مختلف قرانی اردو/انگریزی تراجم، تفاسیر، سرچ ڈیٹابیس پراجیکٹ

مہوش علی

لائبریرین
بہت مختصر الفاظ میں اس پراجیکٹ کا تعارف اور پس منظر۔

کون کون سے قرانی قراجم یونیکوڈ میں میسر ہیں؟
تمام اردو کمیونٹی سمجھتی ہے کہ ابتک ہمارے پاس صرف عرفان القران یونیکوڈ اردو میں موجود ہے۔
یہ بات کسی حد تک ٹھیک ہے، لیکن پردیسی برادر نے بتایا کہ اردو98 سوفٹ ویئر کی جدید ٹیکنالوجی سے ٹیکسٹ کو یونیکوڈ اردو میں کاپی کیا جا سکتا ہے۔ ۔۔۔۔

فائدہ؟؟؟؟ اسکا فائدہ یہ ہوا ہے کہ نیٹ پر فتح محمد جالندھری صاحب اور مولوی احمد علی لاہوری کا ترجمہ پاک ڈاٹا کی ویب سائیٹ پر اردو 98 سوفٹ ویئر میں موجود ہے۔ یہاں سے بہت آسانی سے ٹیکسٹ کو یونیکوڈ میں کاپی کر کے ورڈ فائل میں پیسٹ کیا جا سکتا ہے (میں نے ابھی ایک کامیاب تجربہ کیا ہے)۔

قیصرانی برادر، یہ کاپی اور پیسٹ کرنے کی ذمہ داری آپ دوسرے ممبران کے ساتھ شیئر کر کے پوری کریں۔ میں آپ کا ساتھ دینے کی کوشش کرتی، مگر ابھی اپنے آپ کو اس قابل نہیں پاتی کہ زیادہ کام کر سکوں۔ میرے لیے دعا کیجئے۔

زیادہ مشکل کام نہیں ہے اور چیزیں رکوع وار دی گئی ہیں۔ (بہتر ہوتا کہ چیزیں سورہ کے ترتیب کے مطابق ہوتیں)۔ بہرحال، کام مشکل نہیں ہے اور کبھی مجھے یاد تھا کہ قران میں کل کتنے رکوع ہیں، مگر اب بھول گئی ہوں۔ اگر کسی کو پتا ہو تو براہ مہربانی مجھے یاد دلا دیں۔ شکریہ۔

بہرحال، یونیکوڈ کے عاشقوں کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ جلد یہ دو تراجم انہیں یونیکوڈ میں مل سکیں گے۔

سعودی عرب کا شائع کردہ اردو قران بمع تفسیر
اس پراجیکٹ پر باذوق صاحب کام کر رہے ہیں اور اُن کے پاس پورے قران کی انپیج فائلز موجود ہیں۔ لہذا کام صرف ان انپیج فائلز کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کا ہے۔

اسی طرح شبیر احمد عثمانی صاحب کی تفسیرِ قران بھی یونیکوڈ میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پردیسی برادر کو توفیق دی تو وہ محمود الحسن صاحب کا اردو ترجمہ بھی یونیکوڈ میں تبدیل کر لیں گے۔ انشاء اللہ۔

تفھیم القران ترجمہ و تفسیر پراجیکٹ
یہ مستقبل قریب کا پراجیکٹ ہے اور اگر دو تین دیوانے مل گئے تو وہ بہت جلد اسے مکمل کر ڈالیں گے۔ انشاء اللہ۔

قرانی متن کی بغیر اعراب کے اردو یونیکوڈ میں سرچ
اعجاز صاحب کے پہلے سے ہی اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور فنی میدان میں راجہ نعیم ان کی مدد کر رہے ہیں، اور اسی لیے اس میدان میں کافی ترقی ہو چکی ہے۔


قرانی تراجم(انگریزی/اردو) تفاسیر اور قرانی متن سرچ کا ڈیٹا بیس بنانے کا چیلنج/پراجیکٹ

اب اصل چیلنج اور پراجیکٹ کی طرف آتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے کچھ حصے یوں ہیں:

