مری قسمت میں ساحل کیوں نہیں ہوتا

توقیر عالم

محفلین
مری قسمت میں ساحل کیوں نہیں ہوتا
مجھے وہ شخص حاصل کیوں نہیں ہوتا

بھلا دیتا ہوں سب کچھ ہی مگر یہ دل
تری یادوں سے غافل کیوں نہیں ہوتا

تُو کیوں ان پہ مرا جاتا ہے، بتلا تو
ذرا سا صبر اے دل کیوں نہیں ہوتا

عجب ہے یہ خماری وصل کی شب سے
سحر تیرا یہ باطل کیوں نہیں ہوتا

گھڑی بھر کو سکوں لینے دیا ہوتا
مرا دل اتنا کاہل کیوں نہیں ہوتا
(سوچتا ہوں اس شعر میں مگر کر دوں )

محبت کر کے مرتا تو نہیں انساں
مگر جینے کے قابل کیوں نہیں ہوتا
 

الف عین

لائبریرین
باقی اشعار تو درست ہیں۔
تو کیوں ان پہ مرا جاتا ہے، بتلا تو
ذرا سا صبر اے دل کیوں نہیں ہوتا
//// 'پہ' غلط استعمال ہے یہاں 'پر' آ سکتاہے ۔ بتلا تو۔۔۔ سے روانی متاثر ہے اس کو بدلو
عجب ہے یہ خماری وصل کی شب سے
سحر تیرا یہ باطل کیوں نہیں ہوتا
///سمجھ نہیں سکا۔ سحر مراد صبح (س اور ح پر زبر) یا جادو (ح پر سکون)؟ یہاں تو بمعنی صبح تلفظ ہو رہا ہے

گھڑی بھر کو سکوں لینے دیا ہوتا
مرا دل اتنا کاہل کیوں نہیں ہوتا
/// دونوں مصرعوں میں 'ہوتا' اچھا نہیں
(سوچتا ہوں اس شعر میں مگر کر دوں )
کہاں؟؟؟؟
 

توقیر عالم

محفلین
باقی اشعار تو درست ہیں۔
تو کیوں ان پہ مرا جاتا ہے، بتلا تو
ذرا سا صبر اے دل کیوں نہیں ہوتا
//// 'پہ' غلط استعمال ہے یہاں 'پر' آ سکتاہے ۔ بتلا تو۔۔۔ سے روانی متاثر ہے اس کو بدلو
بتا دے تو کِیُوں ان پر مرے جاتا
ذرا سا صبر اے دل کیوں نہیں ہوتا
عجب ہے یہ خماری وصل کی شب سے
سحر تیرا یہ باطل کیوں نہیں ہوتا
///سمجھ نہیں سکا۔ سحر مراد صبح (س اور ح پر زبر) یا جادو (ح پر سکون)؟ یہاں تو بمعنی صبح تلفظ ہو رہا ہے
سر اس کا مطلب جادو لیا ہے


گھڑی بھر کو سکوں لینے دیا ہوتا
مرا دل اتنا کاہل کیوں نہیں ہوتا
/// دونوں مصرعوں میں 'ہوتا' اچھا نہیں

گھڑی بھر کو میسر ہو سکوں اب تو
مگر دل اتنا کاہل کیوں نہیں ہوتا

(سوچتا ہوں اس شعر میں مگر کر دوں )
کہاں؟؟؟؟

مرا دل کی جگہ پر سر
 

الف عین

لائبریرین
1۔یوں بہتر ہو گا
بھلا کیا اس پہ مرنا ہی ضروری ہے؟
ذرا سا صبر اے دل کیوں نہیں ہوتا
بھرتی کے الفاظ سے روانی مار کھاتی ہے
2۔ جادو والا سحر ہو تو یوں درست ہو گا
ترا یہ سحر باطل۔۔۔۔۔
سکوں والا شعر سمجھ نہیں سکا
 

توقیر عالم

محفلین
1۔یوں بہتر ہو گا
بھلا کیا اس پہ مرنا ہی ضروری ہے؟
ذرا سا صبر اے دل کیوں نہیں ہوتا
بھرتی کے الفاظ سے روانی مار کھاتی ہے
2۔ جادو والا سحر ہو تو یوں درست ہو گا
ترا یہ سحر باطل۔۔۔۔۔
سکوں والا شعر سمجھ نہیں سکا
بھلا کیا اس پہ مرنا ہی ضروری ہے؟
ذرا سا صبر اے دل کیوں نہیں ہوتا

ترا یہ سحر باطل کیوں نہیں ہوتا

سکوں نہیں ملتا دل کی دھڑکنیں بند ہونے کی طرف اشارہ ہے
 
Top