مرد ہو کر ۔۔۔

حسینی

محفلین
ا
ہمارے معاشرے میں مردانگی کے عجیب معیار مقرر ہیں نجانے یہ کہاں سے مستعار لیے گئے ہیں لیکن یہ جانے مانے قوانین بن چکے ہیں ہم اکثر اس قسم کے جملے سنتے ہیں :

’’ تم مرد ہو کر عورتوں کی طرح رو رہے ہو؟ ‘‘

’’ تو مرد ہو کر ڈر رہا ہے یار ؟‘‘

’’ارے تم مرد ہو کر خود کھانا پکاتے ہو؟ ‘‘

تحریر : ام نورالعین
بالکل بجا ہے بہنا۔۔۔
لیکن ان باتوں میں ایک نوع حقیقت بھی ہے۔
مرد اور عورت کے رونے میں فرق ہے۔۔۔ عورت نازک مزاج ہوتی ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونا شروع کر دیتی ہے۔۔
جبکہ اللہ تعالی نے مرد کا دل مضبوط بنایا ہے لہذا مرد عام طور پر کم ہی روتا ہے۔ مرد میں برداشت کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔۔
لہذا جب کوئی مرد چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونا شروع کرے تو بولا جاتا ہے : ’’ تم مرد ہو کر عورتوں کی طرح رو رہے ہو؟ ‘‘

ڈر بھی اسی طرح ہے۔۔۔

ہاں البتہ کھانا پکانے کے حوالے سے کہوں گا کہ عورت سے زیادہ مرد اچھا کھانا پکاتے ہیں۔۔۔ دنیا کے بڑے بڑے کوک مرد ہیں۔
 
میں ایسے معیار کو نہیں مانتا:cool:
آنسو بھی بہا لیتا ہوں:crying3: (یہ الگ بات ہے کہ انتہائی جذباتی کیفیت کے سوا میرے آنسو نہیں نکلتے):soldier:
کسی کے بانس پر چڑھانے سے میں وہ کام نہیں کر سکتا جو مجھے پسند نہ ہو مثلاً سگرٹ پینا:nottalking:
ایک دو کھانے بھی پکا لیتا ہوں(حالانکہ میں کبھی بھی شادی شدہ نہیں رہا):p
 
ا
بالکل بجا ہے بہنا۔۔۔
لیکن ان باتوں میں ایک نوع حقیقت بھی ہے۔
مرد اور عورت کے رونے میں فرق ہے۔۔۔ عورت نازک مزاج ہوتی ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونا شروع کر دیتی ہے۔۔
جبکہ اللہ تعالی نے مرد کا دل مضبوط بنایا ہے لہذا مرد عام طور پر کم ہی روتا ہے۔ مرد میں برداشت کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔۔
لہذا جب کوئی مرد چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونا شروع کرے تو بولا جاتا ہے : ’’ تم مرد ہو کر عورتوں کی طرح رو رہے ہو؟ ‘‘
میری تحریر کا بنیادی موضوع یہ نہیں تھا لیکن خیر ۔۔۔

مجھے اس بات سے اتفاق نہیں کہ مردوں کا رونا کمزوری ہے ۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ غزوات اسلام میں شریک رہے ، جری مجاہد اور غازی تھے لیکن کثرت گریہ کے لیے مشہور ہیں ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تلاوت قرآن کے وقت اتنا روتے کہ مصحف بھیگ جاتا ۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان کے فراق میں اتنے ملول رہتے کہ مسجد نبوی میں اذان نہ دے پاتے تھے ۔ بہت سالوں بعد ایک بار نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائش پر اذان کہنی شروع کی تو اتنا روئے کہ ہچکیاں بندھ گئیں ۔
جبکہ اللہ تعالی نے مرد کا دل مضبوط بنایا ہے لہذا مرد عام طور پر کم ہی روتا ہے۔ مرد میں برداشت کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔۔

اگر مردوں کے نقطہ نظر سے ہٹ کر دیکھیں تو یہاں مسئلہ دل کا نہیں ہے ۔ بے چارے مردوں کے آنسووں والے غدود کمزور ہوتے ہیں ،مزید کہوں تو مرد آنسو بہا کرکینہ دھو نہیں سکتے ،سنبھال کر رکھ لیتے ہیں ۔ اسی لیے دنیا کی جیلیں مردوں سے بھری ہیں :giggle:
 
حسینی

محفلین
رونے میں فرق ہے۔۔۔
اللہ کے حضور رونا یقینا سب سے بڑی عبادت ہے۔۔۔ یہ ہمارا موضوع ہی نہیں ہے۔
لیکن لوگوں کے سامنے رونا۔۔۔ وہ بھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر۔۔۔ یہ یقینا عورتوں کا شیوہ ہے۔۔
 
میں ایسے معیار کو نہیں مانتا:cool:
آنسو بھی بہا لیتا ہوں:crying3: (یہ الگ بات ہے کہ انتہائی جذباتی کیفیت کے سوا میرے آنسو نہیں نکلتے):soldier:
کسی کے بانس پر چڑھانے سے میں وہ کام نہیں کر سکتا جو مجھے پسند نہ ہو مثلاً سگرٹ پینا:nottalking:
ایک دو کھانے بھی پکا لیتا ہوں(حالانکہ میں کبھی بھی شادی شدہ نہیں رہا):p
متفق۔ یہ معیار ہے ہی افسانوی ۔ نارمل انسانوں میں ایسی فولادی آنکھیں نہیں ہوتیں جو کبھی نم نہ ہوں !
 
رونے میں فرق ہے۔۔۔
اللہ کے حضور رونا یقینا سب سے بڑی عبادت ہے۔۔۔ یہ ہمارا موضوع ہی نہیں ہے۔
لیکن لوگوں کے سامنے رونا۔۔۔ وہ بھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر۔۔۔ یہ یقینا عورتوں کا شیوہ ہے۔۔
بہت سی عورتیں بھی کبھی سب کے سامنے نہیں روتیں پیاز کاٹنے کے بہانے یا واش روم میں جا کر رو لیتی ہیں ۔ مردوں اور عورتوں ہر دو اصناف میں دونوں طرح کے انسان ہوتے ہیں ۔ جو مثالیں میں نے دیں وہ حضرات لوگوں کے سامنے ہی روتے تھے جبھی کثرت گریہ کے لیے مشہور تھے ۔ موذن سب کے سامنے ہی ہوتا ہے ۔
 
میرا مطلب وہی ہے کہ مرد بہت کم اور اعلی مقاصد کے لیے روتا ہے۔۔
جبکہ عورت چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونا شروع کرتی ہے۔۔
 
بس مذہب نے ایسا بیزار کیا خود سے کہ اب وہ خود اس کا جواب دہ ہے
65561_10151376931699891_2081928995_n.jpg
 
Top