1۔ خود ڈیٹا بیس بنانا (یہ سو فیصدی کمپیوٹر پروگرامنگ پروفیشنل ممبران کا کام ہے اور انہیں اس سلسلے میں تجاویز پیش کرنی ہیں)

2۔ آنلائن قرانی سرچ انجن بنانا جو کہ مختلف تراجم اور تفاسیر کے ساتھ ساتھ عربی متن (جو کو اردو یونیکوڈ قدروں کے ساتھ ہے) اسے اعراب کے بغیر الفاظ کو تلاش کرے۔
(مختلف آپشنز یہ ہو سکتی ہیں کہ اعراب کے بغیر اور اسی طرح اعراب کے ساتھ سرچ کرے۔
دوسرا یہ کہ عربی کے Root Words کو بھی ساتھ ساتھ تلاش کرے (اس کی تفصیل آگے عرض کروں گی۔ انشاء اللہ)۔

یہ معاملہ پھر فورم کے ٹیکنیکل پروفیشنل ممبران کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔

3۔ ویب پر اس ڈیٹابیس کی Presentation کیسے کی جائے۔ اس سلسلے میں غیر فنی ممبران بھی اپنی آراء پیش کر سکتے ہیں۔

فی الحال اتنا ہی۔
زکریا، آپ سے گذارش ہے کہ اس قرانی ڈیٹا بیس پراجیکٹ کا اردو لغت کی طرح سے الگ سیکشن بنا دیں۔ شکریہ۔
 

تیلے شاہ

محفلین
میرے پاس ایک سی ڈی میں تفہیم قرآن پورے کا پورا موجود تھا
میں دیکھتا ہوں اگر مل جائے تو انشاءاللہ حاضر کر دوں گا
 

مہوش علی

لائبریرین
ڈیٹا بیس بنانے میں کچھ چیلنجز
میں اس سلسلے میں کچھ اشارے پہلے بھی دے چکی ہوں۔ فنی ماہرین اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ہر آپت کے نیچے اس کا ترجمہ دے دینا بہت آسان ہے، لیکن اصل مشکل اس کی تفسیر دیتے ہوئے آئے گی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ترجمے کے برعکس، ایک آیت کے ذیل میں اس کے کئی الفاظ کی الگ الگ تشریح موجود ہوتی ہے۔

ہمیں جو صورتحال درپیش ہے، وہ یوں ہے کہ ترجمے کے مختلف الفاظ پر تفسیری حواشی کے نمبر لگے ہوں گے۔ یہ نمبر Superscript میں ہوں گے اور تفسیر کے ساتھ ہائپر لنک کے ذریعے منسلک ہوں گے۔

اس چیلنج کو اب ہمارے فنی ماہرین نے پورا کرنا ہے۔

قرانی ڈیٹابیس کو ویب پر پیش کرنے کا ایک ٹمپلیٹ
میں www.al-islam.org/quran کا ڈاٹابیس زیادہ تر استعمال کرتی ہوں۔ یہ میرے لیے آئیڈیل ڈیٹابیس پریزنٹیشن تو نہیں، بہرحال پھر بھی دوسرے ویب سائیٹ سے بہت بہتر ہے۔

اگلی پوسٹ میں موجود تصویر پہلے ملاحظہ فرمائیں۔
 

زیک

مسافر
مختلف قرانی اردو/انگریزی تراجم، تفاسیر، سرچ ڈیٹابیس پراج

مہوش علی نے کہا:
زکریا، آپ سے گذارش ہے کہ اس قرانی ڈیٹا بیس پراجیکٹ کا اردو لغت کی طرح سے الگ سیکشن بنا دیں۔ شکریہ۔

میں فورم بنا کر یہ تھریڈ اس میں منتقل کر دیتا ہوں۔ کوئی اور تھریڈ بھی ہیں جو منتقل کرنے چاہیئیں؟

