غروبِ آفتاب کی جو تصویر
zeesh نے شیئر کی ہے، وہ سپرٹ (
Spirit) نامی ایک مریخ رووَر (
rover) نے کھینچی تھی۔
26 جنوری،
2010 کو (جب سپرٹ کو مریخ پر کام کرتے ہوئے چھ سال ہو چکے تھے، جبکہ ابتدا میں اسے صرف نوّے مریخی دنوں کے لیے کام کرنا تھا) ناسا نے اعلان کیا کہ سپرٹ کچھ ماہ پہلے نرم مٹی میں دھنسنے کی وجہ سے جامد سٹیشن بن گیا ہے، اور اسے وہاں سے نکالنے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہو چکی ہیں؛ علاوہ ازیں، چند مزید مہینوں کے بعد اپنے شمسی پینلز پر پڑنے والی گرد کے باعث سپرٹ بالکل جواب دے جائے گا۔ اس اعلان کے بعد مشہور ویب کامِک، ایکس کے سی ڈی، پر نیچے موجود
کامِک شائع ہوا تھا:
On January 26th, 2274 Mars days into the mission, NASA declared Spirit a 'stationary research station', expected to stay operational for several more months until the dust buildup on its solar panels forces a final shutdown.)
کامِک کے شائع ہونے کے بعد کئی لوگوں نے ایکس کے سی ڈی کے فورمز پر اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ یہ کامِک پڑھنے کے بعد اداس ہو گئے ہیں۔ میں بھی دھات کی بنی اس گاڑی کے مستقبل کے بارے میں جان کر افسردہ ہو گیا تھا۔
(سپرٹ کے ساتھ ناسا کا آخری رابطہ
22 مارچ،
2010 کو ہوا تھا۔)