مریخ پر غروب آفتاب کا منظر

ساجد

محفلین
جی بالکل، مریخ سے سورج زمین کے مقابلے میں کافی دور ہے۔ اسی وجہ سے چھوٹا نظر آتا ہے۔ اور وہاں فضا کافی گر آلود ہوتی ہے تو اس لئے غروب آفتاب کے بعد اور طلوع آفتاب سے پہلے دو گھنٹے تک کچھ روشنی رہتی ہے۔
zeesh سورج سے فاصلہ بڑھنے سے روشنی کا دورانیہ کم ہونا چاہئے نا کہ زیادہ۔کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے کہ مریخ پر اس کے برعکس ہے ، جبکہ وہاں کی فضا بھی کافی گرد آلود ہے۔
 
فاصلہ بڑھنے سے دورانیہ بڑھے گا ، سفر کرتی روشنی زیادہ وقت فضا میں رہے گی ۔
فضا گرد آلود کا اتنا زیادہ امپیکٹ نہیں ہو گا ۔

ایسا میرا خیال ہے ۔ کیوں بھائی zeesh
:)
 
سید ذیشان

سورج سے فاصلے کا روشنی کے دورانیے کے بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گرد سے اس وجہ سے بڑھتا ہے کہ گرد کے ذرات فضا میں بہت اوپر ہوتے ہیں اور جب سیارے کی سطح پر سورج غروب ہو جائے تب بھی اونچائی پر گرد کے ذرات پر سورج کی روشنی پڑتی ہے جو کہ اس روشنی کو ہر سمت میں منعکس کرتے ہیں۔ یہ اسی طرح کہ جب زمین پر مغرب کی سمت میں بادل ہوں تو سورج غروب ہونے کے بعد بھی کافی روشنی ہوتی ہے کیونکہ بادلوں میں بخارات کے ذرات روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
فاصلہ بڑھنے سے دورانیہ بڑھے گا ، سفر کرتی روشنی زیادہ وقت فضا میں رہے گی ۔
فضا گرد آلود کا اتنا زیادہ امپیکٹ نہیں ہو گا ۔

ایسا میرا خیال ہے ۔ کیوں بھائی zeesh
:)
نہیں بھائی جی ، میں ایسا نہیں سمجھتا۔ سورج روشنی کا منبع ہے اور میرے خیال میں منبع جس قدر دور ہو گا اُسی قدر روشنی کم ہو گی۔ یہاں دو باتیں جمع ہوتی ہیں، 1: روشنی تیز ہے یا کم 2: روشنی کتنی دیر تک مریخ پر رہتی ہے۔ سورج کے دور ہونے سے روشنی کم ہو سکتی ہے اور دورانیے کے حوالے سے zeesh کی گرد سے انعکاس کی بات دل کو لگتی ہے۔ :)
اگر میں غلط سمجھا ہوں تو درستی کر دیجئے۔
 
سورج سے فاصلے کا روشنی کے دورانیے کے بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سورج کی روشنی ہم تک آٹھ منٹ میں پہنچتی ہے ، اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے زریں قول داغا تھا میں نے

چھوڑو جی !!!
یہاں تو کوئی قدر ہی نہیں ہے "سیلف میڈ سائنسدانوں" کی :cowboy:
چل یار آغا وقار کتھے ہور چلئے :whistle:
 
شمشاد

لائبریرین

سانوں وی لے چل نال وے باؤ سوہنی گڈی والیا
(اپنی گڈی تے ہے ناں کہ او وی نئیں؟)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بہت پیارا منظر ہے۔ سبحان اللہ کہنے کو دل کرتا ہے۔ خلائی روبوٹ پر مریخی گرد پڑ رہی ہے اور اس کے آخری دن قریب لگتے ہیں۔
شاکر بھائی یہ روبوٹ اپرچیونٹی ہے جو کئی سالوں سے مریخ کی سطح پر ہے اور اس نے نہ صرف اپنا مشن مکمل کیا بلکہ بہت سی چیزوں کے بارے میں آگاہ کیا اور یہ گرد وقت بوقت طوفانوں کی وجہ سے صاف بھی ہو جاتی ہے اور روبوٹ کی سطح آتی جاتی رہتی ہے۔
حال ہی میں ناسا نے کیوروسٹی نام کا روبوٹ مریخ کی سطح پر بھیجا ہے۔ اور یہ غروب آفتاب والی تصویر غالبا اسی سے لی گئی ہے۔
 
Top