یہ پڑھ کر میرا ہنسی سے برا حال ہو رہا ہے۔۔کیونکہ ہم اس جال میں پھنس چکے ہیں۔
ابو کہیں باہر تھے۔۔ان کے پیچھے بھی کوئی اسی طرح Telinet کی پڑ گئی۔۔ ابو نے فارم بھی وہیں فل کر دیا۔۔۔اور اس نے کہا کہ hafslund سے آٹومیٹک آپ کا کنٹرایکٹ ختم ہو جائے گا۔ ہم ان کو انفارم کر دیں گے۔ کچھ دن بعدhafslund اور Telinet دونوں کا بل آ گیا۔ hafslund والوں کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ نہیں جی۔۔ہمارا بل تو آتا رہے گا۔۔کیونکہ آپ کے علاقے میں سارا سسٹم ہمارا ہے۔ اور اس کا تو آپ کو دینا ہو گا۔ آجکل ہم اتنی سستی بجلی کو بھگت رہے ہیں۔
چلو۔۔بڑھا لیں۔۔میری طرف سے۔۔ہم ویسے بھی پاکستان جا رہے ہیں۔۔ وہاں لوڈ شیڈنگ کا بل بھگتیں گے۔
ابھی اطلاع آئی ہے کہ گرمی میں لوڈ کی وجہ سے بجلی کے نرخ بڑھائے جا رہے ہیں۔ یو سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں آسانی ہوگی۔ ٹیلی نیٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ اگلے مہینے کا بل پہلے ہی بھیج دیتے ہیں!
چلو۔۔بڑھا لیں۔۔میری طرف سے۔۔ہم ویسے بھی پاکستان جا رہے ہیں۔۔ وہاں لوڈ شیڈنگ کا بل بھگتیں گے۔
عارف کریم کس چیز کی بات کررہے ہیں ، اس کی سمجھ نہیںآئی
یہ بات تو درست ہے کہ بہت مہنگا ملک ہے۔ ہمیں تو ابو نے پہلے دن ہی بتا دیا تھا۔
ٹرانسپورٹ کا کہہ کر تو واقعی ٹھنڈی آہیں نکلوا دی ہیں۔۔واقعی، بہت خرچہ کرنا پڑتا ہے۔۔۔!
لیکن میرے ساتھ ایک الگ مسئلہ بھی ہے۔فضول خرچی کا۔ اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس عادت سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں۔
فکر نا کرو جب شادی ہوگئی تو تمھارے شوہر صاحب خود ہی تمھیں فضولخرچیوں سے
روُک تھام کرلیں گے ۔ ۔۔
بعد میں تو تم نے کوئی ضروری چیز بھی لینی ہوگی تو بہت کچھ سنُ سنا کر دلائی جائے گی
بچی کو کیوں ڈرا رہی ہو ہو سکتا ہے کہ وہ ماوراء سے بھی زیادہ فضول خرچ ہو اور بعد میں ماوراء اس سے لڑے کہ اس بات پر
باجو، میں نے کون سا اس سے پیسے لینے ہیں؟ میرے اپنے پیسے ہوں گے۔ ابھی بھی کبھی امی ، ابو سے نہیں لیے۔۔۔!
ویسے تو میرا دل یہی ہے کہ کسی غریب کے گھر شادی ہو تو اپنے پیسے گھر کے خرچے پر ہی استعمال کروں گی۔۔۔فضول خرچی کا موقع نہیں ملے گا۔
مجھے بس اس عادت کو ختم کرنا ہے۔۔!!