محبوب الحق
محفلین
سنو!
بڑی دور سے آیا ہوں تمہارے پاس !
عشق نہیں کرنا تو واپسی کا کرایہ ہی دے دو !
بڑی دور سے آیا ہوں تمہارے پاس !
عشق نہیں کرنا تو واپسی کا کرایہ ہی دے دو !
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ کسی قسم کا گلہ یا شکوہ ہےاتنا پھیکا ہے میرا رنگ اتر جائے گا
تم میرے بعد کسی اور کے ہو جاو گے
میں بھی ملتان کی گلیوں کو پلٹ جاوں گی
تم مجھے علم ہے لاہور کے ہو جاو گے!
پیروڈی (احمد علوی)
یہ کھٹمل یہ مکھی یہ مچھر کی دنیا
یہ لنگور بھالو یہ بندر کی دنیا
یہ کتوں گدھوں اور خچر کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ عورت یہ مردوں یہ چھکوں کی دنیا
نہتوں کی ہتھیار بندوں کی دنیا
یہ ڈاکو پولس اور غنڈوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ چوروں یہ لچوں لفنگوں کی دنیا
یہ کمزوروں کی اور دبنگوں کی دنیا
تپ دق کے بیمار چنگوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ بش جونیئر اور اوباموں کی دنیا
یہ امریکیوں کے غلاموں کی دنیا
یہ ملا عمر اور اساموں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
جنابوں کی عزت مآبوں کی دنیا
یہ اچھوں کی دنیا خرابوں کی دنیا
یہ چمچوں کو ملتے خطابوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ بندوق کٹوں طمنچوں کی دنیا
یہ فٹ بال کی اور کنچوں کی دنیا
خوشامد میں مشغول چمچوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
ہوائی جہازوں کی ریلوں کی دنیا
حوالات کی اور جیلوں کی دنیا
یہ ٹرکوں کی دنیا یہ ٹھیلوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
رئیسوں کی دنیا میں کڑکوں کی دنیا
یہ بے کار آوارہ لڑکوں کی دنیا
ٹریفک سے بد حال سڑکوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ بات بھی کوئی پوچھنے والی ہے کیا۔اچھا ھے کس کا شعر یہاں خوب کس کا ھے ؟
کھلتا نہیں ھے کون سا اسلوب کس کا ھے
اک دوسرے سے پوچھتی پھرتی ہیں لڑکیاں
لڑکا بہت حسین ھے ، محبوب کس کا ھے ؟؟
آپی جی یہ بات آپ کو کیسے پتہ لگی۔مذہب کی خوبیاں اسے قائل نہ کر سکیں،
بس ایک ہی اصول پہ قربان ہو گیا،
جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں،
فوراً وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا..!!
کو بہ کو پھیل گئی بات پٹائی کیکو بہ کو پھیل گئی بات!!!