مراسلہ ڈھونڈیے

محمدصابر

محفلین
یہ کھیل مراسلہ ڈھونڈنے کا ہے۔اس میں آپ کوئی بھی مراسلہ جو کم ازکم چھ ماہ پرانا ہو۔ اس کے بارے میں کچھ اشارات دیں گے۔ ڈھونڈنے والا دھاگے کا نہیں مراسلے کا ربط ڈھونڈ کر یہاں لگائے گا۔ جو پہلے لگائے گا وہی جیت جائے گا
پھر وہ نیا مراسلہ ڈھونڈنے کے لئے اشارے دے گا۔
قوانین کے مطابق
۱۔ ان مذہبی و سیاسی مراسلوں کا یہاں داخلہ منع ہے۔جن کے دھاگے مقفل ہوئے یا مقفل ہونے کے قریب بھی گئے۔ (ویسے یہ ایک ہی قانون ہے جو ہر صورت لاگو کرنے کی کوشش کی جائے گی۔)
۲۔منتظمین کی شرکت منع ہے۔ (دھاگہ شروع ہونے سے پہلے ہی بند کروانے کا ارادہ ہے:grin:)
۳۔ مراسلہ دلچسپ ہو تو کیا ہی بات ہے۔

پہلا مراسلہ دینا مشکل اس لئے ہو رہا ہے کہ میرا کوئی بھی مراسلہ چھ ماہ سے پرانا نہیں ہے۔
لیکن شروع کرنے کے لئے ایک نئے مراسلے کا اشارہ ہے کہ اس مراسلے میں لیزر سے مچھر مارنے والی مشین کا ذکر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن شرائط میں تو لکھا ہے کہ " ۲۔منتظمین کی شرکت منع ہے۔ " تو آپ کیسے ڈھونڈ رہے ہیں۔
 
میں سمجھا کہ منتظمین سے مراد اس خطے کے ناظمین سے ہے۔ خیر اب تو غلطی ہو ہی گئی ہے تو آئندہ بھی کروں گا ہی۔
 

محمدصابر

محفلین
مجھے قوی امید تھی کہ منتظمین میں سے کوئی یہ قانون توڑے گا۔ اس لئے قانون لکھ دیا تاکہ سندرہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
 

محمدصابر

محفلین
کھیل کھیل آپ نے کیا کیا رشتے پیش کیے ہیں یہ مراسلہ ملنے کے بعد پتہ چل جائے گا۔ جو جیتے گا اس کو آپکا 138 بار مرمت کیا گیا الیکٹرا بھی ساتھ انعام میں دیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ الیکٹرا تو آخری بار ایک کباڑیا خرید کر لے گیا تھا، ساتھ میں اس کو دو سو روپے بھی دینے پڑے تھے۔
 

محمدصابر

محفلین
میں اس الیکٹرا کی بات نہیں کر رہا جو آپ نے 805 بار مرمت کروایا تھا میں بعد والے الیکٹرا کی بات کررہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی بعد میں آنے والا بھی ابھی تک الیکٹریشن کے پاس ہی پڑا ہے۔ کمپنی اس میں پکچر ٹیوب لگانا ہی بھول گئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک امیدوار آیا تھا لیکن یہ ٹی وی اس سائیکل پر پورا نہیں آیا، اور دوبارہ وہ آیا ہی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے ہی مال مفت والا معاملہ۔ جب کوئی اگلا رکن کوئی مقابلہ جیتے گا، تو وہ اس کو دینا پڑے گا۔
 

محمدصابر

محفلین
مجھے تو لگتا ہے وہ حسینہ نیلم پری اب شاید بوڑھی ہو چکی ہے جس کا رشتہ آپ نے محفل پر پیش کیا تھا اس لئے کوئی اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں ہے۔
 
Top