مراسلے میں کسی اور صفحے کا ربط کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

ربط کاپی کیجیے۔
کمنٹ باکس کی ٹول بار میں دائیں جانب سے ساتواں آئکون کلک کیجیے۔
ربط پیسٹ کیجیے اور "داخل کریں" پر کلک کر دیں۔
 
زیک

مسافر
  1. اگر آپ ربط مراسلہ لکھنے والے ٹیکسٹ باکس میں کاپی کریں گی تو خود بخود وہ کلک ایبل لنک میں بدل جائے گا۔ ایسا صرف اس صورت میں ہو گا اگر آپ رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کر رہے ہیں۔ اکثر ربط کے پیج کا عنوان بھی خودکار طریقے سے شامل ہو جاتا ہے۔
  2. آپ ٹیکسٹ باکس کے اوپر زنجیر کا بٹن کلک کر کے بھی ربط داخل کر سکتے ہیں۔
  3. اگر طریقہ نمبر 2 میں اپنی مرضی کے الفاظ پر ربط لگانا ہو تو پہلے وہ الفاظ لکھیں۔ پھر انہیں سیلکٹ کر کے زنجیر پر کلک کریں اور ربط شامل کر دیں۔
 
شکیب

محفلین
اور مجھے پوچھنا تھا کہ کسی لفظ پر رکن کو کیسے ٹیگ کیا جاتا ہے... مثلاً
کچھ لوگ چائے کے بنا رہ نہیں سکتے!
اس میں "کچھ لوگ" پر اگر کسی @ رکن کو ٹیگ کرنا ہو تو؟
 
اور مجھے پوچھنا تھا کہ کسی لفظ پر رکن کو کیسے ٹیگ کیا جاتا ہے... مثلاً
کچھ لوگ چائے کے بنا رہ نہیں سکتے!
اس میں "کچھ لوگ" پر اگر کسی @ رکن کو ٹیگ کرنا ہو تو؟
اس کی "جگاڑ" یہ ہے کہ نارمل انداز سے ہی ٹیگ کر کے پوسٹ کریں۔ اور پھر تدوین کر کے نام کی جگہ مطلوبہ لفظ لکھ دیں۔
 
شکیب

محفلین
اس کی "جگاڑ" یہ ہے کہ نارمل انداز سے ہی ٹیگ کر کے پوسٹ کریں۔ اور پھر تدوین کر کے نام کی جگہ مطلوبہ لفظ لکھ دیں۔
کافی ارکان کو یہ کرتے دیکھا ہے، اس کا کوئی سیدھا طریقہ بھی ہوگا شاید... پرانے محفلینز کو پتہ ہوسکتا ہے!
 
فرقان احمد

محفلین
اور مجھے پوچھنا تھا کہ کسی لفظ پر رکن کو کیسے ٹیگ کیا جاتا ہے... مثلاً
کچھ لوگ چائے کے بنا رہ نہیں سکتے!
اس میں "کچھ لوگ" پر اگر کسی @ رکن کو ٹیگ کرنا ہو تو؟
رکن کے اوتار پر رائٹ کلک کر نے کے بعد 'کاپی لنک لوکیشن' پر کلک کریں اور مطلوبہ لفظ یا الفاظ کو سیلیکٹ کر کے 'ربط شامل کریں' پر ایک اور کلک فرما دیں۔
 
Top