مختلف پاکستانی کھانوں میں کیلوریز کی مقد

بہت سی مغربی ویب سائٹس اور کتابوں میں انگریزی کھانوں اور ان کی مقداروں کا صحیح ‏چارٹ دستیاب ہے ۔ اس وجہ سے ہم با آسانی ان کھانوں میں کیلویز ہی نہیں بلکہ پروٹین ، ‏کاربوہائڈریٹس اور فیٹس وغیرہ کی صحیح صحیح مقدار معلوم کر سکتے ہیں ۔ لیکن پاکستانی ‏کھانوں کے بارے میں مجھے اب تک ایسی کوئی سائٹ نہیں مل سکی ۔ لیکن مجھے معلوم ہے ‏کہ بیرون پاکستان ، بہت سے احباب ذاتی تجربات کر کے بہت سی پاکستانی ڈشز میں کیلوری ‏کی مقدار معلوم کر ہی چکے ہوں گے ۔ میں چاہتا ہوں کہ اس ڈور پر ہم پاکستانی کھانوں میں ‏کیلوریز کی صحیح مقدار کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کریں ۔ میں چاہوں گا کہ اگر ‏کسی کو یقین نہیں تو کم سے کم اس بارے میں اپنا اندازہ ہی ضرور شامل کرے اور اگر ‏کھانے کے اجزا کی معلومات بھی بتائی جائیں تو سونے پر سہاگا ہو گا ۔ چلیے میں ہی ایک ‏سوال رکھتا ہوں ۔ مجھے اس سوال کے جواب کی شدت سے تلاش ہے ۔ ‏

ایک درمیانے اور بڑی جسامت کی روٹی جو گندم سے تیار کی گئي ہو ، کیلوری کی کتنی مقدار ‏رکھتی ہے ؟ ‏
 
AMERICAN

محفلین
ابھی فوری طورپر تو نہیں جواب دے سکتا محترم آپ کے اس سوال۔ میں تلاش و جستجو کے ساتھ آپکو اس کا جواب دوں گا۔ فوری طور پر اس لیے نہیں‌ہو سکتا کیونکہ میں بہت ہی ضروری کام میں مصروف ہوں۔
 
یاز

محفلین
میرے خیال اور معلومات کے مطابق ایک عام سائز کی گندم کی روٹی میں 80 یا کچھ زائد کیلوریز ہوتی ہیں۔

بہت زیادہ دیر کی مہربان آتے آتے۔
اگر محمد شمیل قریشی صاحب روزانہ کی صرف 3 روٹیاں بھی کھاتے رہے ہوں اس عرصہ میں، تو سوال پوچھے جانے کے بعد سے تقریباََ 3365 دنوں میں 10 ہزار سے زائد روٹیاں کھا چکے ہوں گے کیلوریز کی معلومات کے بغیر۔
اس حساب سے دیکھا جائے تو 8 لاکھ سے اوپر کیلوریز پہ ہاتھ صاف کر چکے شمیل صاحب بغیر جانے بوجھے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
بہت سی مغربی ویب سائٹس اور کتابوں میں انگریزی کھانوں اور ان کی مقداروں کا صحیح ‏چارٹ دستیاب ہے ۔ اس وجہ سے ہم با آسانی ان کھانوں میں کیلویز ہی نہیں بلکہ پروٹین ، ‏کاربوہائڈریٹس اور فیٹس وغیرہ کی صحیح صحیح مقدار معلوم کر سکتے ہیں ۔ لیکن پاکستانی ‏کھانوں کے بارے میں مجھے اب تک ایسی کوئی سائٹ نہیں مل سکی ۔ لیکن مجھے معلوم ہے ‏کہ بیرون پاکستان ، بہت سے احباب ذاتی تجربات کر کے بہت سی پاکستانی ڈشز میں کیلوری ‏کی مقدار معلوم کر ہی چکے ہوں گے ۔ میں چاہتا ہوں کہ اس ڈور پر ہم پاکستانی کھانوں میں ‏کیلوریز کی صحیح مقدار کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کریں ۔ میں چاہوں گا کہ اگر ‏کسی کو یقین نہیں تو کم سے کم اس بارے میں اپنا اندازہ ہی ضرور شامل کرے اور اگر ‏کھانے کے اجزا کی معلومات بھی بتائی جائیں تو سونے پر سہاگا ہو گا ۔ چلیے میں ہی ایک ‏سوال رکھتا ہوں ۔ مجھے اس سوال کے جواب کی شدت سے تلاش ہے ۔ ‏

ایک درمیانے اور بڑی جسامت کی روٹی جو گندم سے تیار کی گئي ہو ، کیلوری کی کتنی مقدار ‏رکھتی ہے ؟ ‏
آپ آٹے کی مقدار سے کیلوریز کا حساب لگا سکتے ہیں سمارٹ فونز پر کیلوری کاونٹ کے ایپس بھی ہیں
 
شکریہ صائمہ صاحبہ۔
بھیا جی نے جب سوال داغا تھا تو اس وقت نہ کسی نے سمارٹ فون کا نام سنا تھا نہ ایپ شیپ کا۔ میرا خیال ہے کہ کیلوری اور آٹا بھی تازہ تازہ ایجاد ہوا تھا اس دور میں۔
 
انہوں نے اپنے وقت میں سوال کیا میں نے اپنے وقت میں جواب دیا :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
کوئی پراٹھے میں موجود کیلوریز بتائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ایک عدد دہی کی پیالی میں؟
پراٹھا گھی کا یا مکھن کا ؟
اور گھی یا مکھن دونوں کی مقدار کے حساب سے کیلوریز گنی جائیں گی ۔ اسی طرح دہی کی مقدار اور فل فیٹ یا لو فیٹ سے کیلوریز گنی جائیں گی ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پراٹھا گھی کا یا مکھن کا ؟
اور گھی یا مکھن دونوں کی مقدار کے حساب سے کیلوریز گنی جائیں گی ۔ اسی طرح دہی کی مقدار اور فل فیٹ یا لو فیٹ سے کیلوریز گنی جائیں گی ۔
پراٹھے کی جسامت یا وزن کا ذکر بھی مناسب ہو گا۔
میری امی کا تو ایک پراٹھا میری بیگم کے دوپراٹھوں سے بھی زیادہ ہوا کرتا تھا ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
پراٹھے کی جسامت یا وزن کا ذکر بھی مناسب ہو گا۔
میری امی کا تو ایک پراٹھا میری بیگم کے دوپراٹھوں سے بھی زیادہ ہوا کرتا تھا ۔
جی سارے اجزا کی مقدار سے ہی کیلوریز کاونٹ ہوں گی ۔ سو گرام وائٹ آٹے میں تقریباً ساڑھے تین سو کیلوریز ہوتی ہیں ۔
 
فلک شیر

محفلین
نیسلے کے چار سو گرام پلین یوگرٹ میں سو کیلوریز ہیں ۔ اور گھر کے بنے ایک سو پچیس گرام دہی میں 243 کیلوریز ۔
گھر کے بنے ہوئے کا پوچھ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب پراٹھے کا پتہ چلے، تو پھر ناشتے کی کیلوریز کا اندازہ ہو سکے گا :)
 
Top