مریخ پر غروب آفتاب کا منظر

سید ذیشان

محفلین
117988main_image_feature_347_ys_4.jpg

ربط
 
سویدا

محفلین
ویسے میرا ایک سوال ہے شاید احمقانہ سا ہو یا طالب علمانہ
اس قسم کی تصویر واقعی مستند ہے یا نہیں اس کو جاننے کا کیا ذریعہ اور طریقہ ہے ہمارے پاس
یا ایمان بالغیب لائے بغیر کوئی چارہ نہیں ؟
 
نایاب

لائبریرین

http://www.nasa.gov/multimedia/imagegallery/image_feature_347.html
Sunset on Mars
On May 19, 2005, NASA's Mars Exploration Rover Spirit captured this stunning view as the Sun sank below the rim of Gusev crater on Mars. This Panoramic Camera mosaic was taken around 6:07 in the evening of the rover's 489th Martian day, or sol.
 
سویدا

محفلین
میں نے یہ پڑھ لیا تھا لیکن میرا سوال اب بھی برقرار ہےیہی تو پوچھا کہ اس کا کیا ثبوت ہے صرف یہ تحریر یا یہ ناسا نے کہا ہے اس لیے میں مان لوں
 
ناسا امریکہ کا ہے ۔ مان لینا بہتر ورنہ زبردستی منوا لینا ہے فواد صاحب نے
 
عثمان

محفلین
میں نے یہ پڑھ لیا تھا لیکن میرا سوال اب بھی برقرار ہےیہی تو پوچھا کہ اس کا کیا ثبوت ہے صرف یہ تحریر یا یہ ناسا نے کہا ہے اس لیے میں مان لوں
ناسا کو اس سلسلے میں کوئی ثبوت دینے کی ضرورت نہیں۔ وہ اپنی تحقیق کے واسطے اس طرح کے کام جاری رکھتے ہیں چاہے کسی کے یقین پر گراں گزرے نہ گزرے۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
اس دھاگے کو دیکھ کر مجھے حال ہی میں ٹو ئِٹر پر کثرت سے شیئر کی جانے والی یہ تصویر یاد آ گئی ہے، جس میں مریخ سے جادۂ شیر (Milky Way) کے حیرت انگیز نظارے کی جھلک موجود ہے:
Breathtaking view of the Milky Way from Mars
mars_milky_way.jpg

(اعلانِ دستبرداری: Milky Way کا اردو ترجمہ میں نے اردو وِکیپیڈیا سے دیکھ کر کیا ہے۔)
 
یوسف-2

محفلین
سویدا!
اس وقت سائنس ایند ٹیکنالوجی (بالخصوص اسپیس سائنس) پر امریکہ بہادر کا ”کلی قبضہ“ ہے۔ وہ غلط کہے یا صحیح، ہم امت مسلمہ اس ”پوزیشن“ میں نہین ہیں کہ ان کے بیان کی تصدیق یا تردید کرسکیں۔ اور ہمیں ”ضرورت“ بھی نہیں ہے کہ ہم ان کے کسی دعویٰ کی تصدیق یا تردید کریں۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود سائنس و ٹیکنالوجی کا علم حاصل کریں تاکہ آنے والے کل میں گزرے ہوئے کل کی طرح ہم بھی عصری علوم کے ماہر بن جائیں۔ پھر ہم اس قابل ہوں گے کہ ان کے دعویٰ کی تائید یا تردید کرسکیں۔

ویسے امریکی قوم جتنی جھوٹی ہے، اس کا اندازہ ان کے اجتماعی معمولات زندگی اور دیگر اقوام (بالخصوص) کے ساتھ ان کے تعلقات کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ ان کے بہت سے ”عالمی جھوٹ“ آشکارا ہوچکے ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ دنیا کا ”بدمعاش حکمران“ بنا ہوا ہے۔ لہٰذا کمزور اقوام ان کے عالمی جھوٹ پر بھی انہیں کچھ کہنے کی پوزیشن مین نہیں ہیں۔ لیکن تاریخ میں تو یہ ریکارڈ ہو ہی رہا ہے کہ امریکہ کیا ہے۔ اور یہ سدا ”حکمران“ رہ بھی نہیں سکتا۔ ہر عروج کو زوال ہے۔ کبھی ایران، روم عالمی طاقتیں تھیں۔ پھر برطانیہ کا سورج کبھی غروب نہین ہوتا تھا۔ سویت یونین کا ”عبرات ناک زوال“ تو ہم میں سے بیشتر کا آنکھوں دیکھا ہے۔ کیا امریکہ بہادر پر زوال نہین آئے گا؟؟؟
 
