مزاحیہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
ناز نخرے بھی ہم اُٹھاتے ہیں
پیر بیگم کے ہم دباتے ہیں
تن کے پھرتے ہیں سامنے سب کے
گھر میں جورو کے جوتے کھاتے ہیں
(سلیم حسرت)
 

جاسمن

لائبریرین
بیوی سے آنکھ لڑاﺅ تو کوئی بات بنے
سالے پہ رعب جماﺅ تو کوئی بات بنے
ڈانٹنا بچوں کو حسرت ہے کہاں کوئی کمال
ساس کو اپنی ڈراﺅ تو کوئی بات بنے
(سلیم حسرت)
 

شمشاد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
وہ جو مہر بہر نکاح تھا وہ دلہن کا مجھ سے مزاح تھا
یہ تو گھر پہنچ کے پتہ چلا مری اہلیہ کوئی اور ہے!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو کاٹ لیتا ہوں ساری ہی سبزیاں میں خوشی سے، لیکن
جب پیاز کی باری آتی ہے تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
لپٹ بھی جا نہ رک اکبرؔ غضب کی بیوٹی ہے
نہیں نہیں پہ نہ جا یہ حیا کی ڈیوٹی ہے
اکبر الہ آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
اس قدر تھا کھٹملوں کا چارپائی میں ہجوم
وصل کا دل سے مرے ارمان رخصت ہو گیا
اکبر الہ آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
اردو سے ہو کیوں بیزار انگلش سے کیوں اتنا پیار
چھوڑو بھی یہ رٹا یار ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار
انور مسعود
 
Top