مزارات پر ناچنا کیا یہی اسلامی معاشرہ ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

dxbgraphics

محفلین
pic-16.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
سخت گناہ کی بات ہے یہ سب کچھ کرنا۔

یہ جتنے بھی لوگ ڈھول اور دھمال میں مصروف ہیں وہ صاحبِ مزار کی تعلیمات پر عمل تو کرتے نہیں اور دھمال اور ناچ گانا کر کے اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
تو اس بات کو تو کوئی علماء بھی درست نہیں کہتے۔
یہ تو کچھ عقل سے پیدل لوگ اس طرح‌ کی حرکتیں کرتے ہیں۔

یہ اس لیے کہا کہ آپ اس بات کو لے کر کسی مکاتب فکر
کے خلاف کسی قسم کی بیان بازی شروع نہ کردیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب اپنے عزیزوں کی قبر پر جاتے ہیں تو قرآن خوانی کرتے ہیں لیکن جب کسی نیک بزرگ کی قبر پر جاتے ہیں تو ڈانس کرتے ہیں ۔
کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
کوئی گناہ نہیں ہے اس میں بھائی۔ ۔ ۔

تو پھر اس کا مقصد بھی بتا دیں، اور یہ بھی کہ جو لوگ ان کو نچاتے ہیں وہ خود کیوں نہیں ناچتے۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا تصویر غور سے دیکھیں جو صاف پتہ چلتا ہے کہ شاید ان لوگوں کو غسل کے فرائض کا بھی پتہ نہ ہو مگر ناچ گانے کو اس طرح می تقریبات میں مذہبی فریضہ سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ یہ سب فراموش کر دیا جاتا ہے کہ صاحب مزار کا کیا کہنا تھا اور خود اس نے کیسی زندگی گذاری۔
 
مقصد کچھ بھی ہو، آپ یا میں کسی کے مقصد کے ٹھیکیدار نہیں ہیں۔ بات ہورہی ہے کسی عمل کو گناہ قرار دینے کی۔ ناچنا رقص کرنا گناہ نہیں ہے۔۔ ۔ ۔
 

فہیم

لائبریرین
مقصد کچھ بھی ہو، آپ یا میں کسی کے مقصد کے ٹھیکیدار نہیں ہیں۔ بات ہورہی ہے کسی عمل کو گناہ قرار دینے کی۔ ناچنا رقص کرنا گناہ نہیں ہے۔۔ ۔ ۔

لیکن یہاں بات ہورہی ہے کسی مزار پر ڈھول پیٹ کر ناچنا۔

ورنہ تو کھانا کھانا گناہ نہیں ہے۔ لیکن روزہ رکھ کر اگر کھالیا جائے تو وہ گناہ ہوجاتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
دعویٰ تو آپ نے کیا ہے آپ ثابت کریں۔ ۔ میں نے تو آپ کے دعوے کی نفی کی ہے۔:)

غالباً دعویٰ آپ نے کیا ہے کہ مزارت پر ڈھول پیٹ کر ناچنا گناہ نہیں۔
تو آپ ثابت کریں۔

اور آپ نے میرے پہلے سوال کا جواب بھی نہیں دیا کہ 10 محرم پر جو ہوتا ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
قبر پر یا قبرستان میں جانے کے لیے کہا گیا ہے اور اس لیے کہ لوگ وہاں جائیں اور عبرت حاصل کریں۔ نہ کہ اس لیے کہ وہاں جا کر خوشی میں ڈھول بجائیں اور ناچیں۔
 
غور سے تھریڈ کا دوبارہ مطالعہ کریں ۔۔۔یہ تھریڈ میں نے نہیں شروع کی۔ اگر میں یہ تھریڈ شروع کرتا اور کہتا کہ ناچنا ڈھول پیٹنا وغیرہ گناہ ہے تو اصولی طور یہ بات ثابت کرنا بھی میرے ذمے ہوتا۔ ۔ ۔میں نے تو فقط ایک رکن کے اس دعوے کے خلاف اپنا نقطہ نظر لکھا ہے۔ جو شخص اس عمل کو گناہ کہتا ہے ثبوت بھی اسی کے ذمے ہے:)
 
اور آپ نے میرے پہلے سوال کا جواب بھی نہیں دیا کہ 10 محرم پر جو ہوتا ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔

میرے علم میں نہیں کہ دس محرم کو کوئی ڈھول پیٹ کر ناچتا ہے یہ نرالا دعویٰ بھی آپ ہی نے کیا ہے آپ ہی اسے ثابت کریں۔
 

فہیم

لائبریرین
قبر پر یا قبرستان میں جانے کے لیے کہا گیا ہے اور اس لیے کہ لوگ وہاں جائیں اور عبرت حاصل کریں۔ نہ کہ اس لیے کہ وہاں جا کر خوشی میں ڈھول بجائیں اور ناچیں۔

جی شمشاد بھائی۔
لیکن کچھ لوگ واقعی عقل سے پیدل ہوتے ہیں۔
اور لوگ اس کی پاداش میں ایک پورے مکاتب فکر کو ہی
ذمہ دار بناڈالتے ہیں۔

مثال کے طور پر علماء کہتے ہیں کہ تازیے بنانا ٹھیک نہیں۔
اور یہ صرف تبلیغی جماعت کے علماء نہیں بلکہ دعوت اسلامی کے علماء بھی کہتے ہیں۔
پھر بھی لوگ تازیے بناتے ہیں ڈھول پیتے ہیں ناچتے ہیں۔
اور پھر کہا جاتا ہے کہ فلاں مکاتب فکر میں تو ایسا ہوتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top