مرحوم کی یاد میں (پارٹ 2)

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مزیدار تحریر۔۔۔ کچھ ایسے ہی بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ واقعات میرے ساتھ بھی گذرے ہیں موٹر سائیکل کے حوالے سے۔۔خوب یاد دلایا :)
بلا تکلف لکھ ڈالیے
نہیں تو مجھے بتا دیجئے میں الفاظ کا برقع پہنا دیتا ہوں
مگر عوام الناس کی بھلائی کیلئے "محمود الرحمن ریسنگ رپورٹ" کو منظر عام پر آنا چاہیے
 
واہ جی واہ خوب کھیلا ہے لفظوں سے ..... زبان و بیان کی سادگی، روانی اور شگفتگی نے تحریر کو بہت پرلطف بنا دیا ہے .واقعہ نگاری میں اپ بھی کسی پطرس سے کم نہیں ہیں :) الله کرے زور قلم اور زیادہ ..شریک کرنے کا شکریہ .
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
واہ جی واہ خوب کھیلا ہے لفظوں سے ..... زبان و بیان کی سادگی، روانی اور شگفتگی نے تحریر کو بہت پرلطف بنا دیا ہے .واقعہ نگاری میں اپ بھی کسی پطرس سے کم نہیں ہیں :) الله کرے زور قلم اور زیادہ ..شریک کرنے کا شکریہ .
اسے کہتے ہیں حق حلال کا تبصرہ:happy::blushing::blushing:
:grin::grin: بہت شکریہ اس بہترین تبصرے کیلئے:grin::grin:
 
اسے کہتے ہیں حق حلال کا تبصرہ:happy::blushing::blushing:
:grin::grin: بہت شکریہ اس بہترین تبصرے کیلئے:grin::grin:
اپ نے واقعی بہت اچھا لکھا ہے . ہمارے خیال میں گستاخانہ ،عامیانہ پن سے پاک مزاح ہی اس کے خالص ہونے کی دلیل ہے .اور آپکی تحریر سے یہ عیاں ہے .ورنہ یہاں تو زبردستی ہنسنے ہنسانے کی کوشش میں لوگ کیا سے کیا لکھ جاتے ہیں .ہنسی پھر بھی نہیں آتی :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اپ نے واقعی بہت اچھا لکھا ہے . ہمارے خیال میں گستاخانہ ،عامیانہ پن سے پاک مزاح ہی اس کے خالص ہونے کی دلیل ہے .اور آپکی تحریر سے یہ عیاں ہے .ورنہ یہاں تو زبردستی ہنسنے ہنسانے کی کوشش میں لوگ کیا سے کیا لکھ جاتے ہیں .ہنسی پھر بھی نہیں آتی :)
بالکل بجا ، ہزاروں فیصد متفق
کچھ ایسا ہی طنز قبلہ استاد جی نے بھی کیا ہے
"غالبؔ نبود شیوہ من قافیہ بندی
ظلمے است کہ بر کلک و ورق می کنم امشب"

کسی نے پہلی بار رسمی تعریف سے لتھڑا تبصرہ کرنے کی بجائے حق حلال کی داد دی ہے
غالبؔ جونیئر موگیمبو سے بھی زیادہ خوش ہوا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ چھوٹاغالبؔ صاحب! کمال کرتے ہو۔:best: بہت ہی شگفتگی سے بھر پور تحریر ماشاءاللہ۔ پڑھ کر مزا آگیا۔:great: ویسے اک بات ہے کہ دھنوٹ کے کتے اناڑی ڈرائیور کو پہچانتے ہیں مگر رینٹ آ موٹر سائیکل والے نہیں۔ :haha:
 

S. H. Naqvi

محفلین
کچھ خاص نہیں ہے، بالکل موضوع سے ہٹ کرتحریر ہے،عالم ارواح سے پطرس کی روح بھی اس فنکاری پر حیران ہو رہی ہو گی، نام مرحوم کی یاد میں اور کہانی کہیں کی کہیں۔۔۔۔۔۔۔! نہ مرحوم کی یاد والا پلاٹ اور نہ ہی وہ حالات۔۔۔۔۔! ہاں اتنے رعایتی نمبر دیئے جا سکتے ہیں کہ مرحوم کی یاد والی منظر نگاری کرنے کی ایک اچھی کوشش تھی۔ مزاح بھی تھا مگر اتنا کہ مزاح کہلایا جا سکے:) مزاح نگاری سے زیادہ افسانہ نگاری تھی، اتنی جلدی بھلا کوئی موٹر سائیکل چلانا سیکھ سکتا ہے:rolleyes: خیر کوشش اچھی تھی اور مزید اچھی ہو جاتی جب آپ مرحوم کی یاد کی پیروی کرتے ہوئے موٹر بائک کو اپنے ہاتھوں سے کسی بڑے پل پر سے کسی چھوٹے نالے میں پھینک دیتے۔۔۔۔۔۔!بجائے اسکے کہ وہ آپکو پھینکتا;)
کیوں شاہ جی اب ٹیگ کرنا بھولیں گے:grin:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے یار
موٹر سائیکل دانی لایا تھا:idontknow: ، ویسے میں کونسا شکل سے اچکا لگتا ہوں:-P ، دے تو مجھے بھی دیتے مگر چلاتا کیسے:laugh:
اور یہ میں نے وضاحت سے بتایا ہی ہے کہ دانی تو پکا گاہک ہے ان کا:snail:

اسلم رئیسانی صاحب ہوتے تو کہتے :۔ "کتا ، کتا ہی ہوتا ہے ، دھنوٹ کا ہو چاہے ملتان کا":jokingly:
ھا ھا ھا۔۔۔ ویسے دل مت چھوٹا کیجیئے۔ میں بھی سوچی بیٹھا ہوں کہ جب تک موٹر سائیکل چلانا سیکھ نہ لوں۔ اس پر ڈرائیوری نہ کروں گا۔ :ROFLMAO:
 

S. H. Naqvi

محفلین
واہ جی ہمارے اتنی محنت سے لکھے گئے تنقیدی تبصرے کو آپ نے پرمزاح قرار دے دیا:cool: خیر کوئی بات نہیں لکھاری اور تنقید نگارکی آپس میں کہاں بنتی ہے حالانکہ یہ تنقید نگار ہی ہوتا ہے جو لکھاری کو اچھا لکھاری بناتا ہے:)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کیوں شاہ جی اب ٹیگ کرنا بھولیں گے:grin:

ھاھاھاھاھا
جی نہیں سرکار:laugh:
میری توبہ ، میرے اجداد کی توبہ:rollingonthefloor:
میں سب سے پہلے آپ کو ٹیگ کرنے کوشش کروں گا:notworthy:

(مگر مصیبت آپ کا آئی ڈی ہے، انگلش میں ہے تو ٹیگ کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اردو میں ہوتا تو سب سے پہلے پیر سائیں کو ہی ٹیگ کیا جاتا۔
نام کریں اردو میں پھر دیکھیں آپ کو میں کیسا مصروف کرتا ہوں:party: )
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ھا ھا ھا۔۔۔ ویسے دل مت چھوٹا کیجیئے۔ میں بھی سوچی بیٹھا ہوں کہ جب تک موٹر سائیکل چلانا سیکھ نہ لوں۔ اس پر ڈرائیوری نہ کروں گا۔ :ROFLMAO:
اوہ۔۔۔۔
یعنی کہ مجھے اپنی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کا بھی ذکر کرنا چاہیے تھا
عوام تو ابھی بھی عبرت پکڑنے سے انکاری ہے:laugh:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
واہ جی ہمارے اتنی محنت سے لکھے گئے تنقیدی تبصرے کو آپ نے پرمزاح قرار دے دیا:cool: خیر کوئی بات نہیں لکھاری اور تنقید نگارکی آپس میں کہاں بنتی ہے حالانکہ یہ تنقید نگار ہی ہوتا ہے جو لکھاری کو اچھا لکھاری بناتا ہے:)
:laugh::laugh::laugh:
میں گنگنا رہا ہوں

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں
:laugh::laugh::laugh:

ویسے آپس کی بات ہے تنقید نگاروں میں اتنی ہوا ہوتی تو خود نہ اچھا لکھ لیتے:laugh::laugh:یہ تو بس ساڑ مارنے کا ایک جائز راستہ ہے:laugh::laugh:
 

S. H. Naqvi

محفلین
زہے نصیب۔۔۔۔! مگر مصروفیت تو پہلے ہی بہت ہے سو ہم خود ہی آپکو ڈھونڈ لیا کریں گے اور پہنچ جایا کریں گے تنقید کی لٹھ لے کرخدائی خدمتگار کی طرح۔۔۔۔۔۔۔۔! بس اب آپ ایک کام کریں اگر ممکن ہو تو، مرحوم کی یاد والا پلاٹ لےکر ایک عدد موٹر سائیکل لیں اور لکھ ڈالیں اسکا پارٹ ٹو تاکہ ہم کو پیر آف بخارا کی کرامت کا کچھ بہتراندازہ ہو سکے۔۔۔۔۔!
 