فی الحال آپ لوگ گتفگو جاری رکھیں۔ یہ خاصا اہم اور مشکل کام ہے۔
 

زیک

مسافر
ایک اور چیلنج جو اس کام میں پیش آئے گا وہ تمام متن کی صحت کا ہے۔ یہ کیسے ensure کیا جائے کہ تمام مواد (قرآن کا اصل متن، ترجمے، تفاسیر) میں کوئی غلطی نہیں ہے؟ یہ پروف‌ریڈنگ عام سی نہیں ہے بلکہ یہ کافی sensitive معاملہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
زکریا نے کہا:
ایک اور چیلنج جو اس کام میں پیش آئے گا وہ تمام متن کی صحت کا ہے۔ یہ کیسے ensure کیا جائے کہ تمام مواد (قرآن کا اصل متن، ترجمے، تفاسیر) میں کوئی غلطی نہیں ہے؟ یہ پروف‌ریڈنگ عام سی نہیں ہے بلکہ یہ کافی sensitive معاملہ ہے۔
دفرست ہے زکریا۔ ابھی میں نے وکی پر فلسفۂ معراج والے صفحے پر تبصرہ کیا ہے کہ قرآن کی آیتوں میں کنورژن کی وجہ سے بہت سی اغلاط ہیں۔ میرے خیال میں انھیں آف لائن میں تصحیح کر کے پوسٹ کرنا چاہئے تھا۔ اس کے علاوہ یوں بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں لا تعداد کیریکڑس نہیں ہیں۔ ان کا کیا ہوگا۔
اور مہوش، اگرچہ نفیس ویب نسخ فانٹ میں قرآن بہت حد تک درست ہے، لیکن نفیس ویب نسخ میں کچھ کیریکٹرس بدلے جا سکتے ہیں، میرے این ڈبلیو نسخ فانٹ میں جو میں نے کبھی یہاں بھی اپ لوڈ کیا تھا (ربط کا مت پوچھو، وقت ضائع ہوگا اس میں زیادہ بہتےر ہے مثلاً دو پیش۔ کیا نفیس ویب نسخ کو بھی تبدیل کر دیا جائے، آخر اوپن سورس ہو گیا ہے!!(
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
زکریا نے کہا:
ایک اور چیلنج جو اس کام میں پیش آئے گا وہ تمام متن کی صحت کا ہے۔ یہ کیسے ensure کیا جائے کہ تمام مواد (قرآن کا اصل متن، ترجمے، تفاسیر) میں کوئی غلطی نہیں ہے؟ یہ پروف‌ریڈنگ عام سی نہیں ہے بلکہ یہ کافی sensitive معاملہ ہے۔
دفرست ہے زکریا۔ ابھی میں نے وکی پر فلسفۂ معراج والے صفحے پر تبصرہ کیا ہے کہ قرآن کی آیتوں میں کنورژن کی وجہ سے بہت سی اغلاط ہیں۔ میرے خیال میں انھیں آف لائن میں تصحیح کر کے پوسٹ کرنا چاہئے تھا۔ اس کے علاوہ یوں بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں لا تعداد کیریکڑس نہیں ہیں۔ ان کا کیا ہوگا۔
اور مہوش، اگرچہ نفیس ویب نسخ فانٹ میں قرآن بہت حد تک درست ہے، لیکن نفیس ویب نسخ میں کچھ کیریکٹرس بدلے جا سکتے ہیں، میرے این ڈبلیو نسخ فانٹ میں جو میں نے کبھی یہاں بھی اپ لوڈ کیا تھا (ربط کا مت پوچھو، وقت ضائع ہوگا اس میں زیادہ بہتےر ہے مثلاً دو پیش۔ کیا نفیس ویب نسخ کو بھی تبدیل کر دیا جائے، آخر اوپن سورس ہو گیا ہے!!(


اگر نفیس ویب نسخ اوپن سورس ہو گیا ہے تو بہت ضروری ہے کہ اس میں مکمل عربی سپورٹ شامل کی جائے۔

جہاں تک قرانی متن کا اردو قدروں والے یونیکوڈ میں کنورژن کا سوال ہے، تو یہ ایک ایسی لازمی چیز ہے کہ جس سے فرار ممکن نہیں۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ سرچ کے لیے اردو طبقہ کے پاس فونیٹک کیبورڈ ہے، جس میں صرف اور صرف اردو یونیکوڈ ویلیوز ہیں۔ (یعنی ہمیں صرف متن ہی صحیح نہیں دیکھنا، بلکہ سرچ کے لیے صحیح اردو یونیکوڈ ویلیوز بھی چاہیئے ہیں۔

