مزاحمت پر امریکی فوجی ہتھیار ڈال دیتے - رابرٹ گیٹس (روزنامہ اُمت کی رپورٹنگ)

کاشفی

محفلین
1554403_10151825978211373_306051909_n.jpg
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
اُمتیوں دیکھو۔۔۔رابرٹ گیٹس نے اُسامہ بن لادن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔
اب اگر اسامہ کے ہمدردوں میں تھوڑی بہت شرم و حیا موجود ہے تو امریکہ کی بنائی ہوئی چیزیں استعمال کرکے اس کو فائدہ پہنچانا بند کرکے اسامہ بن لادن کی روح کو ایصالِ ثواب پہنچاؤ۔۔۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
پہلی بات یہ ہے کہ امریکہ میں وزیر دفاع ہوتا ہی نہیں۔ اس عہدے کا نام سیکریڑی آف ڈیفنس ہے۔
دوسری بات یہ کہ یہ وہ رابرٹ گیٹس نہیں ہے جس کی تصویر اخبار میں دی گئی ہے۔ اور جس کی کمپنی کی بنائی ہوئی چیزوں کے استعمال پر لوگ چیں بہ چیں ہو رہے ہیں۔ لوگوں کو لکھنے سے پہلے کچھ تو تحقیق کر لینی چاہیے۔
کہاں رابرٹ گیٹس سیکریٹری آف ڈیفنس، جس نے 18 دسمبر 2006 کو یہ عہدہ سنبھالا اور 5 سال 5 ماہ 2 ہفتے اور 3 دن کے بعد یکم جولائی 2011 کو Leon E. Panetta کے حق میں دستبردار ہوا اور کہاں مائیکروسافٹ کا چیئر مین رابرٹ گیٹس جس کا امریکی حکومت کے محکمہ دفاع کی پالیسیوں سے کچھ لینا دینا ہی نہیں۔

اب میں ہنسوں کہ نہ ہنسوں، ہاہاہاہاہا
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
:haha:
اِس طرح کے کاموں میں اِس طرح تو ہوتا ہے۔

پہلی بات یہ ہے کہ امریکہ میں وزیر دفاع ہوتا ہی نہیں۔ اس عہدے کا نام سیکریڑی آف ڈیفنس ہے۔
دوسری بات یہ کہ یہ وہ رابرٹ گیٹس نہیں ہے جس کی تصویر اخبار میں دی گئی ہے۔ اور جس کی کمپنی کی بنائی ہوئی چیزوں کے استعمال پر لوگ چیں بہ چیں ہو رہے ہیں۔ لوگوں کو لکھنے سے پہلے کچھ تو تحقیق کر لینی چاہیے۔
کہاں رابرٹ گیٹس سیکریٹری آف ڈیفنس، جس نے 18 دسمبر 2006 کو یہ عہدہ سنبھالا اور 5 سال 5 ماہ 2 ہفتے اور 3 دن کے بعد یکم جولائی 2011 کو Leon E. Panetta کے حق میں دستبردار ہوا اور کہاں مائیکروسافٹ کا چیئر مین رابرڈ گیٹس جس کا امریکی حکومت کے محکمہ دفاع کی پالیسیوں سے کچھ لینا دینا ہی نہیں۔

اب میں ہنسوں کہ نہ ہنسوں، ہاہاہاہاہا
اب میں ہنسوں کہ نہ ہنسوں۔۔۔ہنسا چاہیئے۔۔۔
کیونکہ واقعی میں تحقیق کے بغیر کاپی پیسٹ کیا گیا ہے۔:)
لیکن حیرت ہوتی ہے لوگوں کو امریکی چیزیں پھر بھی استعمال کرنا بند نہیں کریں گے۔۔فائدہ کسی نہ کسی صورت پہچانا ضروری ہوتا ہے ان کو۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو لوگوں کو چاہیے ناں کہ نقل اور چسپاں کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں۔ تاکہ بعد میں شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔
ویسے بھی سُنی سُنائی بات کو آگے بڑھانا اچھی بات نہیں ہوتی۔
 
