مزارات پر ناچنا کیا یہی اسلامی معاشرہ ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ش

شوکت کریم

مہمان
شکل سے یہ سب کچھ پتہ چل جاتا ہے ذرہ میری شکل دیکھ کر بتائیں مجھے کون کون سے فرائض کا پتہ ہے اور کون کون سے کا نہیں پتہ

یہ شکل دیکھ کر اللہ کی قدرت پر پیار آتا ہے۔۔۔۔۔ اور اس شکل کو ابھی بہت عرصے تک سب کچھ معاف ہے کہ جب تک یہ معصومیت سے بھری ہوئی ہے۔ تو اس کے جاننے یا نہ جاننے سے کچھ فرق نہیں‌ پڑتا کہ یہ جنتی روح‌ ہے۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
'صاف پتہ چلتا ہے' کے ساتھ 'شائد' کچھ عجیب اور متناقض سا لگتا ہے

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش آپ اسم با مسمیٰ ہوتے تو ضرور قبروں کو پوجنے اور ان پر ڈھول تاشے بجانے والوں کی گمراہی پر آپ کا دل تڑپ اٹھتا۔

بہرحال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم ایک حد تک کسی کے بارے میں کہہ سکتے ہیں کہ انسان ہیں اس لیے شائد کا مارجن رکھا جاتا ہے۔ کہ اللہ کرے ایسا نہ ہی ہو۔
 
قبروں کو پوجنے کی بات نہیں ہورہی شوکت صاحب۔ ۔ ۔بات ہورہی ہے ایک تصویر کی جس میں کچھ لوگ ڈھول بجارہے ہیں اور کچھ ناچ رہے ہیں۔
میرے اسم بامسمیٰ ہونے کا اس موضوع سے تعلق نہیں ہے بھائی۔ سیدھی سادی لاجک کی بات ہے کہ یہ ناچنا ڈھول بجانا اگر گناہ ہے تو ثابت کیجئے۔ ۔
دنیا بلیک اینڈ وائٹ نہیں ہے اس میں اور بھی بہت رنگ نظر آتے ہیں۔ ۔ ۔ دیکھنے والی نظر چاہیئے:)
 

سویدا

محفلین
لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب اپنے عزیزوں کی قبر پر جاتے ہیں تو قرآن خوانی کرتے ہیں لیکن جب کسی نیک بزرگ کی قبر پر جاتے ہیں تو ڈانس کرتے ہیں ۔
کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔

رقص سے روح‌کو تسکین ملتی ہے :)

’’شیطانی روح‘‘
 
رقص سے روح‌کو تسکین ملتی ہے :)

’’شیطانی روح‘‘
روح کوئی بھی شیطانی نہیں ہوتی بھائی۔ روح اللہ کا امر ہے۔
اور رقص اندرونی کیفیت کا اظہار ہے۔ ۔ ۔اگر کیفیت کا تعلق اللہ سے ہے تو ایسا رقص بھی عبادت ہے اور اگر کیفیت کا تعلق نفس امارہ سے ہے تو ایسی کیفیت والی نماز روزہ اور تقویٰ بھی کسی کام کی نہیں۔۔ ۔ ۔ ۔
تری یاد میں میرا جھومنا
میرا حج ہے میری نماز ہے​
 

dxbgraphics

محفلین
روح کوئی بھی شیطانی نہیں ہوتی بھائی۔ روح اللہ کا امر ہے۔
اور رقص اندرونی کیفیت کا اظہار ہے۔ ۔ ۔اگر کیفیت کا تعلق اللہ سے ہے تو ایسا رقص بھی عبادت ہے اور اگر کیفیت کا تعلق نفس امارہ سے ہے تو ایسی کیفیت والی نماز روزہ اور تقویٰ بھی کسی کام کی نہیں۔۔ ۔ ۔ ۔
تری یاد میں میرا جھومنا
میرا حج ہے میری نماز ہے​


کہیں آپ نے روح افزا کا شربت تو نہیں پی لیا :grin:
 
ش

شوکت کریم

مہمان
ٹھیک ہے بھائی صاحب اب بات سمجھ آ گئی آپ ٹھیک ہیں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نچ ملنگا نچ ملنگا پا کے چولا رنگ برنگا
 