لہذا اس کا واحد حل قرانی متن کو اردو ویلیوز سے تبدیل کرنا ہی ہو گا۔ اس سلسلے میں راجہ نعیم صاحب کا سوفٹ ویئر مائکرو سافٹ آفس کے Find and Replace آپشن سے بہت بہتر ہے۔

چنانچہ میں یہی مشورہ دوں گی کہ راجہ نعیم کے ساتھ مل کر اُن کے سافٹ ویئر کو اغلاط سے پاک بنانے کی کوشش کریں۔ (اگر اس میں واقعی کوئی اغلاط ہیں)۔


زکریا، آپ کی باتیں بہت اہم ہیں۔

اس کا ایک آسان حل تو یہ ہے کہ ہم جو بھی ورژن بنائیں، اس کے لائسنس میں واضح طور پر لکھ دیں کہ یہ بیٹا ورژن ہے اور قرانی متن و تراجم و تفاسیر بغیر پروف ریڈنگ کے شامل ہیں۔

اس دوران میں دینی مدارس، یا پھر قریبی مساجد کے حفاظ حضرات سے رابطہ قائم کر کے اُن سے اس نیک کام کی پروف ریڈنگ کی درخواست کی جا سکتی ہے (کم از کم یہ بات قرانی متن کے حوالے سے صحیح ہے اور اس میں کوئی پرابلم نہیں ہو گی۔ انشاء اللہ)۔ یہ وہ طریقہ ہے جو "عرب آئیز" نے قرانی متن کے لیے استعمال کیا تھا جب وہ اسے لکھ رہے تھے (یا پھر لکھ کر پروف ریڈنگ کروا رہے تھے۔ قرانی متن پہلے سے عربی میں موجود تھا، مگر وہ کوفی خط میں تھا، جبکہ عرب آئیز نے اسے شاید مدنی خط میں لکھوایا تھا)۔

جہاں تک تراجم اور تفاسیر کا تعلق ہے تو وہ ہم ہمیشہ بیٹا ورژن میں رکھیں گے اور ویورز سے یہ درخواست ہو گی کہ وہ جہاں بھی کوئی غلطی دیکھیں، وہاں ہمیں اس سے مطلع کریں، تاوقتیکہ کوئی معروف و مقبول دینی ادارہ پروف ریڈنگ کر کے تحریری طور یہ یہ گارنٹی نہ دے دے کہ ترجمہ یا تفسیر غلطی سے پاک ہے۔ ایک دفعہ کوئی دینی ادارہ تحریری طور پر یہ ضمانت دے دے، تو اس ضمانت کی کاپی امیج کے ساتھ ہم نیٹ پر دے سکتے ہیں۔ یہ وہ طریقہ ہے جو عام طور پر قران کے انگلش ورژن کے ساتھ استعمال ہوتا رہا ہے (یعنی قرانی متن اور انگریزی ترجمے پر کچھ دوسرے علماء نے پڑھ کر اپنی ضمانت دی ہے کہ متن صحیح ہے)۔

اگر کسی کے ذہن میں کوئی اور تجویز ہو تو بیان فرمائیں۔
 

دوست

محفلین
یہ کام ایسے ہی ہونا چاہیے۔ اور اس کےلیے علماء بخوشی تیار ہونگے۔
لائبریری کے شروع شروع کے دنوں میں ایک دوست سے بات کی تھی میں نے اسلامی کتب برقیانے کے بارے میں تو ان کا پہلا سوال ہی یہ تھا کہ ان کی صحت کی کیا تصدیق ہوگی۔ اور انھوں نے پھر ایک تنظیمی ڈھانچہ قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا۔ لیکن بعد میں یہ سارا کام مصروفیت اور پڑھائی کی نظر ہوگیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی برادر، یہ کاپی اور پیسٹ کرنے کی ذمہ داری آپ دوسرے ممبران کے ساتھ شیئر کر کے پوری کریں۔ میں آپ کا ساتھ دینے کی کوشش کرتی، مگر ابھی اپنے آپ کو اس قابل نہیں پاتی کہ زیادہ کام کر سکوں۔

