مزاج کیسے ہیں - 5

شمشاد

لائبریرین
سوموار سے جمعہ کالج اور وہاں سے واپسی پر پھر پڑھانے جانا ہوتا ہے اکیڈمی میں :) گیارہ بجے گھر کے کام کر کے جاتی ہوں تو شام کو ساڑھے چار بجے واپسی ہوتی ہے :)
اور واپس آ کر کھانا بنا کے بس تھک جاتی ہوں :)
اور ہفتہ اتوار کے لئے ڈھیررررررررررررر سارے کام اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ نوٹس بنانا ہوتے ہیں شہر جانا ہوتا ہے ۔ اور بھی کئی کام ہوتے ہیں ۔ اب اگلے ہفتے کو ایک دوست کی شادی ہوئی تھی اسے لنچ پر انوائیٹ کیا ہے :)
شہر جانا ہوتا ہے کیا مطلب؟ تم کسی دیہات میں رہتی ہو کیا؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
شہر جانا ہوتا ہے کیا مطلب؟ تم کسی دیہات میں رہتی ہو کیا؟
ارے نہیں چاچو شہر سے مراد اکثر ہفتے کو مجھے امین پور بازار جانا پڑتا ہے امی جان کے ساتھ بکس لینے کے لئے نا ۔ اور کبھی گھر کی کوئی نا کوئی چیز لانے والی ہوتی ہے اس لئے بھی
 
سیماب

محفلین
:)
کرتی ہے صبح میں وہ کالج جلدی چلے جاتی ہے ۔ اور میری کلاس گیارہ بجے ہوتی ہے ۔ اس لئے صبح امی جان کے ساتھ گھر کے کام میں کرواتی ہوں اور شام میں کھانا بناتے ہوئے وہ میرا ہاتھ بٹاتی ہے :)
آپ کی فیملی میں کتنے ممبر ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں چاچو شہر سے مراد اکثر ہفتے کو مجھے امین پور بازار جانا پڑتا ہے امی جان کے ساتھ بکس لینے کے لئے نا ۔ اور کبھی گھر کی کوئی نا کوئی چیز لانے والی ہوتی ہے اس لئے بھی
تو امین پور بازار کون سا دور ہے۔

میں تو بہت گیا ہوں امین پور بازار

وہاں میرے ایک دوست کی سٹیشنری کی دکان ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
تو امین پور بازار کون سا دور ہے۔

میں تو بہت گیا ہوں امین پور بازار

وہاں میرے ایک دوست کی سٹیشنری کی دکان ہے۔
ہمارے گھر سے 25 منٹ کا فاصلہ ہے نا چاچو۔
مجھے بتائیں ان کا نام ؟ آئندہ ان کی شاپ سے لے آؤں گی۔
ویسے تو شفیع سنز سے لاتی ہوں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے گھر سے 25 منٹ کا فاصلہ ہے نا چاچو۔
مجھے بتائیں ان کا نام ؟ آئندہ ان کی شاپ سے لے آؤں گی۔
ویسے تو شفیع سنز سے لاتی ہوں ۔
دکان کا نام تو مجھے یاد نہیں۔ البتہ بندے کا نام جاوید ہے۔ پہلے اس کے والد اور چچا کی اکٹھی دکان تھی "شمس و قمر" کے نام سے۔

شمس اس کے والد اور قمر اس کے چچا تھے۔ دونوں ہی وفات پا چکے ہیں۔
اور جاوید نے بھی سٹیشنری کم اور چھپائی کا زیادہ کام شروع کر رکھا ہے۔
 
Top