مراسلوں پر کراس دینا

نایاب

لائبریرین
آئندہ جب بھی میں کسی مراسلے کو کوئی بھی ریٹنگ دوں ساتھ میں یہ تفصیل بھی لکھنا لازم ہے مجھ پر ۔۔۔۔۔۔؟
مراسلہ کیوں پسند آیا ۔۔۔۔۔؟
مراسلہ ناپسندیدہ کیوں ٹھہرایا گیا ۔؟
مراسلے سے متفق ہونے کی وجہ بیان کریں ۔۔؟
مراسلے سے غیرمتفق ہونے کی وجوہات بیان کریں ۔۔۔۔۔۔؟
مراسلہ پر مزاح کیونکر ہوا ۔۔۔۔۔۔۔؟
مراسلہ زبردست کیوں قرار پایا ۔۔۔۔۔۔۔؟
مراسلہ معلوماتی کیوں ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
مراسلہ دوستانہ کیوں ہے ۔۔۔۔۔۔؟
مراسلہ مفید کس باعث ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
ریٹنگ کا نظام غیر محسوس طریقے سے اراکین کی شخصیت کو واضح کرتا ہے ۔ اسے سنجیدگی کے ساتھ لینا خود کو اذیت میں مبتلا کرنا ہے ۔
آیت قرانی ۔ حدیث مبارکہ ۔۔ کو کسی مخصوص نظریئے کے تحت صرف مفاد خاص کے لیئے استعمال کرنا اور پھر اس پر مبنی مراسلے کا غیر متفق و ناپسندیدہ کی ریٹنگ پانا ۔ استعمال کرنے والے کی جانب سے ہی اس کی بے ادبی کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔
اسی طرح مخصوص سیاسی نظریات کو قران و حدیث کا من چاہا لبادہ پہنا کر شریک مراسلہ کرنا ہے ۔۔۔
اردو محفل استعمال کرنے والے ہوں یا کہ کسی بھی دوسرےفورم کے اراکین ۔ گوگل چاچا ہر اک کی دسترس میں ہیں ۔ اور اک کلک پر ڈھیروں دینی و دنیاوی مواد سامنے لے آتے ہیں ۔ اور مطالعے کے عادی اگر غیر متفق و ناپسندیدہ کی صدا نہ لگائیں تو تلاش علم حق ادھوری رہ جائے ۔۔۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
اور جو خوش آمدید کے مراسلے کو اور خبر یا تصویر کو غیرمتفق قرار دے، اسے نفسیاتی مریض گردانا جائے؟
لوگ اُسے نفسیاتی مریض کہہ لیں۔کچھ بھی کہہ لیں۔۔۔کہنے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔کسی کے کچھ سمجھنے سے کچھ نہیں ہوتا۔۔اگر اتنے ایویں ایویں لوگوں کی باتوں کو محسوس کرنے لگ گئے تو ہوگیا کام میرا بھی۔۔۔
۔۔ لیکن یہ بات صحت مند لوگوں کو زیب نہیں دیتی کہ وہ کراس وغیرہ سے گھبرا جائیں اور اپنے کو چھوٹا محسوس کریں۔۔۔ اس سے ان کی شخصیت ظاہر ہوتی ہے وہ کتنے ڈرپوک اور کمزور ہیں۔۔۔ وہ ان سب چیزوں کو اتنی اہمیت دیتے ہیں۔۔۔ یہ کراس ناپسند تو چلتا رہے گا۔۔
اپنا نام ظاہر نہ کرنا اور طرح طرح کے ناموں کے ساتھ آکر غلط پروپیگنڈا کرنے والوں کو اور طالبان سے رَتی برابر بھی ہمدردی رکھنے والوں کو، اور ہر جگہ کوئی بھی لڑی ہو اس میں ایک دو شخص کا ذکر گھما پھرا کر کرنے والوں کے لیئے میرے نزدیک ہمیشہ کراس ہی ہے۔۔اگر انہیں کراس سے پریشانی ہورہی ہے تو ناپسند دینے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔۔۔۔

ماہی احمد

لائبریرین
اگر صحیح بات لوگوں کے دماغوں تک اور سوچ کی گہرائیوں تک پہنچانا اتنا ہی آسان ہوتا تو کتنا سہل ہو جاتا ہر معاملہ۔
خیر، بات اتنی سی ہے کے بات مانے گا نہیں کوئی بھی آپ کی شمشاد بھائی۔ :)
 