میں‌ باقی ممبرز سے پوچھ لوں کہ کون کون ساتھ دے سکتے ہیں :) پھر آپ کو فیڈ بیک دیتا ہوں

میرے لیے دعا کیجئے۔

دعائیں تو آپ کے ساتھ آل ریڈی ہیں۔ مزید بھی مہمیز کردیتے ہیں۔ بس آپ ہمت کیے رکھیں۔ اللہ پاک خود مدد کریں گے

زیادہ مشکل کام نہیں ہے اور چیزیں رکوع وار دی گئی ہیں۔ (بہتر ہوتا کہ چیزیں سورہ کے ترتیب کے مطابق ہوتیں)۔ بہرحال، کام مشکل نہیں ہے اور کبھی مجھے یاد تھا کہ قران میں کل کتنے رکوع ہیں، مگر اب بھول گئی ہوں۔ اگر کسی کو پتا ہو تو براہ مہربانی مجھے یاد دلا دیں۔ شکریہ۔

مشکل ہو یا آسان ہو، کام تو کام ہے۔ جب کرنا ہے تو کرنا ہے :)
 

الف نظامی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
اگر نفیس ویب نسخ اوپن سورس ہو گیا ہے تو بہت ضروری ہے کہ اس میں مکمل عربی سپورٹ شامل کی جائے۔
یہ بہتر نہیں ہوگا، اردو فونٹ میں صرف اردو کی سپورٹ ہونی چاہیے ، عربی کے لیے علیحدہ فونٹ استمعال کرنا چاہیے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر کسی عربی متن میں اردو حروف ملے ہوئے ہوں یا اردو متن میں عربی حروف ملے ہوئے ہوں تو وہ متعلقہ زبان کی سپورٹ رکھنے والے فونٹ سے باآسانی معلوم ہوجاتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
کل سے میں نفیس ویب نسخ پر تجربات کرتا رہا تھا لیکن کامیابی نہیں ہوئ۔ دو پیش کا مسئلہ حل ہوا لیکن اب اگر ہ سے پہلے اعراب ہوں تو ہ جُڑتی نہیں پچھلے یا اگلے حرف سے۔ اس سلسلے میں بھی محسن حجازی کو لپکڑنا چاہئے۔ وہ جب یہاں آنے کی فرصت پا لیں تو۔ این ڈبلیو تسخ میں بھی کچھ مسائل باقی رہتے ہیں۔ البتہ یہ محسوس کیا ہے کہ اگر الف کے اوپر ہمزہ یا الف کے نیچے ہمزہ کو الف سے بدل دیا جائے تو اس پر قابو پا لیا جا سکتا ہے، لیکن کیا درست ہوگا قرآن کے متن کا معاملہ ہے، کھیل نہیں!
نعیم کا سافٹ وئر قرآن کی مکمل فائل میں تو لٹک جاتا ہے۔ اس فائل کے چار ٹکڑے کر کے کنورٹ کرنے کی کوشش کی ہے آج اور تب بھی یہ مسائل برقرار ہیں۔
نعیم۔ ایک کیریکٹر ابھی بھی نہیں بدلتا ہے۔ الف مکسورہ۔ یہ بھی ی کی طرح ہوتی ہے لیکن درمیان میں آنے پر اس میں نقطے نہیں لگتے۔ افسوس کہ اس کا اردو میں مساوہ حرف محض فارسی ی ہے۔ اس کا کیا جا سکتا ہے؟؟
 

