مختلف لغات کے درمیان مشترک الاصل والمعنی الفاظ۔۔۔

حسینی

محفلین
انسانوں کی طرح لغات اور زبانوں کی بھی آپس بھی رشتہ داریاں اور خاندان ہیں۔ کوئی لغت کسی کی ماں ہے، تو کوئی کسی کی بہن۔ لغات کے درمیاں لین دین کا رشتہ چلتا رہتا ہے۔ بہت سارے الفاظ ہیں جو زمانے کے ساتھ ساتھ مختلف اقوام کی میل جول سے اک دوسری لغات جا کر ان کا حصہ بن جاتے ہیں۔۔۔ جن کی اصل اور معنی تو اک ہے۔۔۔ لیکن شکل میں بگاڑ آجاتی ہے۔۔۔ اب یقینا اک لغت نے وہ لفظ دوسری لغت سے لیا ہے۔۔۔ اور زمانے کے ساتھ ساتھ اس کی شکل اور تلفظ میں بگاڑ آگئی ہے۔
اس لڑی میں دوست احبات ، خواتین وحضرات کے تعاون سے ان الفاظ کو جمع کریں گے۔

مثال کے طور پر۔۔۔
کاٹن(COTTON ) جو انگلش کا لفظ ہے۔۔۔ اس کا عربی میں متبادل "قطن" ہے۔ دونوں کا معنی اک ہے اور تلفظ بھی قریب قریب ہے۔
تحقیق کے مطابق انگلش کاٹن عربی قطن سے نکلا ہے۔ مسلمان حملہ آوروں نے یورپی ممالک کو کپاس اور سوتی کپڑوں سے متعارف کرایا تو یہ لفظ بھی مشرق سے سفر کر کے مغرب پہنچ گیا۔
بحوالہ: کالم، نسیم احمد باجوہ، روزنامہ دنیا 20 جنوری 2015
 
آخری تدوین:

حسینی

محفلین
پیراڈایس (PARADISE) ۔۔۔۔ کا عربی میں اک متبادل لفظ "فردوس" ہے، جو قرآن مجید میں بھی آیا ہے۔ دونوں کا معنی اک ہے اور تلفظ میں بھی کچھ مشابہت۔
اب یقینا اک لغت نے دوسری سے لے کر اس کو بگاڑا ہے۔ یہاں احتمال زیادہ یہی ہے کہ انگلش نے عربی سے لیا ہے چونکہ عربی میں یہ لفظ حداقل چودہ سو سال پرانا ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پیراڈایس (PARADISE) ۔۔۔۔ کا عربی میں اک متبادل لفظ "فردوس" ہے، جو قرآن مجید میں بھی آیا ہے۔ دونوں کا معنی اک ہے اور تلفظ میں بھی کچھ مشابہت۔
اب یقینا اک لغت نے دوسری سے لے کر اس کو بگاڑا ہے۔ یہاں احتمال زیادہ یہی ہے کہ انگلش نے عربی سے لیا ہے چونکہ عربی میں یہ لفظ حداقل چودہ سال پرانا ہے۔
میرا خیال ہے اس کا منبع آوستان (؟) ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
زبانوں کا انڈو یورپین گروپ Indo-European languages ایک وسیع گروپ ہے جس میں کئی سو زبانیں شامل ہیں، برصغیر میں بولی جانے والی زیادہ تر زبانیں، فارسی یا ایران کی جدید و قدیم زبانیں، وسط ایشیائی زبانیں اور یورپ کی بیشتر زبانیں بشمول انگریزی، جرمن، یونانی وغیرہ اسی گروپ کا حصہ ہیں۔ وکی پیڈیا مضمون کے مطابق اس گروپ کی زبانیں بولنے والوں کی تعداد تین ارب ہے۔ مرورِ زمانہ سے ان میں بہت فرق آ چکا ہے لیکن اگر ان کی اصل ایک ہے تو ابھی بھی بہت سے الفاظ ہونگے جو ایک جیسے ہونگے۔

ایسا ہی ایک لفظ ماں ہے۔اس گروپ کی زبانوں میں اس لفظ کا تلفظ کہیں نہ کہیں آپس میں جڑا ہوا ہے، ماں، ماتا، اماں، امی، مائی، مادر، مدر، ماما وغیرہ وغیرہ۔ عربی اس گروپ کا حصہ نہیں ہے لیکن اُس میں بھی اس کیلیے اُم کا لفظ ہے جو اسی سے ملتا جلتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عربی زبان کے کئی اصیل الفاظ انگلش میں مشابہ اشکال ور معنی میں مستعمل ہیں ۔جن میں سے عام استعمال والے الفاظ ہی سیکڑوں میں ہیں۔
الکحل ۔ زعفران ۔ ایڈمرل ، کیمیا ۔فنک ۔ جربوع۔لیمن ۔ میگزین (مخزن) ۔ وغیرہ
کچھ دخیل الفاظ کی لسٹ یہ ہے۔http://ar.wikipedia.org/wiki/ملحق:قائمة_كلمات_عربية_دخيلة_في_الإنجليزية
 
بہت شکریہ۔۔ عاطف بھائی۔۔۔ اتنی اچھی لسٹ شئیر کی آپ نے۔۔۔۔ خدا سلامت رکھے۔
یہی کام کیا اردویا عربی کے حوالے سے بھی ہوا ہے کیا؟؟
 
زیک

مسافر
انگلش: TOMATO
عربی: طماطمة
اردو: ٹماٹر

کتنا مشابہہ ہے آپس میں؟؟؟
ٹماٹر میکسیکو میں پائے جاتے تھے۔ وہاں ایزٹیکس کی زبان Nahuatl میں اسے tomatl کہتے ہیں۔

آج کل ٹماٹر دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے۔ سوچیں کہ 500 سال پہلے امریکہ کے علاوہ ٹماٹر کا کہیں وجود نہ تھا۔
 
زیک !!! ان کا اصلی حجم غالباً بیروں اور انگوروں وغیرہ کےبرابر تھا ۔ موجودہ شکل اور سائز جی ایم فوڈ کی ہے ۔یعنی جینیٹکلی موڈیفائیڈ ۔بڑی والی ۔
 
زیک

مسافر
زیک !!! ان کا اصلی حجم غالباً بیروں اور انگوروں وغیرہ کےبرابر تھا ۔ موجودہ شکل اور سائز جی ایم فوڈ کی ہے ۔یعنی جینیٹکلی موڈیفائیڈ ۔بڑی والی ۔
اصل حجم آج کل کے چیری ٹماٹر جتنا تھا مگر ٹماٹر میں تبدیلیاں جی ایم او نہیں۔ یہ عام فارمنگ کی تکنیک سے بڑا کیا گیا۔
 
Top