مزاحیہ اقوال

ع عائشہ

محفلین
وہ جنہیں کفرانِ نعمت کا عارضہ لاحق ہو
انہیں لقمان حکیم کے مرکبات بھی استعمال کرائے جائیں توبھی ان کا مرض نہیں جاتا
 

ع عائشہ

محفلین
کان میں بالی، کلائی میں چوڑی، بالوں کی چٹیا لڑکیوں سے بھی لمبی
فیشن کا یہ دور بیگانہ لگتا ہے
اچھا بھلا مرد شبانہ لگتا ہے
 

ع عائشہ

محفلین
سیلز کا سب سے پہلا اصول مسکراہٹ اسکے بعد نرم لہجے میں گفتگو
چاہے بیچارا درد اور تکلیف سے کراہ رہا ہو اور گھر سے بیوی سے مار کھا کر ہی کیوں نا آ رہا ہو
 

ع عائشہ

محفلین
جس طرح دنیا میں زر، زن اور زمین فساد کی وجہ ہوتے ہیں
اسی طرح گھر میں کسی ایک کے محنت سے چھیلے گئے چلغوزے گھروں میں فساد کی وجہ بن جاتے ہیں
 

رباب واسطی

محفلین
کچھ لوگ کتنی عجیب طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں
سیدھی بات کرنے والے کو بد تمیز
خوش اخلاقی سے پیش آنے والے کو ڈپلومیٹ
اختلاف کرنے والے کو بے ادب
اور لحاظ کرنے والے کو منافق
کہتے ہیں
 

ع عائشہ

محفلین
رویوں کادکھ الفاظ سےدورنہیں کیاجاسکتا

محض الفاظ مداوانہیں کرسکتے

کسی کی سمجھ میں یہ بات آجائے تو ٹھیک

نہیں تے"لاچھترلووتے۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،"
 
Top