مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

عثمان

محفلین
اور میں نے اس دھاگے پر اب تک خوش آمدید نہیں کہا۔ دراصل میرا خیال ہے کہ سیاست اور مذہب کے زمرہ جات کے مدیر سے ہمدردی ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے اگر دیکھا جائے تو میں آپ کا سچا خیر خواہ ہوں۔ ;)
 
ساجد

محفلین
ساجد بھیا مبارک ہو امید ہے آپ ظفری کی طرح اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھائیں گے۔
عائشہ بیٹا آپ کدھر ہو ساجد بھیا کا انٹرویو کریں
نوٹ: مجھے نہیں پتہ کہ ساجد بھیا کا انٹرویو پہلے ہوچکا ہے اگر ہوچکا تو موڈیٹر سے گزارش ہے دوسری اور تیسری سطر حذف کردیں اور مجھے انٹرویو والا صفحہ ذپ کردیں۔ شکریہ
بہت شکریہ روحانی بابا ، بھائی جان کوشش تو کریں گے لیکن ہم کہاں اور ظفری بھائی کہاں۔ کاش ہمارے اندر بھی ان جیسی خوبیاں آ جائیں۔
اجی ، کون رسک لیتا ہے ہمارا انٹرویو کرنے کا؟:) ۔ شاید ہم بھی خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتے:) ۔ ہاں البتہ انٹرویو والے صفحے کی فرمائش کے جواب میں حضرت غالب کے دو اشعار پیش کر رہا ہوں ۔ اسی میں میرا انٹرویو ہے۔
کب وہ سُنتا ہےکہانی میری
اور پھر وہ بھی زبانی میری
۔
خلشِ غمزہ خُونریز نہ پوچھ!
دیکھ خونابہ فشانی میری
 
ساجد

محفلین

مقدس

لائبریرین

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم ساجد بھائی
اس اہم ذمہ داری کو پانے پر دلی مبارک باد
جن زمروں کی ادارت آپ کو سونپی گئی ہے ۔ وہ زمرے فلسفہ انسانیت سے متعلق ہیں ۔ اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے " مذہب و سیاست " دو ایسے اہم ستون ہیں جن پر معاشرہ انسانیت کی عمارت تعمیر ہے ۔
ابن آدم جب انہی دو ستونوں کو اخلاق کے پانی اور جذبہ فلاح انسانی کے موادکو لے کر جہد مسلسل سے گزر کر تعمیر کر لیتا ہے تو پھر انسان کہلاتے انسانیت کا علم ان پر لہراتا ہے ۔
مجھے آپ کی سلجھی شخصیت سے پوری امید ہے کہ آپ اس پل صراط سے با آسانی گزر سکیں گے ،۔
اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
 
بالکل درست کہا آپ نے۔ سیاست اور مذہب کے بارے میں ہو بہو میرا بھی یہی نظریہ ہے۔ یہ دونوں عناصر دراصل عبادت ہی سے متعلقہ ہیں ،مذہب ہے خاص اللہ کی عبادت اور سیاست اس کے بندوں کی خدمت کا ذریعہ یعنی بالواسطہ اللہ ہی کی عبادت۔ لیکن افسوس کہ دونوں عناصر کے فلسفے کو بھلا دیا گیا ہے۔
اللہ کی توفیق کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں لہذا جو کچھ ہوں اس کی عطا کی بدولت ہوں اور مزید کے لئے اس کے آگے ہمیشہ دعا گو رہتا ہوں کیوں کہ فرمان الہی ہے لئن شكرتم لأزيدنكم ولئن كفرتم إن عذابي لشديد۔
 
ساجد

محفلین
اور میں نے اس دھاگے پر اب تک خوش آمدید نہیں کہا۔ دراصل میرا خیال ہے کہ سیاست اور مذہب کے زمرہ جات کے مدیر سے ہمدردی ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے اگر دیکھا جائے تو میں آپ کا سچا خیر خواہ ہوں۔ ;)
یقین کریں ۔ اس میں ہمدردی کی ہی زیادہ ضرورت ہوتی ہے:) ۔
 
Top