سید ذیشان

محفلین
ویسے میرا ایک سوال ہے شاید احمقانہ سا ہو یا طالب علمانہ
اس قسم کی تصویر واقعی مستند ہے یا نہیں اس کو جاننے کا کیا ذریعہ اور طریقہ ہے ہمارے پاس
یا ایمان بالغیب لائے بغیر کوئی چارہ نہیں ؟

اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ مریخ گاڑی بنائیں اور مریخ کی جا کر تصویریں لیں اور دیکھیں کی ناسا کی مریخ گاڑیاں (سپرٹ، اپرچونٹی، فینکس وغیرہ) وہاں موجود ہیں یا نہیں۔

آسان طریقہ یہ ہے کہ چونکہ یہ تصویر ناسا نے جاری کی ہے تو ہم یہ معلوم کریں کہ دنیا کے باقی سائنسدان کیا اس ادارے کو مستند سمجھتے ہیں؟ اور اگر سمجھتے ہیں تو پھر ہمیں بھی ماننا پڑے گا۔
ویسے اس میں نہ ماننے والی کیا بات ہے؟
 
سید ذیشان

محفلین
سویدا!
اس وقت سائنس ایند ٹیکنالوجی (بالخصوص اسپیس سائنس) پر امریکہ بہادر کا ”کلی قبضہ“ ہے۔ وہ غلط کہے یا صحیح، ہم امت مسلمہ اس ”پوزیشن“ میں نہین ہیں کہ ان کے بیان کی تصدیق یا تردید کرسکیں۔ اور ہمیں ”ضرورت“ بھی نہیں ہے کہ ہم ان کے کسی دعویٰ کی تصدیق یا تردید کریں۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود سائنس و ٹیکنالوجی کا علم حاصل کریں تاکہ آنے والے کل میں گزرے ہوئے کل کی طرح ہم بھی عصری علوم کے ماہر بن جائیں۔ پھر ہم اس قابل ہوں گے کہ ان کے دعویٰ کی تائید یا تردید کرسکیں۔

ویسے امریکی قوم جتنی جھوٹی ہے، اس کا اندازہ ان کے اجتماعی معمولات زندگی اور دیگر اقوام (بالخصوص) کے ساتھ ان کے تعلقات کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ ان کے بہت سے ”عالمی جھوٹ“ آشکارا ہوچکے ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ دنیا کا ”بدمعاش حکمران“ بنا ہوا ہے۔ لہٰذا کمزور اقوام ان کے عالمی جھوٹ پر بھی انہیں کچھ کہنے کی پوزیشن مین نہیں ہیں۔ لیکن تاریخ میں تو یہ ریکارڈ ہو ہی رہا ہے کہ امریکہ کیا ہے۔ اور یہ سدا ”حکمران“ رہ بھی نہیں سکتا۔ ہر عروج کو زوال ہے۔ کبھی ایران، روم عالمی طاقتیں تھیں۔ پھر برطانیہ کا سورج کبھی غروب نہین ہوتا تھا۔ سویت یونین کا ”عبرات ناک زوال“ تو ہم میں سے بیشتر کا آنکھوں دیکھا ہے۔ کیا امریکہ بہادر پر زوال نہین آئے گا؟؟؟

غلط جواب!

اس تصویر کا امت مسلمہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق امت سائنس کیساتھ ہے اور ان کو اس تصویر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تو اس لئے یہ مستند ٹہری۔

باقی رہی امریکہ کی بدماشی وغیرہ، تو یہ سیاسی دھاگہ نہیں ہے۔ اگر اس فورم کا معیار برقرار رکھنا ہے تو بلا وجہ ہر دھاگے میں سیاست نہ گھسایا کریں۔
اتنی خوبصورت تصویر کا مزا کرکرا کر دیا ہے۔
 
