واہ عمر جی، تساں تے پڑھنے پا دتا اے اسکائپ والیاں نوں۔اوہ وی کیہہ یاد کرن دے!!
جب ٹھیک ہو گیا، تو بتائیں۔
ٹھیک تو نہیں ہوا۔۔ مسئلہ ویسے کا ویسا ہی ہے۔ اس گفتگو کے بعد نیتھن نے مجھے سکائپ پراپرلی حذف کرنے اور اس کی سب رجسٹری فائلز حذف کرنے کے بارے کہا۔ نیا سکائپ انسٹال کروایا ، پر مسئلہ ہے کہ جوں کا توں ۔۔۔ پھر میں نے دوبارہ سکائپ والوں کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔۔ اس بار کوئی پیٹر چارلزنامی سپورٹر سے بات ہوئی۔ اس نے بھی کچھ ٹپس بتائیں جن پرعمل کیا پر پرابلم ختم نہیں ہوئی۔
اور اس چکر میں رات کو میں اپنے سسٹم میں ایک اور مسئلہ پیدا کر چکا ہوں۔
جب میں سکائپ کے اس جھمیلے سے تھک ہار گیا تو میں نے کہا "کھسماں نوں کھاؤ، وڑو بئےکے" ئی چلدا تے نہ چلے۔ پھر میں نے ایک مووی دیکھنا شروع کر دی۔
اسی دوران میرے دماغ میں آئیڈیا آیا۔ کہ شاید سسٹم کو ریسٹور کرنے سے یہ پرابلم حل ہوجائے۔ دوبارہ بوٹ کیا سسٹم ریسٹور پہ لگا دیا۔
یہ پراسس چلتا رہا پھر سسٹم ریسٹارٹ ہوا۔ میں نے ایم ایس کانفگ میں جا کر سارے سٹارٹ آپ سافٹوئیرز بند کر دیئے۔ اور اس بار جب سسٹم ریسٹارٹ کیا ہے تو وونڈورز کے لوگو کے بعد لاگ ان تک سب ٹھیک ہے، میں پاسورڈ داخل کرتا ہوں ونڈورز کا چکا گھومتا ہے، پھر تھوڑی دیر بعد ایک سیاہ سکرین اور ماؤس کرسر آجاتا ہے اور ڈیسکٹام نظر نہیں آتا۔ (او تری)
پھر میں سیفموڈ میں کیا وہاں سے لاگ ان کیا تو ونڈوز بوٹ ہوگئی سارے ڈاکومنٹس ڈی میں موو کئے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ میں اپنے سسٹم کا ڈیسکٹاپ نہیں دیکھ سکتا ۔۔۔۔۔۔
ابن سعید کچھ تو مدد کریں اس سلسلے میں۔