مزاحیہ متفرق اشعار

مظفر بخاری

محفلین
اب بھاگ کے جاؤ گی کہاں جانِ تمنا ؟
آپہنچا ہے مردان سے اک خانِ تمنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوا ہے ابھی اسکی شادی کو ہفتہ
اسے بھول جاؤ گے تم رفتہ رفتہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھیک سے دیدار بھی کرنے نہیں دیتی ہے وہ
کھول کر کھڑکی ہمیشہ بند کرلیتی ہے وہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدا نے آج تک اس شخص کی بیوی نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی بیوی کے بدلنے کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممکن ہو اگر اتنا بتادے مجھے کاکی
کیونکہ تیرا طلبگار ہے ہر بندہ خاکی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرے گھر کا بے شک صفایا کرو
مگر میرے ہاں روز آیا کرو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے نانا تو مر گئے لیکن
نانیاں بے شمار چھوڑ گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خشک انجیر کے کھانے سے افاقہ ہوگا
میرے مرشد نے بتایا ہے کہ کاکا ہوگا
 

یوسف-2

محفلین
خدا نے آج تک اس شخص کی بیوی نہیں بدلی​
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی بیوی کے بدلنے کا​
:newbie:
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا بہت خوب۔

خدا نے آج تک اس شخص کی بیوی نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی بیوی کے بدلنے کا

واقعی اس طرف تو کبھی دھیان ہی نہیں گیا۔ بہت شکریہ یاد دلانے کا۔
 

باباجی

محفلین
بہت خوب جناب
ہوا ہے ابھی اسکی شادی کو ہفتہ​
اسے بھول جاؤ گے تم رفتہ رفتہ​
اس شعر کے بالکل عین مطابق میرے​
بہت سے دوستوں کو بھول گیا ہوں میں​
 
جی جی بلکل متوجہ ہیں سر۔۔۔
میرے نانا تو مر گئے لیکن
نانیاں بے شمار چھوڑ گئے
واہ جی واہ بہت خوب۔ بھائی ’ان کے پاس جو بچا تھا وہی تو چھوڑ سکتے تھے نا۔
آپ تو متوجہ ہیں لیکن اگر ہماری آنٹی بھی متوجہ ہو گئیں تو پھر آپ کا کیا بنے گا:sneaky:
 

سید زبیر

محفلین
مظفر بخاری ! بہت خوب ، مزا اگیا ، موسم اور سیاست کی گرمی میں ایک خوشگوار جھونکا
خدا نے آج تک اس شخص کی بیوی نہیں بدلی​
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی بیوی کے بدلنے کا​
لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ اور کیسے خیال کرے بندہ
 

یوسف-2

محفلین
مظفر بخاری ! بہت خوب ، مزا اگیا ، موسم اور سیاست کی گرمی میں ایک خوشگوار جھونکا
خدا نے آج تک اس شخص کی بیوی نہیں بدلی​
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی بیوی کے بدلنے کا​
لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ اور کیسے خیال کرے بندہ
ایسے ۔ ۔ ۔
اُٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے، پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ صرف “نیت“ کرلینے سے تو نماز نہیں ہوجاتی۔:) نیت کے بعد ہاتھ پاؤں بھی تو ہلانے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ :bee:
 
دعوت کے لئے شکریہ زبیر بھیا! میں متفرق اشعارکہتا نہیں، پوری پوری غزل جھاڑتا ہوں :)
متفرق اشعار تو جا بجا، یا جا بےجا فی البدیع عرض کر دیا کرتا ہوں، لیکن آپ کی دعوت ہے تو کچھ تو عرض کرنا پڑے گا
خدا نے اک نئی بیگم نوازی ہے مجھے راجا​
خیال آیا مجھے بروقت بیوی کے بدلنے کا
اس موضوع پر محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی کے ایک بہت خوبصورت دھاگے میں میں نے بھی کچھ اشعار تحریر کیے تھے۔​
 
Top