مہدی نقوی حجاز
محفلین
ہمیں اس وقت کتب اور کتب خانوں پر اشعار درکار ہیں۔۔ اصحاب ذوق سے خصوصی التماس!
جناب وارث صاحب شکریہ آپ کی امداد کا۔۔ کچھ مزید عنایت ہوتی تو کیا خوب ہوتا۔میرے کمرے کو سجھانے کی تمنا ہے تمھیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
جون ایلیا
واہ کیا خوب انتخاب ہے۔۔ ہل من مزید۔۔۔اب کے ہم بچھڑے تو شاید، کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
احمد فراز
بہت شکریہ محترم۔ترے بغیر، کوئی زندگی کو کیا سمجھے
کتابِ زیست بھری ہے ترے فسانوں سے
ذکیہ شیخ
بہت شکریہ آپ جناب کا۔کتابِ شوق ومحبت ، جو ایک حصّہ تھی!
پڑی ہے گرد اب اُس پر کئی زمانوں سے
ذکیہ شیخ
واہ کیا شعر ہے واہ سواد آگیا محترم۔۔۔ جزاک اللہما ز آغاز و ز انجامِ جہاں بے خبریم
اوّل و آخرِ ایں کہنہ کتاب افتادہ است
ابو طالب کلیم کاشانی (ملک الشعرائے شاہجہانی)
ہم اس جہان کے آغاز اور انجام سے بے خبر ہیں کہ یہ ایک ایسی پرانی (بوسیدہ) کتاب ہے کہ جس کے شروع اور آخر کے ورق گر گئے ہیں۔
اسے چپکے چپکے پڑھا کرو۔۔۔ واہ۔۔ بہت عمدہ انتخاب جناب۔ آپ کی طرف سے اس دھاگے و مضمون پر مزید شراکت کا منتظر۔یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرووہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کروبشیر بدر
آہا یہ شعر واقعی مفید ہوا۔ شکریہ آپ کامگر وہ علم کے موتی ، کتابیں اپنے آبا کیجو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارا
علامہ اقبال