arifkarim
معطل
یہ مغربی طرز معاشرت ہے جہاں والدین اولاد کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اولاد والدین کی دیکھ بھال نہیں کرتی۔ آپکو اس سے اختلاف ہے تو ضرور کریں پر یہاں تو ایسا بہت لمبے عرصے سے ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ۔عارف بھائی اب آپ خود سوچیں کہ کیا یہ مغربی معاشرت کا المیہ نہیں ہے؟ کیا یہ درست نہیں ہے کہ بڑھاپے میں ماں باپ کو اولاد کی طرف سے دیکھ بھال اور ان کی موجودگی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن مغربی اولاد اپنے ماں باپ کو کئیر ٹیک ہومز میں ڈال کر اپنے ان ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جاتی ہے جو کسی دیسی یا ولائتی معاشرے سے پہلے انجیل زبور تورات اور قرآن نازل کرنے والے اللہ تعالی نے ڈالی ہیں۔
مغرب کی اکثریت ملحد، لبرل اور سیکولر ہے۔ ان سے کسی مذہبی اقدار پر چلنے کی توقع نہ کریں۔آپ دنیا اور معاشرے کی کسی برائی اور کسی بھی بگاڑ کا تجزیہ کر لیں۔ ہر جگہ آپ کو یہی حقیقت نظر آئے گی کہ وہ عیسائی ہوں، یہودی ہوں، ہندو ہوں یا مسلمان، ہر مذہب کے لوگ ا آسمانی احکامات کو نظر انداز کر کے ، معاشرے کو نظم و ضبط اور حدود میں رکھنے کیلیے ضروری مذہبی اقدار سے دور ہو رہے ہیں۔
آپ دیسی تہذیب کی تعریف کرتے وقت مغربی تہذیب سے متعلق بغض رکھنا بند کر دیں۔ ریٹنگز درست ہو جائیں گی۔عارف بھائی بیحد بیحد بیحد افسوس ہے کہ آپ قرآنی آیات پر مبنی ایک صاف ستھری پوسٹ کو بھی مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے رہے ہیں۔ خدارا مقدس قرآنی آیات کو تو بخش دیں۔ کیوں بار بار اللہ کے عذاب شدید کو آواز دے رہے ہیں؟ میں نے آپ سے پیار محبت اور اخلاق و آداب میں رہ کر بات کر کے دیکھ لی۔ مجھے آپ نہیں سدھر سکتے۔ اب اس کے بعد آپ جیسے گستاخ دین کو کوئی جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