S. H. Naqvi

محفلین
نہ جی نہ، اللہ معاف کرے ایسی ویسی کوئی گل نہیں ہے جی:cautious: اگر تنقید نگار یہ کام چھوڑ کر لکھنا شروع کر دیں تو تنقید نگاری کون کرے گا جی اور پھر نوآموز تحریریں پختہ کیسے ہوں گی سرکار۔۔۔۔۔! بس ہر ایک کا اپنا شعبہ ہوتا ہے نا جی تو کیوں کسی اور کے فنڈے میں ٹانگ اڑائے بندہ۔۔۔۔! آپ محسوس نہ کریں جی بس حوصلے سے برداشت کریں جی، جب ہر طرف سے تعریف کے ڈونگرے برس رہے ہوں تو ایسے میں تنقید بہت بری لگتی ہے مگر کوئی گل نہیں جی ایک تو آپ کا ظرف بہت بڑا ہے جی اسلیے ہم نے چند الفاظ لکھنے کی ہمت کی دوسرا جی کونین کی گولی سمجھ کر نگل لیں انشا اللہ افاقہ ہو گا:)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
زہے نصیب۔۔۔ ۔! مگر مصروفیت تو پہلے ہی بہت ہے سو ہم خود ہی آپکو ڈھونڈ لیا کریں گے اور پہنچ جایا کریں گے تنقید کی لٹھ لے کرخدائی خدمتگار کی طرح۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔! بس اب آپ ایک کام کریں اگر ممکن ہو تو، مرحوم کی یاد والا پلاٹ لےکر ایک عدد موٹر سائیکل لیں اور لکھ ڈالیں اسکا پارٹ ٹو تاکہ ہم کو پیر آف بخارا کی کرامت کا کچھ بہتراندازہ ہو سکے۔۔۔ ۔۔!
نہ میری عقیدت کا مزید امتحان لیں سرکار

اول تو زمانہ جدید ہو گیا ہے
دوم کہ پلاٹ وہی لے لوں تو اس سے کہیں بہتر ہے کہ مرحوم کی یاد میں اصلی ٹائپ کروں اور ہر جگہ جہاں سائیکل لکھا ہو وہاں موٹر بھی لکھتا جاؤں
تین یہ کہ نقالی کر کے چھوٹے غالبؔ کے نام کو بٹہ لگانے سے بہتر ہے میں شرافت سے اسی گندے نالے میں ڈوب مروں:ROFLMAO:

مزید یہ کہ میں مزاح ٹھونسنے کا قائل نہیں ، یوسفی وغیرہم کی طرح
پیچھے ذکر ہو چکا ہے کہ پطرس اور کرنل محمد خان صاحب کے مرید ہیں، جو حقیقت ہوتی ہے اسی کو ہو بہو لکھ ڈالتے ہیں
بھرتی کے الفاظ سے مزاح لکھنا میرے بس کی بات نہیں:wasntme:

کرامات دیکھنے کے شوقین ہیں تو وہ بہت ہیں ، آپ بس ہاتھ میں تنقیدی ڈنڈا تھامے اپنی کھوجیانہ صلاحیتیں کام میں لائیں:laugh:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ٹوٹی ہوئی ہڈیاں۔۔۔ سئیں موٹر سائیکل تے فٹبال کھیڈ رئے سو:laugh:
ڈارون دا ککھ نہ راہوے
آہدا ہئی جو باندر ساڈے ڈاڈے پرڈاڈے ہَن
میں نے سوچا کیا معلوم سچ ہی کہہ گیا ہو
بس اپنے اندر ایک بندر کی تلاش نے یہ حال تو کرنا ہی تھا:rollingonthefloor:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ محسوس نہ کریں جی بس حوصلے سے برداشت کریں جی، جب ہر طرف سے تعریف کے ڈونگرے برس رہے ہوں تو ایسے میں تنقید بہت بری لگتی ہے مگر کوئی گل نہیں جی ایک تو آپ کا ظرف بہت بڑا ہے جی اسلیے ہم نے چند الفاظ لکھنے کی ہمت کی دوسرا جی کونین کی گولی سمجھ کر نگل لیں انشا اللہ افاقہ ہو گا:)

نہ سائیں نہ
ہماری برداشت پہ شک شبہ نہ کریں:ohgoon:
اللہ کا شکر ہے ، کہ اپنا خون پہچانتے ہیں اور اپنوں کیلئے ہم نے سات خون معاف کیئے ہوئےہیں
بس آپ آتے رہا کریں ، بے شک جتنے مرضی تنقید نما ڈنڈے مار لیا کریں
چشمِ ما روشن دلِ ما شاد:)
 
Top