مزاحیہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
سکول میں عشق کا نیا ماحول تیار ہو گیا
کلاس کی ٹیچر کو پپو سے پیار ہو گیا
اس بات سے ساری کلاس کا دل اداس ہو گیا
ساری کلاس فیل، اور ۔۔۔۔۔۔ پپو پاس ہو گیا
 

شمشاد

لائبریرین
کالج کی گلیوں میں عجب کھیل ہوتا ہے
کلاس کے بہانے دلوں کا میل ہوتا ہے
نوٹس کی جگہ آئی لو یو میل ہوتا ہے
اسی لیے تو پپو ہر سال فیل ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور۔۔۔

عرض کیا ہے ۔۔۔۔ اتنے کمزور ہوئے تیری جدائی سے
غور فرمائیے ۔۔۔۔ اتنے کمزور ہوئے تیری جدائی سے
کہ چیونٹی بھی اب کھینچ لیئے جاتی ہے چارپائی سے

آداب عرض ہے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
گھونگھٹ میں تجھے دیکھا تو
دیوانہ ہوا
سنگیت کا ترانہ ہوا
شمع کا پروانہ ہوا
جیسے ہی گھونگھٹ اٹھایا
اس دنیا سے روانہ ہوا
 

شمشاد

لائبریرین
انڈسٹریاں ساری میرے یار کھا گئے
میری ساری جائیداد رشتے دار کھا گئے
مرنے کے بعد بھی انہوں نے کی میرے ساتھ بے ایمانی
بنایا مزار تو مینار کھا گئے
 

شمشاد

لائبریرین
جب جب گِھرے بادل تیری یاد آئی
جھوم کے برسا ساون تیری یاد آئی
بھیگا میں پھر بھی تیری یاد آئی
اب نہیں رہا جاتا، چھتری لوٹا دے بھائی
 

اظہرالحق

محفلین
منہ بنا کہ وہ ٹھُس بیٹھے ہیں
بھر کہ سر میں بھُس بیٹھے ہیں
سرحدکر کہ پار نینوں سے اپنے
دل میں ہمارے گُھس بیٹھے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی واہ، بڑی دیر کے بعد محسن بھائی آئے ہیں اور وہ بھی سیدھے مزاحیہ شاعری کے دھاگے پر، ایک بار پھر سے واہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یوسف کا حسن زلیخا کا خمار دیکھا ہے
کچھ اس طرح سے حسینوں کا پیار دیکھا ہے
انہیں کھلانے پلانے میں ہوئی ہے یہ حالت
قسم خدا کی سنیما بھی ادھار دیکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
دل کی بات دل میں مت رکھنا
جو پسند ہو اسے آئی لو یو کہنا
اگر وہ غصے میں آ جائے تو ڈرنہ مت
راکھی نکالنا اور کہنا پیاری بہنا ملتی رہنا
 

شمشاد

لائبریرین
ان کی گلی سے میرا جنازہ نکلا، وہ نہ نکلے
جن کے لیے جنازہ نکلا، ان کا گھر آیا
تو میرے دوست سیٹی بجانے لگے
رکھ کے میرا جنازہ کمینے اس کو پٹانے لگے
 

ماوراء

محفلین
بھولے سے ہو گئی ہے اگرچہ یہ اس سے بات
ایسی نہیں یہ بات جسے بھول جائیے
ہے کس بلا کا فوٹو گرافر ستم ظریف
میت سے کہہ رہا ہے ذرا مسکرائیے۔​
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے غم میں تڑپ کر مر جائیں گے
مر گئے تو تیرا نام لے جائیں گے
رشوت دے کر تجھے بھی بُلا لیں گے
تم آؤ گی تو ساتھ بیٹھ کر کُرکُرے کھائیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
آج کچھ گھبرائے سے لگتے ہو
ٹھنڈی میں کپکپائے سے لگتے ہو
نکھر آئی ہے کیا صورت آپ کی
بہت دنوں بعد نہائے سے لگتے ہو
 
Top