اگر صحیح بات لوگوں کے دماغوں تک اور سوچ کی گہرائیوں تک پہنچانا اتنا ہی آسان ہوتا تو کتنا سہل ہو جاتا ہر معاملہ۔
خیر، بات اتنی سی ہے کے بات مانے گا نہیں کوئی بھی آپ کی شمشاد بھائی۔ :)
ہماری بہن دیر سے آئیں لیکن بہت مناسب بات کی۔ :)
 
کاشفی

محفلین
بات اس بندے کی دل کو لگتی ہے جو کہ ہر جگہ صحیح بات کرے۔۔۔ایک کو صحیح دوسرے کو غلط۔۔۔اور غلط کو ہر جگہ سپورٹ کرنا ۔۔اور اس کو سپورٹ کرتے کرتے دوسروں کا ذکر خاص طور پر کرنا تاکہ وہ بندہ محفوظ ہوجائے ۔۔صحیح سمت کی طرف قدم نہیں ہوتا۔۔۔
تو ایسے لوگوں کو ظاہر سی بات ہے مخالف کراس سے ہی نوازے گا۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہماری بہن دیر سے آئیں لیکن بہت مناسب بات کی۔ :)
:) میرے خیال میں کراس کا نشان بدل دینے والا مشورہ سب سے بہتر ہے۔
باقی رہا درجہ بندیوں کا صحیح اور غلط استعمال تو ہر شخص کے نزدیک وہ جو بھی کر رہا ہے بالکل ٹھیک کررہا ہے، آپ کسی کو بھلا یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ تم نے یہ غلط کیا، آجکل بہت کم لوگ ایسی بات کو سنجیدہ لے کر اس پر مثبت انداز میں سوچتے ہیں۔ قصہ مختصر جی جلانے کا فائدہ نہیں، زیادہ زیادہ آپ اپنے آپ کو ہی بہتر کر سکتے ہیں بس۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
بات اس بندے کی دل کو لگتی ہے جو کہ ہر جگہ صحیح بات کرے۔۔۔ ایک کو صحیح دوسرے کو غلط۔۔۔ اور غلط کو ہر جگہ سپورٹ کرنا ۔۔اور اس کو سپورٹ کرتے کرتے دوسروں کا ذکر خاص طور پر کرنا تاکہ وہ بندہ محفوظ ہوجائے ۔۔صحیح سمت کی طرف قدم نہیں ہوتا۔۔۔
تو ایسے لوگوں کو ظاہر سی بات ہے مخالف کراس سے ہی نوازے گا۔۔
:) آپ کو نہیں لگتا سب کے نزدیک صحیح غلط کا معیار مختلف ہے۔ ایسے میں اگر صرف "صحیح" کی "تلاش" ہی کر لی جائے تو یہ بھی بہت ہے، بحث مباحثے سے فائدہ نہیں ہوتا کچھ خاص۔
 
ابن رضا

لائبریرین
اگر صحیح بات لوگوں کے دماغوں تک اور سوچ کی گہرائیوں تک پہنچانا اتنا ہی آسان ہوتا تو کتنا سہل ہو جاتا ہر معاملہ۔
خیر، بات اتنی سی ہے کے بات مانے گا نہیں کوئی بھی آپ کی شمشاد بھائی۔ :)
خود آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا۔۔۔۔
ہاں کچھ میرے بھی دشمن ہیں یہاں جو اکثر مجھے کراس کے میڈل سے بے دریغ نوازتے رہتے ہیں۔ وہ بھی نصیحت پکڑیں اور لوگوں کی دل آزاری سے بچیں۔
میری درجہ بندی کی ٹوکری میں سارے کے سارے کراس انہیں کے ہدیہ کردہ ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
:) آپ کو نہیں لگتا سب کے نزدیک صحیح غلط کا معیار مختلف ہے۔ ایسے میں اگر صرف "صحیح" کی "تلاش" ہی کر لی جائے تو یہ بھی بہت ہے، بحث مباحثے سے فائدہ نہیں ہوتا کچھ خاص۔
بحث مباحثے سے بچنے کے لیئے کراس اور ناپسند پر کلک کرتا ہوں تا کہ لڑی بھی صحیح سمت پر چلتی رہے۔۔۔
لیکن کچھ لوگ کراس اور ناپسند سے دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں۔۔۔
حالانکہ ایسی باتوں کو دل پر نہیں لینا چاہیئے۔۔۔۔
لیکن شاید اب میں دل پہ لے رہا ہوں۔۔اور دل پہ لینے کی وجہ سے میرا دل چاہا رہا ہے کہ میں غدار بنوں۔۔۔
پھر شاید میں ہر بات پر کراس دینے کےلیئے قابلِ قبول ہو جاؤں۔۔:)
 