کاشفی

محفلین
تو لوگوں کو چاہیے ناں کہ نقل اور چسپاں کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں۔ تاکہ بعد میں شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔
ویسے بھی سُنی سُنائی بات کو آگے بڑھانا اچھی بات نہیں ہوتی۔
متفق۔
لیکن کچھ لوگوں کو امریکی مصنوعات استعمال کرنے اور امریکہ کو فائدہ پہنچانے میں شرم نہیں آتی۔۔ایک طرف وہ امریکہ کو گالیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف امریکہ کو فائدہ بھی پہنچاتے ہیں۔۔ایسے لوگ کھلا ہوا تضاد رکھتے ہیں۔۔۔
 
فلک شیر

محفلین
یار کاشفی بھائی، اچھے بھلے آپ ادب اور گپ شپ والے دھاگوں میں آئے تھے، ہم جیسے کاہل آپ کی بدولت نئی نئی چیزیں پڑھ لیتے تھے.................پھر "توبہ شکنی"کر ڈالی نا آپ نے :)
یہ والا کام کسی اور کے لیے چھوڑ دیں ،ہمیں آپ کی ادھر زیادہ ضرورت ہے .............یوں بھی دن رات فشار خون بلند رکھنے کا کیا فائدہ............:)
 
ادبی سرگرمیوں سے ہمارا دور دور تک واسطہ نہیں بھئی۔۔:)
ہم نے کسی اچھے کام سے توبہ نہیں کی ہے۔تو توبہ شکنی کا سوال ہی نہیں بنتا۔۔۔
ویسے یہ سب باتیں ذاتی پیغامات میں ہوجاتیں تو زیادہ بہتر تھا۔۔۔یہ لڑی ذاتی سوال کی تو نہیں ہے۔۔۔
مفید مشورے کے لیئے شکریہ۔۔خوش رہیئے۔۔
 
فلک شیر

محفلین
ادبی سرگرمیوں سے ہمارا دور دور تک واسطہ نہیں بھئی۔۔:)
ہم نے کسی اچھے کام سے توبہ نہیں کی ہے۔تو توبہ شکنی کا سوال ہی نہیں بنتا۔۔۔
ویسے یہ سب باتیں ذاتی پیغامات میں ہوجاتیں تو زیادہ بہتر تھا۔۔۔ یہ لڑی ذاتی سوال کی تو نہیں ہے۔۔۔
مفید مشورے کے لیئے شکریہ۔۔خوش رہیئے۔۔
ہم تو وہاں آپ کے منتظر رہیں گے ۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
جو سیکریڑی آف ڈیفنس تھا اس کا پورا نام Robert Michael Gates ہے۔

جو مائیکروسوفٹ کا چیئرمین تھا اس کا نام ولیم ہنری گیٹس ہے۔

اب خود ہی کوئی دیکھ لے کہ کاپی پیسٹ ۔۔ کس نے کیا؟

اب میں ہنسوں کہ نہ ہنسوں؟ ہاہاہاہاہا
 
کاشفی

محفلین
کاپی پیسٹ جس نے کیا وہ اس کا اقرار کرچکا ہے۔۔
لیکن کچھ لوگوں کو اس اقرار سے خوشی نہیں ملتی۔۔
تو انہیں چاہیئے کہ کسی سے پوچھنے کے بجائے خود ہی ہنسیں۔۔
 
dxbgraphics

محفلین
خبر کے شروع میں خبر ایجنسی کا نام لکھا ہے ۔ البتہ کمپیوٹر آپریٹر نے رابرٹ گیٹس کی بجائے بل گیٹس کی فوٹو لگائی جو کہ اخباری میدان میں سنگین غلطی ہے
 
Top