اندھے فقیر کو اندھا سمجھ کر اسے دوروپے دیے تو وہ کہنے لگا “خدا آپ کا حسن سلامت رکھے “۔ بیوی نے فخریہ مسکراہٹ سے جواب دیا۔

“ پھر تو تمہیں اسکے اندھا ہونے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے “ شوہر نے کہا:devil:
 
شوہر اپنی بیوی کو ایک گھنٹے تک دروازے پر کھڑے کسی سے باتیں کرتا دیکھتا رہا۔ بالآخر بول اٹھا
“بیگم ! تم ایک گھنٹے سے کھڑی کس سے باتیں کر رہی ہو “

“ میری دوست رخشندہ ہے “ بیگم نے جواب دیا

“ تو اسے اندر بلا لو نا “ شوہر نے خندہ پیشانی سے کہا

“ نہیں ! وہ جلدی میں تھی اور اندر آنے کا وقت نہیں تھا“ بیوی نے وضاحت کی:rolleyes:
 
شوہر:بیگم جلدی کرو دیر ہو رہی ہے تمام مہمان پہنچ چکے ہوں گے:hurryup:
بیوی: آپ کو بہت جلدی رہتی ہے:atwitsend: گھنٹے سے تو کہہ رہی ہوں کہ 2 منٹ میں آئی:battingeyelashes:
 
دنیا گول ہے!

چوہا بلی سے ڈرتا ہے
بلی کتے سے ڈرتی ہے
کتا بندے سے ڈرتا ہے
بندہ بیوی سے ڈرتا ہے
بیوی چوہے سے ڈرتی ہے

پس ثابت ہوا کہ
دنیا گول ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رہا تصویری شکل میں :

313834_515794638472138_1456521948_n.jpg
 
Top