الف نظامی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
نعیم کا سافٹ وئر قرآن کی مکمل فائل میں تو لٹک جاتا ہے۔ اس فائل کے چار ٹکڑے کر کے کنورٹ کرنے کی کوشش کی ہے آج اور تب بھی یہ مسائل برقرار ہیں۔
اعجاز اختر صاحب میں اس کو دیکھتا ہوں اور ان شاءاللہ اس کا بھی حل نکل آئے گا۔
اعجاز اختر نے کہا:
نعیم۔ ایک کیریکٹر ابھی بھی نہیں بدلتا ہے۔ الف مکسورہ۔ یہ بھی ی کی طرح ہوتی ہے لیکن درمیان میں آنے پر اس میں نقطے نہیں لگتے۔ افسوس کہ اس کا اردو میں مساوہ حرف محض فارسی ی ہے۔ اس کا کیا جا سکتا ہے؟؟
جی اعجاز اختر صاحب ، یہ حرف ابھی نہیں بدلا ،
کیا اس کی یونیکوڈ قدر اردو اور عربی میں یکساں ہے یا مختلف؟ یا یہ حرف اردو میں سرے سے موجود ہی نہیں ہے؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سلام مسنون
امید ہے کہ تمام خواتین و حضرات خیریت سے ہونگےۘ پچھلے دنوں میں نے علامہ طاہر القادری کا ترجمہ قرآن ڈائون لوڈ کیا اور اسے دیکھ کر میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا کہ ویب ہیلپ فائل کے طور قرآنی متن اور ترجمہ کی ایک ہیلپ فائل بنا لی جائے جس میں پارے ۔۔۔۔۔۔۔۔ رکوعات
اور سورتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آیات سب ایک خاص ترتیب سے دیے جائیں تاکہ مائوس کے ایک کلک کے ساتھ متعلقہ پارہ ۔۔۔۔ اسکے مطلوبہ رکوع اور اسی طرح کسی مطلوبہ سورہ اور اس کی مطلوبہ آیت تک با آسانی پہنچا جا سکے اور ٹیکسٹ کو کاپی پیسٹ بھی کیا جا سکے اس سلسلہ میں میں نے ایک پارہ﴿الم﴾ پر کام مکمل کر لیا ہے اگر مجھے اپ لوڈنگ کی سہولت میسر ہوتو میں اس ہیلپ فائل کا خاکہ آپ حضرات کی رائے کے لیے اپ لوڈ کر دوں اس سلسلہ میں مجھے کنزالایمان کے علاوہ مولانا فتح محمد جالندھری اور مشہور مترجمین کے تراجم کی ضرورت تھیقرآن حکیم کا ایک ترجمہ ان پیج فائلوں کی صورت میں میرے پاس موجود ہے لیکن معلوم نہیں کہ یہ ترجمہ کس نے کیا ہے غالب امکان ہے کہ یہ وہی ترجمہ ہو جس کا ذکر باذوق صاحب کے حوالہ سے ہو چکا ہے کیونکہ ایک برقیہ میں میں ان ان سے اس ترجمہ کا ذکر کیا تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ یہ ترجمہ ان کے پاس موجود ہے اگر وہ بتا دیں کہ یہ ترجمہ کس کا ہے تو اسے بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اردو 98 کا ترجمہ کاپی پیسٹ ہو سکتا ہے لیکن میرے پاس اردو 98 والی جو سی ڈی ہے اس سے تو یہ کاپی پیسٹ نہیں ہوتا دوبارہ ٹرائی کر کے دیکھتا ہوں اگر ہو گیا تو یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا۔ آپ کی رائے کا منتظر ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شارق مستقیم بھائی نے وہ کنورٹر بنایا ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

