مذاہب کیسے بدلتے ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید ذیشان

محفلین
جس کو اسلام میں ماضی میں آنے والے یا پھر مستقبل میں متوقع تغیر و تبدل کے موضوع میں دلچسپی ہو تو وہ Reza Aslan کی کتاب No god but God کا مطالعہ کر سکتا ہے۔ کافی دلچسپ کتاب ہے۔
 
حضرت محمد (ص) کی تصویری عکاسی اسلامی فنون کا اہم حصہ تو نہیں تھی، البتہ اس کی تاریخی مثالیں موجود ہیں۔
لیکن ذیشان بھائی، رسول اللہ (ص) کی تصویری عکاسی کے اکثر نمونے تیموری، ایلخانی اور عثمانی ادوار کے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ سنی دنیا میں اس کی تاریخی مثالیں موجود نہیں ہیں۔
جہاں تک اہلِ تشیع کی بات ہے تو پاکستانی شیعوں میں شبیہ سازی کی روایت بہت کم رہی ہے، اور عمومی طور پر اسے اچھی نظر سے بھی نہیں دیکھا جاتا۔ لیکن دوسری طرف ترک علوی شیعوں کا طرۂ امتیاز ہی حضرت علی اور دیگر ائمہ کی شبیہ سازی ہے۔
تاریخی یا منحرف اور گمراہ مثالیں ؟​
عطار کی منطق الطیر اسلام کی نمائندگی نہیں کرتی جس میں معراج کے وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری براق کو ایک مونث کے طور پر دکھایا گیا ہے ، جس کا سر عورت کا ہے اور دھڑ جانور کا ۔ مستد اسلامی روایات ان خرافات سے پاک ہیں ۔​
اگر ایسی شاذ اور منحرف چیزیں "تاریخی " ہونے لگیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد نبوت کا دعوی کرنے والے کذاب بھی "تاریخی " مثالیں ہو جائیں گے ۔ میری سمجھ سے بالاتر ہے آپ کی منطق ۔​
 
ولیم کریمر پورا یہودی و نصرانی بھی نہیں ۔ یہ مذہب بیزار اور ملحد فکر سے متاثر ہے ۔ کیرن آرمسٹرانگ سے من مرضی کے اقتباسات تو خوب لیے ہیں لیکن اس کی کتابیں دیکھنے والے جانتے ہیں کہ اب وہ اسلام کے ایک محفوظ مذہب ہونے کا اعتراف کرتی ہے ۔ تاہم وہ خود کو مونوتھی اسٹ کی منزل تک لے آئی ہے ۔ اسلام کا اعلان نہیں کیا ۔​

دعا کریں ہوجاے
اسلام ہی واحد مذہب جو اللہ کا منتخب کردہ ہے انسانوں کے لیے
 
ایران میں اب بھی فلمیں ، کارٹونز اور پینٹنگز بنتی ہیں اصحابہ، فرشتوں اور انبیاء کی اشکال کی، اور پہلے بھی مصوری ہوتی تھی۔
جہاں تک اہلِ تشیع کی بات ہے تو پاکستانی شیعوں میں شبیہ سازی کی روایت بہت کم رہی ہے، اور عمومی طور پر اسے اچھی نظر سے بھی نہیں دیکھا جاتا۔ لیکن دوسری طرف ترک علوی شیعوں کا طرۂ امتیاز ہی حضرت علی اور دیگر ائمہ کی شبیہ سازی ہے۔
کوئی شبہ نہیں ایران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ بنائی جاتی ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی بھی ، مختار مسعود نے لوحِ ایام میں اس پر لکھا ہے ۔ اس کے علاوہ مذاہب کے طالب علم اس بات سے بخوبی واقف ہیں ۔ اہل السنت والجماعت کے ہاں مقدس ہستیوں کو کسی بھی صورت ڈپکٹ کرنا ان کی توہین ہے ۔ اس میں تصویر سازی ، سکیچنگ ، مجسمہ سازی ، اور ایکٹنگ سب شامل ہیں ۔ اب تک ایسی جو فلمیں بنی ہیں ان میں بھی اہل تشیع ہی کا ہاتھ رہا ہے ۔
مستند کتب روایات میں ذکر کردہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیے کے حوالے سے اہل تشیع کی ان تصاویر کو جانچا جائے تو یہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکمل سفید بالوں والے شبیہ بناتے ہیں جب کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ایک نوجوان کی صورت ، حالاں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک کبھی بھی آپ کے بال مکمل سفید نہیں تھے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مستند ترین حلیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت سے ہی ہم تک پہنچا ہے ، یہ شیعہ تصاویر اس پر بالکل پوری نہیں اترتیں۔
 
جو زیادہ مشہور تصاویر ہیں ان میں تو یہ مقدس ہستیاں عرب سے زیادہ ایرانی لگتی ہیں جو کہ خلاف واقعی ہیں۔ لیکن تصاویر بنانے والے اس بات کا بھی اظہار کرتے ہیں ہیں کہ یہ تصاویر mental images سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
جس کو اسلام میں ماضی میں آنے والے یا پھر مستقبل میں متوقع تغیر و تبدل کے موضوع میں دلچسپی ہو تو وہ Reza Aslan کی کتاب No god but God کا مطالعہ کر سکتا ہے۔ کافی دلچسپ کتاب ہے۔