ذکر کا مطلب ہے یاد کرنا۔ ۔ ۔۔ یاد ایک کیفیت ہے جسکا تعلق قلب و روح سے ہے اس کیفیت کا اظہار زبان کی حرکت سےبھی ہوتا ہے اور دیگر اعضاء کی حرکت سے بھی ہو جاتا ہے اگر اس میں شدت ہو۔ ۔ ۔;)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ شکل دیکھ کر اللہ کی قدرت پر پیار آتا ہے۔۔۔۔۔ اور اس شکل کو ابھی بہت عرصے تک سب کچھ معاف ہے کہ جب تک یہ معصومیت سے بھری ہوئی ہے۔ تو اس کے جاننے یا نہ جاننے سے کچھ فرق نہیں‌ پڑتا کہ یہ جنتی روح‌ ہے۔


اس شکل سے مراد میں ہوں کیا :grin:

یاد رہے بھائی میں موضوع پر چل رہی بحث میں حصہ نہیں لیے رہا
 

شمشاد

لائبریرین
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ صاحبِ مزار کی تعلیم کیا تھی؟ وہ کیا چاہتے تھے کہ لوگ کیا کریں؟

اور یہ ڈھول بجا کر اور دھمال ڈال کر یہ لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ یہ کس قسم کی عقیدت ہے جو وہ صاحب مزار سے ثابت کرنا چاہتے ہیں؟

ہر ولی اللہ نے لوگوں کو توحید، نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی تعلیم دی ہے۔ کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ میری قبر پر ڈھول تاشے بجانا اور دھمال ڈالنا۔
 
یہ سب وہ صاحبِ مزار کے کہنے پر یقیناّ نہیں کررہے۔ ۔ ۔
یہ سب وہ اپنے دل کی لگن میں کررہے ہیں۔ ۔ ۔اب ایسا کرنا ہماری آپکی نظر میں شائد نامناسب ہو یا عجیب سا ہو چنانچہ اس بناء پر ہم اسے اپنے نقطہءِ نظر سے غلط یا درست وغیرہ کہہ سکتے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ نیکی کررہے ہیں یا گناہ۔ ۔ کیونکہ اسکو نیکی اور گناہ قرار دینے کیلئے شریعت خاموش ہے۔ واللہ یتولّیٰ السرائر:)
 

شمشاد

لائبریرین
شریعت میں یقیناً اس کے متعلق کچھ نہ کچھ ہو گا جو کہ ابھی میرے علم میں نہیں۔

اگر صاحب مزار نے اس کام کے لیے نہیں کہا تو پھر یقیناً وہ غلط کر رہے ہیں۔
 

گرائیں

محفلین
غلط اور گناہ مترادف الفاظ نہیں ہیں۔۔ ۔ ۔ آپ اسے شوق سے غلط کہئے مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن گناہ کہنے کیلئے شریعت سے اسکا ثبوت چاہیئے۔

قرآن و حدیث کے بہت سے آنلائن روابط موجود ہیں، ذرا ان میں‌سے کوئی حوالہ نکال کر ثابت کر دیجئے کہ مزارات پر ایسی حرکتیں‌کرنا، چرس یا بھنگ پینا اور نماز وغیرہ سے دور رہنا شریعت میں‌جائز ہیں۔


ایسا نہ ہو آپ کا مطالبہ آپ کے گلے پڑ جائے۔ خیال رکھئے گا۔

میرا ذاتی خیال تو یہ ہے کہ شمشاد صاحب کی بجائے آپ جذباتی ہو رہے ہیں۔
 

گرائیں

محفلین
آپ جذباتی ہوکر سوچ رہے ہیں۔ ۔ یہ کوئی معیار نہیں ہے کہ 'صاحبِ مزار نے چونکہ نہیں کہا لہٰذا وہ غلط کر رہے ہیں':)

تو مزارات پر یہ حرکتیں کرنے کا کیا معیار ہے آپ کی نظر میں؟ کوئی جواز؟ قرآن، احادیث کے مجموعے؟ کوئی وحی؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top