محمد شمیل قریشی
محفلین
بہت سی مغربی ویب سائٹس اور کتابوں میں انگریزی کھانوں اور ان کی مقداروں کا صحیح چارٹ دستیاب ہے ۔ اس وجہ سے ہم با آسانی ان کھانوں میں کیلویز ہی نہیں بلکہ پروٹین ، کاربوہائڈریٹس اور فیٹس وغیرہ کی صحیح صحیح مقدار معلوم کر سکتے ہیں ۔ لیکن پاکستانی کھانوں کے بارے میں مجھے اب تک ایسی کوئی سائٹ نہیں مل سکی ۔ لیکن مجھے معلوم ہے کہ بیرون پاکستان ، بہت سے احباب ذاتی تجربات کر کے بہت سی پاکستانی ڈشز میں کیلوری کی مقدار معلوم کر ہی چکے ہوں گے ۔ میں چاہتا ہوں کہ اس ڈور پر ہم پاکستانی کھانوں میں کیلوریز کی صحیح مقدار کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کریں ۔ میں چاہوں گا کہ اگر کسی کو یقین نہیں تو کم سے کم اس بارے میں اپنا اندازہ ہی ضرور شامل کرے اور اگر کھانے کے اجزا کی معلومات بھی بتائی جائیں تو سونے پر سہاگا ہو گا ۔ چلیے میں ہی ایک سوال رکھتا ہوں ۔ مجھے اس سوال کے جواب کی شدت سے تلاش ہے ۔
ایک درمیانے اور بڑی جسامت کی روٹی جو گندم سے تیار کی گئي ہو ، کیلوری کی کتنی مقدار رکھتی ہے ؟
ایک درمیانے اور بڑی جسامت کی روٹی جو گندم سے تیار کی گئي ہو ، کیلوری کی کتنی مقدار رکھتی ہے ؟