بہت دلچسپ کتاب ہے۔ مجھے ایک ٹھیلے سے صرف پچاس روپے میں مل گئی تھی۔ :)
 
حسان خان

لائبریرین
تاریخی یا منحرف اور گمراہ مثالیں ؟​
عطار کی منطق الطیر اسلام کی نمائندگی نہیں کرتی جس میں معراج کے وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری براق کو ایک مونث کے طور پر دکھایا گیا ہے ، جس کا سر عورت کا ہے اور دھڑ جانور کا ۔ مستد اسلامی روایات ان خرافات سے پاک ہیں ۔​
اگر ایسی شاذ اور منحرف چیزیں "تاریخی " ہونے لگیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد نبوت کا دعوی کرنے والے کذاب بھی "تاریخی " مثالیں ہو جائیں گے ۔ میری سمجھ سے بالاتر ہے آپ کی منطق ۔​

محترمہ آپ کے نزدیک کیا چیز انحراف ہے یا کیا چیز درست، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔ مجھے بس یہ معلوم تھا کہ اسلامی دنیا میں حضرت محمد (ص) کی تصویر سازی کی بھی روایت رہی ہے، سو میں نے یہاں ایک مضمون کے حوالے کے ساتھ عرض کر دیا۔
 
عسکری

معطل

آپ کی باتوں کو جب کسی اور عینک سے دیکھا جائے تو غلط لگتی ہیں :grin:
 
محترمہ آپ کے نزدیک کیا چیز انحراف ہے یا کیا چیز درست، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔ مجھے بس یہ معلوم تھا کہ اسلامی دنیا میں حضرت محمد (ص) کی تصویر سازی کی بھی روایت رہی ہے، سو میں نے یہاں ایک مضمون کے حوالے کے ساتھ عرض کر دیا۔

اوہ مجھے علم نہیں تحا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد نبوت کا دعوی کرنے والوں کو کذاب کہنا آپ کو اتنا برا لگے گا۔ شاید یہ بھی آپ کے نزدیک گمراہی نہ ہو بلکہ" اسلام کی ڈایئورسٹی اور اس کا حسن " ہو ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ صرف میرے نزدیک انحراف اور گمراہی نہیں بلکہ خلیفہء اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ و ارضاہ نے بھی ان کو گمراہ قرار دے کر ان سے جنگ کی تھی ۔
 
اپنے اپنے میدان میں سوچا جائے تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا ، جب لوگ جہازوں کا تیل پانی چیک کرتے کرتے مذہبی بحث میں آ کودتے ہیں تو مشکل ہو جانی چاہیے ۔ میں نے آج تک ، میزائلوں ، جہازوں یا عروض و بدیع وبیان کے موضوعات میں چہلیں نہیں کیں ۔ کیوں کہ مجھے اپنے علم کی حدود معلوم ہیں ۔
میں نے سوچنا چھوڑ دیا ہے ورنہ بہت مشکل ہوتی ہے :roll:
 
عسکری

معطل
اپنے اپنے میدان میں سوچا جائے تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا ، جب لوگ جہازوں کا تیل پانی چیک کرتے کرتے مذہبی بحث میں آ کودتے ہیں تو مشکل ہو جانی چاہیے ۔ میں نے آج تک ، میزائلوں ، جہازوں یا عروض و بدیع وبیان کے موضوعات میں چہلیں نہیں کیں ۔ کیوں کہ مجھے اپنے علم کی حدود معلوم ہیں ۔
:rollingonthefloor: تیل پانی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: ویسے مذہب سے ہر ایک کو واسطہ ہے جبکہ جہاز سے نہیں
 
جو زیادہ مشہور تصاویر ہیں ان میں تو یہ مقدس ہستیاں عرب سے زیادہ ایرانی لگتی ہیں جو کہ خلاف واقعی ہیں۔ لیکن تصاویر بنانے والے اس بات کا بھی اظہار کرتے ہیں ہیں کہ یہ تصاویر mental images سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔
بے شک مینٹل امیجز ہوں لیکن بات حرمت و حلت کی ہے ۔ اللہ کی حدود سنجیدہ معاملہ ہیں ، آرٹ کی آڑ لے کر حدود کو پامال نہیں کیا جاسکتا ۔ بلاشک یہ خلاف وقعی ہیں اور غلط فہمیاں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں ۔
ایرانی حلیے والی بات درست ہے ۔ یہان ایک دل چسپ نکتہ ہے جس سے اسلام میں تصویر کی حرمت کی حکمتیں واضح ہوتی ہیں ۔ گوتما بدھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جغرافیہ بدلتے ہی اس کے مجسموں کے خدوخال اور قامت بدل جاتی ہے : ) اسی طرح بت پرستوں کے گھڑے ہوئے خدائی مجسموں کا حلیہ بھی جغرافیے کے ساتھ ساتھ بدلتا جاتا ہے ۔ ہندو گوڈسز کے مجسمے یورپ میں بنائے جائیں گے تو وہاں کی عورت کے خدو خال اوروہاں کے معیار حسن کے مطابق بدل جائیں گے ۔ یہ انسانی کمزوری ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں ۔ ان باتوں کو دیکھ کر اسلامی احکام کی حکمتوں پر یقین پختہ ہوتا چلا جاتا ہے ۔
 