ظفری

یوسف صاحب ۔۔۔۔ آپ بھول گئے کہ کبھی مسلمانوں کو بھی عروج حاصل تھا ۔ عبرت ناک زوالوں میں اندلس کی تاریخ پر بھی نظرِ ثانی کرلیں ۔ :)
اور آپ نے پوری امریکی قوم کو ہی جھوٹا بنا دیا ۔ اگر آپ امریکی پالیسی سازوں سے متنفر ہوکر یہ بات کہہ رہے ہیں ۔ تو آج کے پاکستان کے پالیسی میکرز کو دیکھ کہ پاکستانی قوم کے بارے میں کیا رائے دیں گے ۔؟ :idontknow:
 
یوسف-2

محفلین
یوسف صاحب ۔۔۔ ۔ آپ بھول گئے کہ کبھی مسلمانوں کو بھی عروج حاصل تھا ۔ عبرت ناک زوالوں میں اندلس کی تاریخ پر بھی نظرِ ثانی کرلیں ۔ :)
اور آپ نے پوری امریکی قوم کو ہی جھوٹا بنا دیا ۔ اگر آپ امریکی پالیسی سازوں سے متنفر ہوکر یہ بات کہہ رہے ہیں ۔ تو آج کے پاکستان کے پالیسی میکرز کو دیکھ کہ پاکستانی قوم کے بارے میں کیا رائے دیں گے ۔؟ :idontknow:
ہا ہا بہت خوب۔ بالکل درست نشاندہی کی ہے۔ ویسے اسی جواب میں، مَیں یہ لکھ چکا ہوں کہ ۔۔۔ گزرے ہوئے کل کی طرح ہم بھی عصری علوم کے ماہر بن جائیں ۔۔۔۔ یعنی کبھی ہم بھی عصری علوم میں ماہر اور دنیا میں عروج پر تھے۔(اور آج زوال پزیر ہیں)
شاید آپ کو پتہ نہیں ہے کہ دنیا والے پاکستانی قوم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ :eek: یہ پاکستان کے حکمرانوں اور پالیسی میکرز ہی کے کارنامے ہیں جن کی بدولت دنیا بھر میں پاکستانی ”بدنام“ ہیں۔ ۔ ۔ ۔ یہی فارمولا امریکہ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ وہاں کے پالیسی ساز اور حکمران جھوٹے نمبر وَن ہے (آپ کو اس میں کوئی شک تو نہیں ہے نا :D ) پھر ہم اس سو فیصد تعلیم یافتہ امریکی قوم کو ”جھوٹا“ کیوں نہ قرار دیں جو عالمی جھوٹوں کو اپنا حکمران منتخب کرتی ہے۔ پاکستانی قوم تو ہنوز پچاس فیصد بھی تعلیم یافتہ نہیں ہے۔ اور پھر یہاں کے کرپٹ حکمران عموماً دھاندلی سے ہی منتخب ہوتے ہیں۔ امریکہ کی طرح نہیں جہان سو فیصد تعلیم یافتہ عوام کے حقیقی ووٹوں سے ان کے جھوٹے اور مکار حکمران بر سر اقتدار آتے ہیں۔:eek:
 
ساجد

محفلین
دوستانِ گرامی ، ہاتھ ہلکا رکھیں۔ یہ تصویر مریخ کی نہ بھی ہو تو اپنے ذوقِ جمالیات کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈوبتے سورج کے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوں۔
 
غلط جواب!

اس تصویر کا امت مسلمہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق امت سائنس کیساتھ ہے اور ان کو اس تصویر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تو اس لئے یہ مستند ٹہری۔

باقی رہی امریکہ کی بدماشی وغیرہ، تو یہ سیاسی دھاگہ نہیں ہے۔ اگر اس فورم کا معیار برقرار رکھنا ہے تو بلا وجہ ہر دھاگے میں سیاست نہ گھسایا کریں۔
اتنی خوبصورت تصویر کا مزا کرکرا کر دیا ہے۔
zeesh اب یوسف ثانی صاحب نے قدم رنجہ فرما لیا ہے اللہ خیر کرے کہیں یہ دھاگا بھی مقفل نہ ہوجائے کیونکہ موصوف ہر دھاگے کو کمال ہوشیاری سے اپنی مخصوص سوچ کا شکار بنانے میں کافی کہنہ مشق واقع ہوئے ہیں
 
Top