ابن رضا

لائبریرین
بحث مباحثے سے بچنے کے لیئے کراس اور ناپسند پر کلک کرتا ہوں تا کہ لڑی بھی صحیح سمت پر چلتی رہے۔۔۔
لیکن کچھ لوگ کراس اور ناپسند سے دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں۔۔۔
حالانکہ ایسی باتوں کو دل پر نہیں لینا چاہیئے۔۔۔ ۔
لیکن شاید اب میں دل پہ لے رہا ہوں۔۔اور دل پہ لینے کی وجہ سے میرا دل چاہا رہا ہے کہ میں غدار بنوں۔۔۔
پھر شاید میں ہر بات پر کراس دینے کےلیئے قابلِ قبول ہو جاؤں۔۔:)
تو پھر خوش آمدید کے مراسلوں پر یہ تحفہ شاید غلطی سے دیتے ہوں گے۔ کہ وہاں تو کوئی بحث درکار نہیں ہوتی؟؟؟
images_zpse5dd6641.jpg
 
کاشفی

محفلین
تو پھر خوش آمدید کے مراسلوں پر یہ تحفہ شاید غلطی سے دیتے ہوں گے۔ کہ وہاں تو کوئی بحث درکار نہیں ہوتی؟؟؟
images_zpse5dd6641.jpg
شاید مے بی۔۔لیکن اس سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔اگر کہیں ایسا ہوا ہے تو اس کی نشاندہی اسی جگہ ہونی چاہیئے تھی بروقت۔۔تاکہ درستگی بھی ٹائم پر ہوجاتی۔۔لیکن اب تو اس کا ذکر کرنا بھی بےفائدہ ہے۔۔۔
لیکن میں نے کس کو غیرمتفق کہہ دیا خوش آمدید والی لڑی میں۔۔۔۔:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
خود آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا۔۔۔ ۔
ہاں کچھ میرے بھی دشمن ہیں یہاں جو اکثر مجھے کراس کے میڈل سے بے دریغ نوازتے رہتے ہیں۔ وہ بھی نصیحت پکڑیں اور لوگوں کی دل آزاری سے بچیں۔
میری درجہ بندی کی ٹوکری میں سارے کے سارے کراس انہیں کے ہدیہ کردہ ہیں۔
ایسی کوئی بات نہیں۔ دشمنی میں تو سب کچھ جائز ہوتا ہے۔ آپ کو تو اپنے دشمنوں کا شکرگزار ہونا چاہیئے کہ وہ آپ کو غم سہنے کے قابل بنا رہے ہیں۔
ویسے بھی عینی والی بات ہے، کہیں بھی "غلط کراس" نہیں دیا!
 
ابن رضا

لائبریرین
ہدیہ قبول فرمائیں۔۔اور اسی طرح مسکراتے رہیں۔۔
بات پوری نہ کرنے کی وجہ سے غیرمتفق کلکا۔۔۔
میں نے کس کو غیرمتفق دیا ہے خوش آمدید میں کچھ اس بارے میں تبصرہ ہوجائے۔۔
ناں جی ہمیں تومزید ڈوز درکار نہیں
images_zpse5dd6641.jpg
کی۔ آج کے لیے ایک ہی کافی ہے۔ افاقہ نہ ہو تو پھر رجوع کریں گے
 
کاشفی

محفلین
ناں جی ہمیں تومزید ڈوز درکار نہیں
images_zpse5dd6641.jpg
کی۔ آج کے لیے ایک ہی کافی ہے۔ افاقہ نہ ہو تو پھر رجوع کریں گے
بات تو مکمل کرنی چاہیے تا کہ غلط فہمیاں اور کراس گیویاں کم ہوں۔۔۔
کراس دینے والے نے کس خوش آمدید میں کراس دی ہے۔۔نشاندہی کریں۔۔
:)
 
Top