مبارکباد مریم افتخار صاحبہ کو ایم فل مکمل ہونے پر مبارکباد!

فرقان احمد

محفلین
جی جی، وہی، یعنی کہ پالک بنانے سے قبل اسے اچھی طرح پانی سے دھو لیا جائے وگرنہ کیڈمیم کا زہر خلیوں کے سروں کو جراثیم آشنا کر دیتا ہے۔ بولیے، صاحب، بولیے! :) علم و دانش کے موتی بکھیریے اور بکھیرتے چلے جائیے۔ :)
 
آخری تدوین:
کیڈمیم سے متعلق کئی اور پودوں پر ریسرچ ہوئی ہے۔ پالک میں اس کے اثرات کیا ان سے مختلف ہیں؟
نہیں، لیکن میں نے ہیومن سیل لائنز پر کام کرنے کے لیے edible plant سیلیکٹ کیا تھا. پالک میں اثرات پچھلے لٹریچر سے ملتے جلتے ہی ہیں لیکن اس نے باقی ایڈبل پلانٹس کی نسبت کافی زیادہ کیڈمیم بائیو ایکومولیشن دکھائی ہے.
 

میم الف

محفلین
مثلاً؟ اردو شاعری؟
اردو شاعری بھی آسان نہیں۔
اچھی اردو شاعری مشکل ہے،
بری اردو شاعری آسان ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اردو شاعری کا مضمون کہیں پڑھایا نہیں جاتا، خود پڑھنا پڑتا ہے۔
اردو زبان میں ایم فل کریں بھی تو اس کے لیے شاعری کے ساتھ ساتھ افسانے، ناول، مضامین۔۔ اور بہت کچھ پڑھنا پڑتا ہے جس سے مشکل اور بڑھ جاتی ہے۔
لیکن آسانی یا مشکل کی نہیں، اصل میں بات ذوق و شوق کی ہے۔
میری ناقص رائے میں انسان کو وہی کرنا چاہیے جس کا اسے شوق ہو۔
شوق ہر مشکل کو آسان کر دیتا ہے اور شوق نہ ہو تو ہر آسانی مشکل بن جاتی ہے۔
 
Top