فاروق سرور خان
محفلین
فاروق جی ، کتے کا جوتا پانی ، کیا حکم رکھتا ہے ؟ بن باز کے اصول پر پرکھ کر بتائیں ؟
چونکہ آپ ذاتیات اور من و تو کے دائرے سے باہر نہیںنکل رہے ہیں، اور اب جب آپ رسول اکرم کی حدیث کے منکر ہو کر تارک رسول اور تارک حدیث کا درجہ اختیار کرچکے ہیں، لہذا مجبور ہوںکہ اسی سطح پر اترا جائے۔ پہلے آپ کی بات کا جواب اور اس کے بعد ذرا یہ دیکھتے ہیںکے اللہ تعالی کے عاید کردہ فرائضکی تکمیل کس قدر ہے؟
آپ کے سوال کا جواب، بہت ہی آسان۔ پہلے آپ طے کرلیجئے کہ آپ جھوٹا کہنا چاہتے ہیں یا جوتا؟ پھر آپ یہ آیت دیکھ لیجئے:
[AYAH]5:4[/AYAH] لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیزیں حلال کی گئی ہیں، آپ (ان سے) فرما دیں کہ تمہارے لئے پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور وہ شکاری جانور جنہیں تم نے شکار پر دوڑاتے ہوئے یوں سدھار لیا ہے کہ تم انہیں (شکار کے وہ طریقے) سکھاتے ہو جو تمہیں اﷲ نے سکھائے ہیں، سو تم اس (شکار) میں سے (بھی) کھاؤ جو وہ (شکاری جانور) تمہارے لئے (مار کر) روک رکھیں اور (شکار پر چھوڑتے وقت) اس (شکاری جانور) پر اﷲ کا نام لیا کرو اور اﷲ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اﷲ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے
قرآن کے اصول اور جدید علم کی روشنی میں اس آیت کو استعمال کرکے دیکھئے۔ اگر پاک ہے تو جائز اور اگر ناپاک ہے تو ناجائز؟ اگر جدید علم آپ کے پاس ہے اور کتے کے منہہ کے بکٹیریا آپ کو ناپاک لگتے ہیں تو نہ استعمال کیجئے۔
ایسے پر جہالت سوالات سے گریز کیجئے۔ ایسے سوالات بے تحاشا ان کتب میں درج ہیں جو مولویت استعمال کرتی رہی ہے۔
آپ اب کے لئے ایسا ہی بے وقوفی سے بھرپور ایک سوال۔ یہ بتائیے کہ آپ ایک پانی کے پاس پہنچتے ہیں تو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کتا یہاں پانی پی کر گیا ہے کہ نہیں؟
اگر آپ پسند کریں تو ایسے سوالات و جوابات سے پر، پوری کتاب اکٹھی فراہم کردیتا ہوں۔
جن کتب پر لوگ مصر ہیں۔ ان کتب نے کسی کو بھی کہیں کا نہیں رکھا۔ کچھ لوگوں نے جن کا بالکل اتا پتا نہیں طرح طرح کی باتیں جن کا سرا ہم خود ان سے بھی نہیں ملا سکتے، لکھ ماری ہیں اور کم علمی کے باعث کچھ لوگ ان بے سرو پا باتوں سے چمٹے ہوئے ہیں۔
اب آپ سے ایک سوال:
آپ مسلمان ہیں؟
اگر ہاں، تو کیا جس طور پر ایمان لانے کا حکم اللہ تعالی نے دیا ہے اس پر عمل کرتے ہیں؟
جس طور پر نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے پڑھتے ہیں؟
اگر ہاں، تو یہ آیت پڑھئے اور بتائیے کے ایمان اور نماز جب اتنے اہم ہیں تو ایمان کے فوراَبعد اور نماز سے فوراَ پہلے اللہ تعالی نے جس فرض کا حکم دیا ہے وہ کیا ہے؟
اور کیا آپ یہ فرض پورا کرتے ہیں؟ دیکھئے [AYAH]2:177[/AYAH] اور بتائیے کہ [ARABIC]وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ[/ARABIC] کا فرضآپ نے اب تک کی زندگی میں کس طور ادا کیا؟ اور اگر یہ فرضنہیںادا کیا تو کیا وجہ ہے؟
آپ کی آسانی کے لئے آیت یہاں درج ہے۔ اور اس سے پیشتر آپ پوچھیں میںاس فرض کو جس کا پوچھا ہے پورا کرتا ہوں، اور باقاعدگی سے۔
[AYAH]2:177[/AYAH] [ARABIC] لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَ۔كِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلآئِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّآئِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُواْ وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَ۔ئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَ۔ئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونََ [/ARABIC]
نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ کوئی شخص اﷲ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور (اﷲ کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے، اور اﷲ کی محبت میں (اپنا) مال دے قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور (غلاموں کی) گردنوں (کو آزاد کرانے) میں خرچ کرے، اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں، اور سختی (تنگدستی) میں اور مصیبت (بیماری) میں اور جنگ کی شدّت (جہاد) کے وقت صبر کرنے والے ہوں، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں
والسلام