اکبر الہ آبادی مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں ۔ اکبر الٰہ آبادی

فرخ منظور

لائبریرین
چرخ سے کُچھ اُمید تھی ہی نہیں
آرزو میں نے کوئی کی ہی نہیں


مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں
فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں


چاہتا تھا بہت سی باتوں کو
مگر افسوس اب وہ جی ہی نہیں


جراتِ عرضِ حال کیا ہوتی
نظرِ لطف اس نے کی ہی نہیں


اس مصبیت میں دل سے کیا کہتا ؟
کوئی ایسی مثال تھی ہی نہیں


آپ کیا جانیں قدر، یا اﷲ
جب مصیبت کوئی پڑی ہی نہیں


شرک چھوڑا تو سب نے چھوڑ دیا
میری کوئی سوسائٹی ہی نہیں


پوچھا، اکبرؔ ہے آدمی کیسا؟
ہنس کے بولے وہ آدمی ہی نہیں


(اکبر الٰہ آبادی)
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
پوچھا اکبرؔ ہے آدمی کیسا؟
ہنس کے بولے وہ آدمی ہی نہیں
واہ ۔۔۔ لاجواب مقطع۔ خوشش رہیے فرخ بھائی ۔۔۔

شکریہ! ویسے نشاندہی واضح کر دیتے تو زیادہ بہتر تھا۔ میں نے بعد میں غور کیا۔ درستی کر دی گئی ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
چرخ سے کُچھ اُمید تھی ہی نہیں
آرزو میں نے کوئی کی ہی نہیں
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں​
فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں​
چاہتا تھا بہت سی باتوں کو​
مگر افسوس اب وہ جی ہی نہیں​
جراتِ عرضِ حال کیا ہوتی​
نظرِ لطف اس نے کی ہی نہیں​
اس مصیبت میں دل سے کیا کہتا ؟​
کوئی ایسی مثال تھی ہی نہیں​
آپ کیا جانیں قدر، یا اﷲ​
جب مصیبت کوئی پڑی ہی نہیں​
شرک چھوڑا تو سب نے چھوڑ دیا​
میری کوئی سوسائٹی ہی نہیں​
پوچھا، اکبرؔ ہے آدمی کیسا؟​
ہنس کے بولے وہ آدمی ہی نہیں​
(اکبر الٰہ آبادی)​
 
Top