یہ رہا اس کا لنک

ویسے کچھ تفصیل بتائیں گے کہ کس طرح سے یہ کیا ہے تاکہ آسانی رہے سمجھنے میں۔ اپ لوڈ کے لیے ٹیسٹ کرکے دیکھیں کہ لائبریری یا گپ شپ کے فورمز میں کوئی بھی نیا دھاگہ کھول کر اس دھاگے پر جا کر فائل کو اپ لوڈ کردیں اگر اس کا سائز کافی بڑا نہ ہو تو
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میرے پاس قرآن حکیم کے مکمل متن کی ایک فائل جو کہ مس ورڈ میں کھلتی ہے موجود ہے میں نے اسے نفیس ویب نسخ میں کنورٹ کیا تو وہی عربی اور اردو یونیکوڈ کی قدروں کے اختلاف کا معاملہ پیش آیا خاص طور حروف ی ہ ۃ اور الف ہمزہ کے ساتھ ان حروف کو اردو یونیکورڈ کے ساتھ تبدیل کرنے کا دقت طلب کام شروع کیا کافی حد تک تبدیلیاں مکمل بھی کر لیں لیکن نفیس ویب نسخ میں اعراب کے درست طور پر نہ بیٹھنے کا معاملہ درپیش ہوا خصوصا دو پیش جس کا ذکر جناب اعجاز اختر نے بھی اپنے خط میں کیا ہے اگر ویب نسخ فونٹ پر کام کیا جائے اور اسکا یہ سقم دور کر دیا جائے تو یہ کام میں مکمل کر لوں گا البتہ ایکس زر نامی فونٹ میں شاید یہ مسئلہ نہیں کیونکہ اس میں اردو اور عربی سپورٹ موجود ہے لیکن وہ اپنے حسن و خوبی کے اعتبار سے نفیس ویب نسخ کا مقابلہ نہیں کر سکتاۘ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
قیصرانی ۔۔۔۔۔۔! آپ کی مختصر گوئی قابل داد ہے آپ شارق صاحب کے اس کنورٹر کی بات تو نہیں کر رہے جو ان پیج سے یونیکوڈ میں کنورٹ کرتا ہے اگر وہی ہے تو یہ میں نے کل ہی ڈائون لوڈ کیا ہے۔ ہاں یاد آیا کہ اردو اوپن سورس نستعلیق پروجیکٹ میں مجھےاپ لوڈنگ کی سہولت میسر ہے وہاں کوشش کرتا ہوں
یہ بالک اسی طرح کی ہیلپ فائل ہے جو کہ م س ونڈوز یا کسی بھی دوسرے سافٹ ویر کے ساتھ ھیلپ فائل کی صورت میں ہوتی ہےۘ اس کو میں نے ہیلپ تیار کرنے والے ایک سافٹ ویر کی مدد سے بنا رہا ہوں فی الحال پارہ اول ﴿الف لام میم﴾ کو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں اگر ہو جاتی ہے تو یہاں اس دھاگے میں اطلاع کردوں گاۘ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر صاحب،
برادر فورم کی پرانی ممبر ہونے کے ناطے پہلے تو آپ کو اس فورم پر خوش آمدید۔
مختصراً عرض ہے کہ میں نے کنز الایمان پر کام کیا تھا اور اُسے پی ڈی ایف میں تبدیل کیا تھا۔ یہ فائل آپ کو یانبی ڈاٹ کام پر مل جائے گی۔ لیکن اس کا ایک اہم حصہ یہ ہے کہ کنز الایمان میرے پاس یونیکوڈ میں بھی موجود ہے، جسے میں تقریباً بھول چکی تھی۔ آپ کی یاد دھانی کا شکریہ۔
کنز الایمان والی فائل کا سائز کچھ بڑا ہے۔ کوشش کروں گی کہ لائیبریری میں اپلوڈ کر دوں، ورنہ شاکر برادر آپ کو ای میل کے ذریعے روانہ کر دوں گی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
زھے نصیب ۔۔۔۔۔۔ مہوش علی آپ سے ملاقات ہوئی ۔ میں اوپن سورس نستعلیق پروجیکٹ میں آپ کی کمی شدت کے ساتھ محسوس کر رہا تھا اور چاہتا تھا کہ آپ کو ذپ بھیجوں شکر ہے کہ آپ یہیں مل گئیں ہم وہاں پر آپ کے منتظر رہیں گے نستعلیق سے آپ کا لگاٶ قابل داد ہے اور ہاں کسی دھاگے میں آپ نے قیوم صاحب کے دری نستعلیق فونٹ کا ذکر فرمایا تھا وہ بھی مجھے چاہیئے میں آپ کا شکر گزار ہونگا اور کنزالایمان کی ان پیج فائل اگر آپ مجھے ای میل کر دیں تو واقعی بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

قیصرانی ۔۔۔۔۔۔۔! میں نے سی ایچ ایم فائل قرآن ٹیسٹ ہیلپ فائل کے نام سے نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کے دھاگے میں اپ لوڈ کر دی ہے آپ وہاں سے ڈائون لوڈ کر کے اپنی رائے دے سکتے ہیں کہ یہ کوئی مفید کام ثابت ہو سکتا ہے یا نہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=81323#81323

 
Top