مزاحیہ سوال جواب

کافی دن سے سوچ رہی تھی کوئی ایسا دھاگہ شروع کیا جائے جہاں مزاحیہ قسم کے سوال و جواب ہوں :D
جواب دینے والا ساتھ میں سوال بھی کرے گا۔۔۔

چلیں پہلا سوال میں کرتی ہوں۔

مکڑی کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟ :D
 
ناصر رانا

محفلین

غالب گمان ہے کہ آٹھ ہوتی ہیں، کمی بیشی بحی ہوسکتی ہے اس میں۔

میرا سوال: اگر ایک مزدور ایک دیوار سات دن میں بناتا ہے تو سات مزدور ایک دیوار کتنے دن میں بنائیں گے؟
 
bilal260

محفلین
مکڑی کی آٹھ ٹانگیں ہوتیں ہیں۔
کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ بیالوجی کے حساب سے انسان کس زمرے میں آتاہے؟
 
bilal260

محفلین
غالب گمان ہے کہ آٹھ ہوتی ہیں، کمی بیشی بحی ہوسکتی ہے اس میں۔

میرا سوال: اگر ایک مزدور ایک دیوار سات دن میں بناتا ہے تو سات مزدور ایک دیوار کتنے دن میں بنائیں گے؟
سات مزدور ایک دیوار ۔ صرف ایک ہی دن میں بنائے گے۔(کیا کہتے ہیں جناب ؟)
 
غالب گمان ہے کہ آٹھ ہوتی ہیں، کمی بیشی بحی ہوسکتی ہے اس میں۔

میرا سوال: اگر ایک مزدور ایک دیوار سات دن میں بناتا ہے تو سات مزدور ایک دیوار کتنے دن میں بنائیں گے؟
دیوار تو مستری بناتا ہے :laughing:

ہاتھی زیادہ طاقتور ہے یا چیونٹی؟
 
مکڑی کی زیادہ سے زیادہ آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں۔ اندازہ ہے کہ کم سے کم بھی آٹھ ہی ہوتی ہوں گی۔ لیکن لنگڑی مکڑی کے بارے میں نہیں جانتے کہ اس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں۔

کیا آپ مادام کروچی نامی مکڑی کو جانتے ہیں؟
 
جی جی میں جانتی ہوں پیلے اور نیلے رنگ کی نیل پالش لگاتی ہے

دیواروں کے کان کہاں ہوتے ہیں؟
 
انجن کے کانوں کو تو انجنیر کہتے ہیں ۔ دیواروں کے کانوں کو دیوانی کہتے ہوں گے۔ اس لحاظ سے تو دیواروں کے کان عدالتوں میں ہی ہوسکتے ہیں۔
 
ناصر رانا

محفلین
زہے نصیب!

ادھر آ ستمگر ہنر آزمائیں
تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں
ہم تو آ اے عندلیب کا سوچ رہے تھے مگر اب ہنر مندی کی بات آ ہی گئی ہے تو پہلے مرحلے میں ہی چت ہونا پڑے گا کیونکہ استادی سے بڑا کوئی ہنر نہیں ہوتا اور ہم من ہی من آپ کو استادتسلیم کرتے ہیں۔
(نوٹ: یہ وہ والا استاد نہیں جو ہم اکثر کنڈکٹر کو کہتے ہیں)
 
جس دیستوران میں شیر کھانا کھانے کے لیے جاتا ہے وہاں صرف نان ویج ہی ملتا ہے۔
شیروں کی حکومت میں تو پاکستان کے ہر دوسرے ریسٹورنٹ میں بکرے کے نام پر شیروں کی کڑائی کھلائی جا رہی ہے آپ ابھی تک محروم ہیں شیر کھانے سے:D

نیا پاکستان کتنی دیر میں تعمیر ہو گا؟
 
ا
ہم تو آ اے عندلیب کا سوچ رہے تھے مگر اب ہنر مندی کی بات آ ہی گئی ہے تو پہلے مرحلے میں ہی چت ہونا پڑے گا کیونکہ استادی سے بڑا کوئی ہنر نہیں ہوتا اور ہم من ہی من آپ کو استادتسلیم کرتے ہیں۔
(نوٹ: یہ وہ والا استاد نہیں جو ہم اکثر کنڈکٹر کو کہتے ہیں)
احتیاط کیجے! اساتذہ سن پائیں تو جو حشر ہمارا ہوگا سو ہوگا، آپ کو بھی یک بینی و دو گوش محفل سے باہر نکال دیا جائے گا۔
 
شیروں کی حکومت میں تو پاکستان کے ہر دوسرے ریسٹورنٹ میں بکرے کے نام پر شیروں کی کڑائی کھلائی جا رہی ہے آپ ابھی تک محروم ہیں شیر کھانے سے:D

نیا پاکستان کتنی دیر میں تعمیر ہو گا؟
جتنی دیر میں خوابوں کا محل تعمیر ہوتا ہے یعنی ایک گہری نیند۔
 
Top