کھانا بھی ہر کوئی کھاتا ہے لیکن نیوٹریشنسٹ نہیں بن جاتا : ) دانت سب کے منہ میں ذاتی ہیں لیکن دانتوں کے مکینک کی بجاءے ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑتا ہے ۔
تیل پانی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: ویسے مذہب سے ہر ایک کو واسطہ ہے جبکہ جہاز سے نہیں
 
عسکری

معطل
وہ عینک کون سی ہے بھائی؟ :)
main_c2_brown_52_19.jpg
 
کوئی شبہ نہیں ایران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ بنائی جاتی ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی بھی ، مختار مسعود نے لوحِ ایام میں اس پر لکھا ہے ۔ اس کے علاوہ مذاہب کے طالب علم اس بات سے بخوبی واقف ہیں ۔ اہل السنت والجماعت کے ہاں مقدس ہستیوں کو کسی بھی صورت ڈپکٹ کرنا ان کی توہین ہے ۔ اس میں تصویر سازی ، سکیچنگ ، مجسمہ سازی ، اور ایکٹنگ سب شامل ہیں ۔ اب تک ایسی جو فلمیں بنی ہیں ان میں بھی اہل تشیع ہی کا ہاتھ رہا ہے ۔
مستند کتب روایات میں ذکر کردہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیے کے حوالے سے اہل تشیع کی ان تصاویر کو جانچا جائے تو یہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکمل سفید بالوں والے شبیہ بناتے ہیں جب کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ایک نوجوان کی صورت ، حالاں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک کبھی بھی آپ کے بال مکمل سفید نہیں تھے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مستند ترین حلیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت سے ہی ہم تک پہنچا ہے ، یہ شیعہ تصاویر اس پر بالکل پوری نہیں اترتیں۔
جی اس سلسلے میں احسان نے بھی بالکل ٹھیک کہا ہے کہ پاکستان میں اہلِ تشیع اس سے منع ہی رہتے ہیں اور وہ خود بھی پسند نہیں کرتے مقدس شخصیات کی اشکال کشی۔
یوٹیوب پر تو اینیمیٹڈ اور نارمل فلموں کی بھرمار ہے جن میں حضرت یوسف، حضرت سلیمان، حضرت امام حسن حسین، حضرت علی، طارق بن زیاد، حضرت موسیٰ، حضرت عیسیٰ، اور کچھ اور اصحابہ اور انبیاء کی فلمیں بھی ہیں۔ اور کچھ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے زندگی کے واقعات بھی کور ہے۔
 
لیکن میں اب کچھ اور سوچتا ہوں اور وہ یہ کہ جس طرح کی ہم زندگی گزار رہے ہیں اور جتنا مذہب سے ہم قریب ہیں اور جس طرح ہم اپنی آنے والی نسلوں کو منتقل کر رہے ہیں اس میں بہتر یہی ہے کہ یہ میڈیم استعمال ہو تاکہ بچوں کو کچھ پتہ بھی چل سکے کتابی مضامین اور واقعات اور سوانحات کچھ کی آگے منتقلی کم سے کم ہوتی جا رہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء وقت اس سلسلے میں اجتہاد کا سہارا لیں اور ایک متفقہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے کچھ حدود اور راستہ وضع کرتے ہوئے باقاعدہ اس کی تعلیمی ضرورت کے تحت اجازت دے دیں تاکہ میرے بچوں کو اور ان کے آنے والے بچوں کو بھی غزوات، سیرت النبی، سیرت الصحابہ، اور باقی انبیاء، اہم واقعات اور مقامات اور ادوار کے بارے میں آگاہی ہو سکے۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بچوں کو ہندومت کے کئی دیوی دیوتاؤں کے واقعات ازبر ہیں اور کچھ نہ کچھ صبح شام اب تذکرہ میں رہتا ہے لیکن ہم کچھ بندشوں کی وجہ سے قاصر ہیں ایسا کرنے سے اور ایسا ہم ہر نئی ایجاد اور فائدے کی چیز سے شروع کا کچھ عرصہ دور رہ کر کرتے ہیں اور باقی دنیا جب تجربے کہ مرحلے سے نکل کر مشتاقی یا مہارت کے دور میں قدم رکھتی ہے تو ہم اس وقت جائز ناجائز کی تکرار سے نکل رہے ہوتے ہیں اور مولویوں کی دیکھا دیکھی ہم بھی آخر کار تجربے کے مرحلے میں شامل ہونا شروع ہو جاتے ہیں پر دنیا سے بہت پیچھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top